تازہ ترین

Marquee xml rss feed

قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریٹ برائے پائیدار ترقیاتی اہداف کے قیام کو ایک سال مکمل ہوگیا،رکن قومی اسمبلی و وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ ایم این اے ... مزید-وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک اسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے 13سالہ لڑکی کی جنس تبدیل ، عطیہ نامی لڑکی کا نام جنس بندلنے کے بعد عدنان رکھ دیا گیا میڈیکل کے لحاظ سے ... مزید-سیالکوٹ ،بھارتی سیکیورٹی فورسز کی سرحدی گائوں پر فائرنگ سے 54 سالہ خاتون شہید رینجرز حکام کے بی ایس ایف سے مذاکرات ،خاتون کی نعش واپس کر دی ، رینجر زحکام نے لو احقین ... مزید-ایف آئی اے نے اسلام آباد سے انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا ،ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورے-وزیر اعلیٰ پنجاب کاراولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کا سخت نوٹس، اے ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ صدر راولپنڈی کو فوری معطل کرنے کا حکم-پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا ہرفیصلہ قبول کریں گے ‘ عدالت کے خلاف نہیں جائیں گے ‘ وزیر اعظم ترکی میں بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ‘ افغانستان سے فوجی انخلاء ... مزید-پشاو: بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر تعمیراتی کا م کا آغاز کرکیکم سے کم مدت میں مکمل کیا جائے،پرویز خٹک ْمنصوبے کے تینوں پیکیجز کاٹینڈر30 اپریل تک جاری کیا جائے، منصوبے کو ایک ... مزید-پشاور:صوبائی حکومت نے ہر فیصلے میں عام آدمی کو مد نظر رکھنیکی وجہ سیتحریک انصاف پر عوام کا اعتماد روز بروز بڑھتا جارہا ہے، پرویز خٹک تحریک انصاف گزشتہ تین سالوں سے نظام ... مزید-پشاور: مردان میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے،پرویز خٹک تحصیل کاٹلنگ کی عمارت 31مارچ تک مکمل کرکے متعلقہ حکام کے حوالے جبکہ کاٹلنگ میں ریسکیو 1122کے لئے اراضی ... مزید-آپریشن ردالفساد پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،مقررین کا سیمینار سے خطاب

GB News

اظہر علی کینگروزبائولنگ کے سامنے ڈٹ گئے،شاندار سنچری

azhar-600x360

میلبورن: پاکستان اور آسٹریلیا کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی بارش کی وجہ سے کھیل قبل از وقت ختم کر دیا گیا۔پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان نے6وکٹوں پر 310رنز بنا لئے ہیں اظہر علی139 اور محمد عامر 28رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ اسد شفیق50اور سرفراز احمد 10رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن کے ایم سی کر کٹ گرائونڈ میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنے پہلے دن کے سکور4وکٹوں کے نقصان پر142رنز اننگز کا آغاز کیا تواظہر علی اور اسد شفیق نے پانچویں وکٹ کیلئے 115رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور240رنز تک پہنچا دیا۔پاکستان کی5ویں وکٹ240رنز کے مجموعی سکور پر گری جب اسد شفیق50رنز بنا کر جیکسن برڈ کی گیند پر سٹیو سمتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ نئے آنے والے بلے باز سرفراز احمد زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکے اور10رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے، اظہر علی اور اس محمد عامر نے7ویں وکٹ کیلئے42رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا سکور310رنز تک پہنچا دیا۔اسی دوران اظہر علی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی12ویں سنچری سکور کی، اظہر علی139 اور محمد عامر 28رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔اس سے قبل ٹیسٹ کے پہلے دن کی طرح دوسرے روز بھی بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ کھانے کے وقفے کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا۔ جس کے بعد چائے کے وقفے کے بعد بھی بارش شروع ہوئی جسکی وجہ سے میچ کو قبل ازوقت ختم کر دیا گیا،بارش کی وجہ سے دوسرے روز صرف 50.1اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز میں پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Share Button