تازہ ترین

Marquee xml rss feed

حب کول فائر پاور پلانٹ اگست 2019ء میں پوری طرح چالو ہو جائے گا ،چیئرمین تعمیراتی کمپنی پاکستانی قومی گرڈ میں سالانہ 9بلین کلوواٹ بجلی شامل کرے گا تعمیر کے دوران مقامی ... مزید-یوم پاکستان ; آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میڈیا کا شکریہ ادا کردیا-فیصل موورز نے لاہور تا اسلام آباد پریمئیر بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا-پانامہ کا فیصلہ مارچ کے آخری دنوں میں آجائے گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود-مینار پاکستان میں پنجاب پولیس کا شہری سے ناروا سلوک، پنجاب حکومت نے نوٹس لے لیا پولیس حکام کو اس طرح عوام سے بد تمیزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ترجمان پنجاب حکومت-پانامہ کا فیصلہ انشااللہ اگلے ہفتے آ جائے گا۔ عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک نیا دور شروع ہو گا۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کیا فیصلہ ہوا ہے۔ عمران خان کی لاہور آمد پر میڈیا ... مزید-ملک میں سیاسی فسادی زیادہ ہیںجو ملک کی ترقی کوہضم نہیں کر پا ررہے ، عابد شیر علی وہ چا ہتے ہیں کہ ملک میں افرا تفری پھیلی رہے اور امن نہ رہے، عمران خان اور اُسکے حواریوں ... مزید-پاکستان اور سری لنکا مل کر سارک کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں،وزیراعظم-پاکستان افغانستان بارے ماسکو میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کر یگا ،ترجمان دفتر خارجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ بتدریج جاری ،بھارت کی مقبو ضہ کشمیر میں ... مزید-وزیراعظم نے گھوڑا گلی میں فاریسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح کردیا فاریسٹ سروسز اکیڈمی گرین پاکستان پروگرام کے تحت قائم کی گئی ‘ اکیڈمی کے ذریعے محکمہ جنگلات کے افسران اور ... مزید

GB News

پاکستان آسٹریلیا کےخلاف سیریز میں کامیابی سے نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے، شاہد آفریدی

shahid-afridi1

قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان آسٹریلیا کےخلاف سیریز میں کامیابی سے نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے،پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے زبردست فائٹ کی، اسد شفیق نے غیرمعمولی سنچری بنائی،اگلے دونوں میچز میں گرین کیپس کنڈیشنز سے لطف اندوز ہوںگے،میلبورن اور سڈنی کی وکٹیں ان کے لیے موزوں ہیں، وہاں پر پاکستانی بیٹسمینوں اور بولرز دونوں کو ہی مدد ملے گی، یقین ہے کہ ہم اگلے دونوں میچز جیت سکتے ہیں۔ شرجیل خان کو ٹیسٹ میں موقع دیا جائے۔اپنے ایک انٹرویو میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ہمارے پاس آسٹریلیا کو اس کے ملک میں شکست دینے کا سنہری موقع موجود ہے، پہلے ٹیسٹ میں گرین کیپس نے زبردست فائٹ کی، خاص طور پر اسد شفیق نے غیرمعمولی سنچری بنائی، اس کارکردگی سے ٹیم کا مورال کافی بلند ہوا ہوگا۔اسٹار آل رانڈر نے یقین ظاہر کیا کہ اگلے دونوں میچز میں گرین کیپس کنڈیشنز سے لطف اندوز ہوںگے،میلبورن اور سڈنی کی وکٹیں ان کے لیے موزوں ہیں، وہاں پر پاکستانی بیٹسمینوں اور بولرز دونوں کو ہی مدد ملے گی، مجھے یقین ہے کہ ہم اگلے دونوں میچز جیت سکتے ہیں۔ شاہد آفریدی کو فاسٹ بولر محمد عامر سے بھی میچ وننگ پرفارمنس کی توقع ہے، انھوں نے کہاکہ میں نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں محمد عامر کی سلیکشن کے لیے حمایت کی تھی کیونکہ مجھے محسوس ہوتا تھا کہ وہ ہمارے لیے اثاثہ ثابت ہوں گے، انھوں نے اپنی حرکت پر پچھتاوا بھی ظاہر کیا تھا، میرے خیال میں عامرکی پرفارمنس میں بہتری آرہی ہے، انھوں نے برسبین میں بیٹ اور بال دونوں کے ساتھ اچھا پرفارم کیا، امید ہے کہ وہ اگلے دونوں ٹیسٹ میچز میں فتح گر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔شاہد آفریدی نے شرجیل خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں موقع دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جب پی ایس ایل میں انھوں نے پشاور زلمی کے خلاف سنچری اسکور کی تو میں نے ان کی قومی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کردی تھی، مجھے یقین ہے کہ وہ ٹیسٹ لیول میں بھی کامیاب ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں پشاورزلمی کی جانب سے عمدہ پرفارم کرنا چاہتا ہوں، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں اپنی بولنگ سے مطمئن تاہم میں بیٹ کے ساتھ زیادہ حصہ ڈالنا پسند کروں گا۔اسٹار آل رانڈر نے واضح کیاکہ الوداعی میچ کے حوالے سے پی سی بی ایگزیکٹیوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے میٹنگ ملتوی ہوچکی ہے۔ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل منتظمین کی ایونٹ کا فائنل لاہور میں منعقدکرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پشاور زلمی نہ صرف فائنل میں پہنچے گی بلکہ ان کے تمام غیرملکی پلیئرز پاکستان آکر بھی کھیلیں گے۔انھوں نے کہا کہ جو غیرملکی کھلاڑی ہمارے ساتھ گذشتہ سیزن میں کھیلے وہ لیگ سے کافی لطف اندوز ہوئے اور ان سے اچھا تعلق قائم ہوا، مجھے امید ہے کہ جب فائنل کاوقت قریب آئے گا تب تک ملک کے حالات مزیدبہتر ہوچکے ہوں گے۔

Share Button