GB News

گلگت بلتستان کا سالانہ بجٹ آزاد کشمیر کے بجٹ کے برابر ہونا چاہئے ، راجہ ذکریا

Share Button

سکردو(چیف رپورٹر)تنظیم تحفظ حقوق گلگت بلتستان کے بانی وچیئر مین راجہ ذکریا خان مقپون نے کہاہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے میں بلتستان ریجن کو ایک پیسے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس کے باوجود یہاں کے غیور عوام سی پیک کے مکمل حق میں ہیں وفاق سی پیک کے بدلے بلتستان کے چاروں اضلاع کے لئے ایک خصوصی پیکیج کا فوری اعلان کر ے تاکہ یہاں کے عوام میں پائی جانے والی تشویش کا فوری خاتمہ ہو سکے کے پی این کو دیئے گئے انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کا سالانہ بجٹ آزاد کشمیر کے بجٹ کے برابر ہونا چاہئے موجودہ بجٹ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں انہوں نے کہا کہ وفاق گلگت بلتستان کو مزید کسی قسم کے دھوکے میں نہ رکھے اگر خطے کو مکمل اائینی صوبہ بنا یا جاسکتا ہے تو ٹھیک ورنہ آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ بھی دیا گیا تو کوئی قباحت نہیں ہے گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں انہیں قربانیوں کے صلے میں ابھی تک کچھ بھی نہیں دیا گیا اور 68سال گزرنے کے باوجود ہمیں آئینی ، بنیادی اور سیاسی حقوق سے مکمل طور پر محروم رکھا گیا ہے جب بھی ہم آئینی حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں وفاق حیلے بہانے ڈھونڈتا ہے اور ہمیں آئینی حقوق کے مسئلے پر آپس میں لڑاتا ہے ہم انتباہ کرتے ہیں کہ وفاق ہمیں مزید لڑانے سے باز رہے ورنہ حالات سنگین ہو جائیں گے ہم چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ بنایا جائے اگر ایسا فی الوقت ممکن نہیں ہے تو آزاد کشمیرطرز کا سیٹ اپ بھی دیا جائے انہوں نے کہاکہ ہم حقوق کے مسئلے پر آپس میں دست وگریباں ہونے کے لئے قطعی طورپر تیار نہیں ہیں ماضی میں ہمیں خوب لڑایا گیا اب بھی بعض قوتیں ہمیں لڑانے کی کوشش کر رہی ہیں آئینی حقوق کی فراہمی میں مزید تاخیر خطے کےلئے زہر ہلاہل ثابت ہو گی اور علاقے کی وحدت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے خداراءوفاق گلگت بلتستان کے آئینی مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور یہاں کے عوام کو حقوق کے مسئلے پر آپس میں لڑاکر ملک کےلئے اندرونی خطرات پیدا کرنے سے گریز کیا جائے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام سو فیصد محب وطن ہیں ان کی نیتوں پر شک کرنے والی قوتیں ملک کو دولخت کرنے کے غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں ہم ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک کے خلاف کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کےلئے ہم ہر وقت تیار رہیں گے اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے اور دشمن ملک کو اپنے اسلاف کی قربانیاں یاد دلائیں گے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلانے کےلئے کردار ادا کریں ہم ان کا خیر مقدم کریں گے ۔

Facebook Comments
Share Button