تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھول دیئے گئے-آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل یانگ یوشیا سے ملاقات کی، دہشتگردی کے خاتمے، ہتھیاروں و سازوسامان کی ٹیکنالوجی اور ٹریننگ ... مزید-ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والی خاتون نے ٹرک چلانا شروع کر دیا ناگرپارکر سے تعلق رکھنے والی خاتون مالی مشکلات کی وجہ سے ڈاکٹر نہیں بن سکی تھی-موسمیاتی تغیرات کے اس دور میں بجلی پیدا کرنے کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال امید افزاء آپشن ہے، ہم پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے فروغ کیلئے آئی ... مزید-سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں، وزیراعظم عمران خان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سعودی عرب اور پاکستان دنیا میں اسلام کی حقیقی ... مزید-کیا کل نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطل کی جا رہی ہے؟ نیب عدالت کو مطمئن نہیں کر پا رہی اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ معاملات کس طرف جا رہے ہیں،ملزمان کا پلڑہ بھاری نظر آ ... مزید-اسد عمر اور اسحاق ڈار میں کوئی فرق نہیں اسد عمر نے بھی اعدادو شمار کا ہیر پھیر کر کے اسحاق ڈار والے کام کیے-پی ٹی آئی نے جو منشور دیاتھا اور جو اعلانات کیے ، ان پر عملدرآمد حکومت کا امتحان ہے ‘سراج الحق عوام نے انہیں گیس ، بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کے لیے نہیں، سستا کرنے کے ... مزید-اہل بیت کی عظم قربانی درحقیقت پوری امت مسلمہ کے لئے درخشاں مثال ہے‘چوہدری محمد سرور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ

GB News

محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے محکمہ داخلہ نے گلگت میں الگ کنٹرول روم قائم کر دیا

Share Button

گلگت(چیف رپورٹر)محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے محکمہ داخلہ بھی متحرک ہوگیا ،ہو م ڈیپارٹمنٹ نے تمام اضلاع کے ضلعی کنٹرول رومز سے مسلسل رابطہ رکھنے کیلئے گلگت میں الگ کنٹرول روم قائم کردیا ،ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کو گلگت سمیت دیگر اضلاع کے کنٹرول رومز کے ساتھ رابطے میں رکھاگیا ہے جو صبح اٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ رکھے گا ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کی نگرانی صوبائی سیکرٹری داخلہ کررہے ہیں صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے رابطہ میں رہنے کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس سربراہوں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ،ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو موصول ہونےوالی کسی بھی شکایت کا فور ی طور پر ازالہ کرنے کیلئے بھی موثرنظام تشکیل دیاگیا ہے ذرائع کے مطابق مرکزی کنٹرول روم میں دو ٹیلی فون بھی نصب کئے گئے ہیں اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی شکایت یا مشکوک شخص واجبنی شخص یا لاوارث بیگ وغیر ہ نظر آنے کی صورت میں ٹیلی فون نمبر 05811-920208اور 05811-920209پر رابطہ کرکے اطلاع دیں ۔

Facebook Comments
Share Button