تازہ ترین

Marquee xml rss feed

انسداد دہشت گردی پولیس سے مقابلے میں بدنام زمانہ کالعدم لشکر جھنگوی کا سربراہ آصف چھوٹو مارا گیا-فیصل آباد، مسلح موٹر سائیکل سوار وںنے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا-فیصل آباد،بھٹہ انڈسٹری ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے،رانا ثنا ء اللہ بھٹہ انڈسٹری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ،صوبائی وزیر قانون-بہاولپور، صوبائی وزیر اور ایم ڈی چولستان درمیان اختلافات ، ایم ڈی کی خدمات واپس ،چولستان کی ترقی سیاست کی بھینٹ چڑھ گی-ملائیشیاء سے ڈی پورٹ ساٹھ افراد کا لاہور ائیرپورٹ پر احتجاج-کراچی،ایف آئی اے نے خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو حراست میں لے لیا-رضا ربانی، ایاز صادق، خورشید شاہ ، مولانا فضل الرحمان ودیگر کے بینک اکاؤنٹس میں جعلی ٹرانزیکشن کا انکشاف ایف آئی اے اور سٹیٹ بنک کو تحقیقات کی ہدایت-سینٹ ، قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس2017ء کو کثرت رائے سے منظور اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد پر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، حق میں 33، مخالفت میں 21ووٹ پڑے رضاکارانہ ... مزید-پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایف بی آر کی ریٹائرمنٹ کے باعث ملتوی-خبیب فائو نڈیشن کا ترک رفاہی تنظیم آئی ایچ ایچ کے ساتھ شامی پناہ گزینوں کی امداد کا معاہدہ

GB News

گلگت بلتستان کی129 برس عمر کی بزرگ عورت

15349762_1231865046889988_6616613299469281861_n

گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے تعلق رکھنے والی اس (دادی ) بزرگ عورت کی عمر 129 سال ہے1887 کو پیدا ہونے والی یہ بزرگ عورت (دادی) بالکل صحت مند ہے ۔ گلگت بلتستان میں اس ( دادی)بزرگ عورت کی کوئی ہم عمر اب اس دنیا میں نہیں تاہم کچھ لوگ تاریخ پیدائیش1894 لکھتے ہیں اور کچھ 1887۔

daily k2 most aged women
ان کا نام سیدہ میزہ بیگم الحسینی ہے اور سابقہ گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ کے خاندان سے تعلق رکهتی ہیں دادی کو حالیہ گلگت بلتستان کے جنرل الیکشن میں لوگوں نے دادی بالاورستانی کا خطاب بھی دیا اورحالیہ الیکشن میں حلقے میں پہلا ووٹ ان کے ساتھ کاسٹ کرایا گیا
دادی کہتی ہیں کہ چترال کے بادشاہ مہتر چترال امان الملوک کی حکومت تهی جب وہ پیدا ہوئی اور جب انگریزوں نے چترال فتح کیا اس وقت دادی کی عمر دو برس تهی ۔ دادی کہتی ہیں کہ جب ان کے خاندان نے چترال سے غذر کی طرف ہجرت کی تھی اس وقت جب خاندان کے ہمراہ غذر میں داخل ہوئے تو 1905 کا وہ بڑا سیلاب جس نے گلگت بلتستان میں تباہی مچادی تھی کا پانی ابهی تک سوکها نہیں تها
دادی نے تین شادیاں کی ہیں سب سے پہلی شادی سے اللہ نے ایک بیٹا عطا کیا جو 2008 میں تقریباً 100 سال کی عمر میں وفات پاگئے دوسری شادی سے ایک بیٹا جواب تقریباً 85 سال کا ہے اور 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران قید ہوگیا اور بهارت میں اسے چونے کا پانی پلاکر معذور بنایا گیا
تیسری شادی سے 4 بیٹے ہیں بڑے تین بیٹے پاک فوج سے ریٹائرڈ ہوے ہیں اور سب سے چھوٹا بیٹا ملازمت کرتا ہے دادی کی چھوٹی بہن جو بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی ہے انتہائی بزرگ ہیں دادی اس کا ہاتھ پکڑ کر گھر سے باہر لے جاتی تهی جس کو دیکھ کر شیرقلعہ کے عوام بهی حیران اور ماشاءاللہ کہتے ہیں

DailyK2 Most Aged women

                          دادی کی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ ایک تصویر

 

دادی اب بهی کهاتی پیتی دیکهتی سنتی اور چلتی ہیں
دادی چونکہ سید ہونے اور درویش صفت ہونے کی وجہ سے لوگوں کو دم دعا بهی کرتی ہے
اللہ اس (دادی) بزرگ خاتون کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین

 

بشکریہ انجنیئر آر ایچ بگورو

Share Button