تازہ ترین

Marquee xml rss feed

قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریٹ برائے پائیدار ترقیاتی اہداف کے قیام کو ایک سال مکمل ہوگیا،رکن قومی اسمبلی و وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ ایم این اے ... مزید-وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک اسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے 13سالہ لڑکی کی جنس تبدیل ، عطیہ نامی لڑکی کا نام جنس بندلنے کے بعد عدنان رکھ دیا گیا میڈیکل کے لحاظ سے ... مزید-سیالکوٹ ،بھارتی سیکیورٹی فورسز کی سرحدی گائوں پر فائرنگ سے 54 سالہ خاتون شہید رینجرز حکام کے بی ایس ایف سے مذاکرات ،خاتون کی نعش واپس کر دی ، رینجر زحکام نے لو احقین ... مزید-ایف آئی اے نے اسلام آباد سے انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا ،ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورے-وزیر اعلیٰ پنجاب کاراولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کا سخت نوٹس، اے ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ صدر راولپنڈی کو فوری معطل کرنے کا حکم-پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا ہرفیصلہ قبول کریں گے ‘ عدالت کے خلاف نہیں جائیں گے ‘ وزیر اعظم ترکی میں بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ‘ افغانستان سے فوجی انخلاء ... مزید-پشاو: بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر تعمیراتی کا م کا آغاز کرکیکم سے کم مدت میں مکمل کیا جائے،پرویز خٹک ْمنصوبے کے تینوں پیکیجز کاٹینڈر30 اپریل تک جاری کیا جائے، منصوبے کو ایک ... مزید-پشاور:صوبائی حکومت نے ہر فیصلے میں عام آدمی کو مد نظر رکھنیکی وجہ سیتحریک انصاف پر عوام کا اعتماد روز بروز بڑھتا جارہا ہے، پرویز خٹک تحریک انصاف گزشتہ تین سالوں سے نظام ... مزید-پشاور: مردان میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے،پرویز خٹک تحصیل کاٹلنگ کی عمارت 31مارچ تک مکمل کرکے متعلقہ حکام کے حوالے جبکہ کاٹلنگ میں ریسکیو 1122کے لئے اراضی ... مزید-آپریشن ردالفساد پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،مقررین کا سیمینار سے خطاب

GB News

دنیا کے وہ بڑے تعمیراتی منصوبے جو دنیا کو ہی بدل کر ہی رکھ دیں گے

1-1-647x360

دنیا اس وقت بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ بہت بڑے اور غیر معمولی منصوبے ہماری نظروں کے سامنے خیال سے حقیقت تک پہنچے جیسا کہ دبئی کا برج خلیفہ یا مکہ کے ابراج البیت جو دیکھتے ہی دیکھتے آسمانوں کی بلندیوں کو چھونے لگے لیکن بات صرف یہیں تک نہیں رکی بلکہ یہ سلسلہ آگے بڑھتا جا رہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں کئی ایسے منصوبے جاری ہیں جو مستقبل کی صورت گری کریں گے اور کئی مکمل بھی ہو چکے ہیں۔

1. ستمبر 2016ء میں مکمل ہونے والی چین کی پنگ ٹانگ ٹیلی اسکوپ دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دور بین ہے۔ اس کا ڈش 1640 فٹ کا قطر رکھتا ہے اور زمین سے ایک ہزار نوری سال کے فاصلے سے بھی سگنل پکڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

02-great-infrastructure-projects

2. 17 سال تک تعمیر کے بعد سوئٹزرلینڈ کی گوتھارڈ بیس سرنگ یکم جون 2016ء کو مکمل ہو گئی۔ 35 میل طوالت کے ساتھ یہ دنیا کی سب سے لمبی اور سب سے گہی سرنگ ہے جو کوہ ایلپس کے آر پار سفر کے لیے بہت آسانی فراہم کرتی ہے۔

03-great-infrastructure-projects

3. حال ہی میں توسیع شدہ پاناما نہر جون کے اوائل میں کھولی گئی، اپنے اصل افتتاح کے 102 سال کے بعد 5.4 ارب ڈالرز اور 40 ہزار کارکنوں کی مدد سے اس کی گنجائش کو تین گنا کیا گیا ہے۔ یہ نہر بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کو ملاتی ہے۔

04-great-infrastructure-projects

4. 2026ء میں عراق میں کی یہ بلند عمارت سولر پینلوں سے لیس کھڑی ہوگی اور اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرے گی۔ 3779 فٹ بلند سا عمارت میں باغات، دفاتر، ریسٹورنٹس اور ایک ریل سسٹم بھی ہوگا۔

05-great-infrastructure-projects

5. 2011ء میں مکمل ہونے والا چین کا جیاؤچو ل دنیا کا سب سے بڑا سمندری پل ہے جو تقریباً 26 میل پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ مشرقی چین اور ہوانگ ڈو کے جزیرے کے درمیان سفر کے وقت کو آدھا کرچکا ہے۔

06-great-infrastructure-projects

6. 2015ء میں برازیل اور پیراگوئے کی سرحد پر اٹائپو ڈیم نے 89.5 ٹیراواٹ آور توانائی پیدا کی جو دنیا کے کسی بھی ڈیم سے زیادہ ہے۔ یہ پیراگوئے کی کل بجلی کا 75 اور برازیل کا 20 فیصد فراہم کرتا ہے۔

07-great-infrastructure-projects

7. لندن کراس ریل منصوبہ جو موجودہ انڈر گراؤنڈ سسٹم کی بڑی توسیع ہوگی، یورپ کی تاریخ کا سب سے بڑی تعمیراتی منصوبہ ہے۔ اس میں 10 نئی ٹرین لائنیں شامل ہیں اور یہ نئی سرنگوں کی مدد سے 30 موجودہ اسٹیشنوں کو ملاتا ہے۔ اس کا آغاز 2017ء میں ہوگا اور 2020ء تک یہ مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گا۔

09-great-infrastructure-projects

8. ہانگ کانگ-چو ہائی-مکاؤ پل جو چین کے دریائے پرل ڈیلٹائی علاقے کے ان تین بڑے شہروں کو ملائے گا اور 2017ء میں تکمیل پر 42 ملین افراد کا ایک ‘میگا سٹی’ تشکیل دے گا۔

10-great-infrastructure-projects

9. دبئی مال آف دی ورلڈ دنیا کا سب سے بڑا خریداری مرکز ہوگا۔ 2029ء میں مکمل ہونے والے اس مرکز میں درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کا نظام، ہزاروں ہوٹل کمرے اور اپنی ٹرانزٹ لائٹ تک ہوگی۔

11-great-infrastructure-projects

10. ریاض کا ساڑھے 23 ارب ڈالرز کا نیا ریل لائن منصوبہ “ریاض میٹرو” مشہور ڈیزائنر زھا حدید کے تخلیقی ذہن کی کاوش ہے۔ 109 میل طویل یہ ریلوے لائن سعودی دارالحکومت کو ایک نئی جہت عطا کرے گی۔ یہ 2019ء میں آپریشن کا آغاز کرے گا۔

11. ساؤتھ-نارتھ واٹر ٹرانسفر پروجیکٹ چین کا ایک جاری منصوبہ ہے جس میں دریائے یانگزے کے 45 ارب مکعب فٹ پانی کو ملک کے کم زرخیز شمالی علاقوں کی جانب منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس “ہجرت” پر 79 ارب ڈالرز سے زیادہ لاگت آئے گی۔

12-great-infrastructure-projects

12. جولائی 2016ء میں ناروے نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کی پہلی زیر آب اور تیرتی ہوئی سرنگ بنائے گا جس پر 25 ارب ڈالرز لاگت آئے گی۔ یہ سرنگ 4 ہزار فٹ گہری اور 3 ہزار فٹ چوڑی جھیل سوگنی فیورڈ سے گزرے گی۔ یہ اپنی نوعیت کی دنیا کی پہلی سرنگ ہوگی۔

13. ترکی اربن رینیوئل پروجیکٹ ایک 20 سالہ ترکی منصوبہ ہے جس میں 7 ملین عمارت کو ختم کرکے ان کی جگہ زلزلے سے محفوظ عمارتیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ 2012ء میں شروع ہونے والے اس منصوبے پر کل 400 ارب ڈالرز لاگت آئے گی۔

Share Button