تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سیاسی محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کو بہت بڑی کامیابی مل گئی پاکستان تحریک انصاف کے نواب صلاح الدین عباسی کے ساتھ معاملات طے پا گئے،بہاولپور نیشل پارٹی کا تحریک انصاف ... مزید-میری نااہلی کو ختم کرنا ہے تو دھڑا دھڑ ووٹ دینے ہیں،نوازشریف مسلم لیگ ( ن ) کو ووٹ دینا ہے،عہد کرو کہ ووٹ کو بے عزت نہیں ہونے دو گے میں عوام کی خدمت کر رہاتھا،میری ذات کا ... مزید-آج میاں صاحب نے بتادیا کہ انہیں کس نے اور کیوں نکالا، مریم نواز-پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلی سے سرمایہ کاری پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، تمام سیاسی جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ نجی شعبہ اقتصادی ترقی میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، بیرونی ... مزید-متحدہ مجلس عمل جب سے بحال ہوئی ہے تو سیکولراور لادین طبقات پر لرزہ طاری ہے،سینیٹر سراج الحق مجلس عمل کے کامیاب مستقبل کو دیکھ کراب کرپٹ ٹولے کو اپنا انجام دکھائی دینے ... مزید-پانچ سالہ دور حکومت میں پاکستان کو تعلیمی لحاظ سے ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے ، بلیغ الرحمن-لاہور، وزیراعظم ا غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کیلئے حمایت جاری رکھے گا،شاہد خاقان عباسی کا او آئی سی اجلاس سے خطاب-ہر ادارے کو آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،شاہد خاقان عباسی عدالت اور نیب کے کام سے حکومت مفلوج اورملک کے بے پناہ نقصان ہوا ،ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا ... مزید-دبائو ڈالتے ڈالتے نواز شریف خود دبائو میں آگئے،مولا بخش چانڈیو نواز شریف نے مجیب الرحمن بننے کی دھمکی دی اپنے بیٹوں سے بھی لاتعلقی اختیار کرلی نواز شریف خود چلے جاتے ... مزید-نواز شریف کے نزدیک ریاست اور اداروں کے بجائے صرف اپنی ذات کی اہمیت ہے،فو ادچوہدری نواز شریف منی ٹریل پر بات کرنے کے بجائے صرف جرنیلوں پر بات کرتے ہیں، کچھ عرصہ پہلے کتاب ... مزید

GB News

باکسنگ ڈے ٹیسٹ،پاکستانی بائولرز نے بیٹسمینوں کی محنت پر پانی پھیر دیا،میچ ڈرا کی جانب گامزن

Share Button

کینگروز کپتان اسٹیون اسمتھ کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 6وکٹوںکے نقصان پر 465رنز بنا کرپہلی اننگز میں22رنز کی برتری حاصل کر لی ہے لیکن بارش کی مسلسل مداخلت کے سبب میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے سٹیو سمتھ100رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں جبکہ عثمان خواجہ97،ہینڈز کومب54،نک میڈنسن 22 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض، سہیل خان اور یاسر شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو میلبورن میں میچ کے چوتھے آسٹریلیا نے اپنی اننگز 278 رنز2 کھلاڑی سے دوبارہ شروع کی تو دن کی ابتدا میں ہی پاکستان کو عثمان خواجہ کی شکل میں اہم کامیابی ملی جو 97 رنز بنانے کے بعد نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔اس موقع پر امید تھی پاکستانی ٹیم یکے بعد دیگرے وکٹیں لے کر میچ میں واپس آ جائے گی لیکن اسمتھ نے نئے بلے باز پیٹر ہینڈزکومب کے ساتھ 92 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط مقام تک پہنچا دیا۔ہینڈز کومب کی اننگز 54 رنز پر تمام ہوئی تو نک میڈنسن بھی 22 رنز سے زیادہ نہ بنا سکے اور یاسر شاہ کی وکٹ بن گئے۔میتھیو ویڈ بھی ٹیم کی اچھی پوزیشن کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور نو رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے لیکن دوسرے اینڈ پر موجود اسٹیون اسمتھ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 17ویں سنچری مکمل کی۔یہ ان کی میلبورن کرکٹ گرانڈ پر باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں لگاتار تیسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری ہے جہاں اس سے قبل وہ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے رواں سال اپنے ہزار رنز بھی مکمل کر لیے اور لگاتار تیسرے سال یہ کارنامہ انجام دیا۔جب بارش کے سبب کھیل کو چائے کے وقفے سے قبل روکا گیا تو آسٹریلیا نے چھ وکٹ کے نقصان پر 465 رنز بنائے تھے، اسمتھ 100 اور مچل اسٹارک سات رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض، سہیل خان اور یاسر شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔بارش کے سبب میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور چوتھے دن کے اختتام تک آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 22 رنز کی برتری حاصل ہے اور دونوں ٹیموں کی بقیہ ایک ایک اننگز کو دیکھتے ہوئے اس میچ کے ڈرا ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

Facebook Comments
Share Button