تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم عمران خان نے پولیس افسر طاہر خان داوڑ کے اغواءاور قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا خیبرپختونخوا حکومت اور اسلام آباد پولیس مشترکہ تحقیقات کریں گی‘وفاقی دارالحکومت ... مزید-ایس پی طاہر داوڑ کی افغنستان حوالگی میں ان کے دوست سہولت کار ثابت ہوئے ملزم دوستوں نے جس وقت طاہر داوڑ کو غیر ملکی قوتوں کے حوالے کیا تو اُس وقت وہ نیم بیہوشی کی حالت میں ... مزید-امریکا کی سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے . ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ افغانستان میں جاری جنگ میں 6 ہزار 3 سو 34 امریکی اور 1ہزار سے زیادہ اتحادی ... مزید-سندھ سے گرفتار خواجہ سعد رفیق کے پارٹنرقیصر امین بٹ کا سفری ریمانڈ سابق رکن اسمبلی نیب میں پیراگون کیس شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھے-افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کو قتل کر کے جنرل رزاق کا بدلہ لیا افغانستان میں قونصلیٹ کے اندر باقاعدہ ویڈیو موجود ہے جس میں شہید طاہر داوڑ پر تشدد کیا جا رہا ہے اور کہا ... مزید-سید علی گیلانی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش نظر بندوں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حریت چیئرمین-بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون کشمیری رہنمائوںکے خلاف 4ماہ 10دن کی نظربندی کے بعد فرد جرم عائدکردی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین ٹیوٹر، فیس بک، یو ٹیوب کے ... مزید-حقیقی زندگی کے ''ویر زارا'' جو اپنی محبت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہندو خاتون اور پاکستانی شہری گذشتہ 24 سال سے دبئی میں مقیم خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں-صدیق الفاروق نواز شریف کے قدموں میں گر پڑے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پشی کے موقع پر قائد سے ملتے ہوئے صدیق الفاروق گر پڑے، دیگر لوگوں نے سہارا دے کر اٹھایا-کیمرے کی آنکھ نے عدالت میں بیماری کے بہانے کرنے والے ڈاکٹر عاصم کو پارک میں پکڑ لیا لاٹھی کے سہارے عدالت میں پیش ہونے والے ڈاکٹر عاصم ویڈیو میں بلکل ہشاش بشاش نظر آئے،ویڈیو ... مزید

GB News

سی پیک میں گلگت بلتستان کو حصہ تب ملے گا جب یہاں کے ادارے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کر کے دیں گے،جعفراللہ

Share Button

سکردو(محمد اسحاق جلال)ڈپٹی سپیکر قانون سازاسمبلی جعفراللہ نے کہاہے کہ ہمارے اداروں کے اندر بعض نااہل ، ناسمجھ اور کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں ان کی وجہ سے ابھی تک ہمارے ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون نہیں بنے ہیں لیکن اداروں میں بعض اچھے لوگ بھی ہیں ہم ان کے خلاف کچھ نہیں کہتے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم حال ہی میں چائینہ کے دورے سے واپس آئے ہیں ہم نے چائینز حکومت کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور ان سے مطالبہ کیا کہ ہمیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں حصہ دیا جائے لیکن انہوں نے کہاکہ زبانی مطالبات اور باتوں سے گلگت بلتستان کو سی پیک میں حصہ نہیں دیا جاسکتا حصہ لینے کےلئے گلگت بلتستان کی جانب سے باقاعدہ سفارشات آنی چاہئیں اور فزیبلیٹی رپورٹ تیار کر کے بھیجی جانی چاہئے لیکن ابھی تک گلگت بلتستان کی جانب سے سی پیک میں حصہ لینے کےلئے کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے انہوں نے کہاکہ چائینہ والے بالکل ٹھیک کہتے ہیں کہ پہلے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرنی چاہئے لیکن رپورٹ تیار کرنا میرا کام نہیں ہے فزیبلیٹی رپورٹ اداروں نے تیار کرنی ہے لیکن یہ بات ہم سمجھنے سے قاصر ہےں کہ ادارے ابھی تک فزیبلیٹی رپورٹ تیار کرنے میں کیوں ناکام ہیں؟انہوں نے کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو حصہ تب ملے گا جب یہاں کے ادارے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کر کے دیں گے ابھی تک رپورٹ ہی تیار نہیں کی گئی تو سی پیک میں حصہ کس طرح ملے گا ہم محرم الحرام کے بعد اداروں کے ساتھ بیٹھیں گے اداروں سے پوچھیں گے کہ ابھی تک سی پیک کی فزیبلیٹی رپورٹ کیو ں تیار نہیں کی گئی ہے؟ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت ، تعلیم ، بجلی کے سربراہان کو چاہئے تھا کہ وہ فزیبلیٹی رپورٹ تیار کر کے دیتے لیکن ان کی نااہلی کی وجہ سے تاحال سی پیک کی فزیبلیٹی رپورٹ تیار نہیں کی گئی انہوں نے کہاکہ بیور کریسی میں بیٹھے بعض برے، ناسمجھ اور نااہل لوگوں کی وجہ سے ہمارے ترقیاتی منصوبے جمود کا شکار ہیں ہم نے اسمبلی کے اندر بھی کہا ہے کہ اب بھی کہتے ہیں کہ بیورو کریسی میں بیٹھے برے اور نا اہل لوگوں کو خود کو ٹھیک کرنا ہوگا جب تک یہ لوگ ٹھیک نہیں ہوں گے ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو جلد آئینی حقوق ملیں گے سابق اور موجود ہ اسمبلی نے مکمل آئینی صوبے کے حق میں قراردادیں منظور کی تھیں تاہم ابھی صوبہ بنانے یا آزاد کشمیر کاسیٹ اپ دینے کاکوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہم نے چند ہفتہ قبل آئینی کمیٹی کے سربراہ اور وزیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی تھی انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو ڈیڑھ سے دو ماہ میں آئینی حقوق ملیں گے لیکن پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئینی حیثیت کے تعین کا کام تاخیر کا شکار ہورہا ہے وزیر خارجہ سمیت آئینی کمیٹی کے ممبران موجودہ حالات پر پریشان ہیں جیسے ہی حالات ٹھیک ہو ں گے آئینی حیثیت کا تعین ہو گا انہوں نے کہاکہ شیعہ ، سنی ، شین ، یشکین کے جھگڑوں نے گلگت بلتستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے ہیں کہ ہم مختلف گروہوں میں بٹ کر لڑتے رہیں ہمیں تمام اختلافات بھلا کر ایک قوم بننے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ہم نے فول پروف سکیورٹی کا بندوبست کرلیا ہے انشاءاللہ تمام مسالک کے عوام کے تعاون سے محرم الحرام پرامن گزرجائیگا کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا ۔

Facebook Comments
Share Button