تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بلاول، بختاور اور آصفہ کی یادگارِ شہدائے کارساز پر حاضری جائے حادثہ پر دن بھر رہنماں اور کارکنوں کی آمد جاری رہی، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے-سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد-پاکستان میں بلیو وہیل جیسی ایک اور خطرناک گیم تیار کر لی گئی، کئی نوجوانوں کو نشانہ بنا دیے جانے کا انکشاف, امریکی ایجنسی کی اطلاع پر ایف آئی اے نے جوہر ٹاون سے نوجونواں ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی ملاقات آئندہ فروری میں کراچی میں پی ایس ایل کے 4 میچ کرانے پر اتفاق-ناگہانی صورتحال پر قابو پانے کیلئے بروقت ردعمل فیصلہ کن ہوتا ہے، شیخ انصر عزیز-اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے تحت آؤبدلیں پاکستان مہم کے دوسرے مرحلے تعلیم سے تعمیر پاکستان کے سلسلے میں (کل) تعلیمی ریفرنڈم ہوگا-امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ہفتہ 26اکتوبر کو صوابی گرائونڈ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کریں-مشال خان قتل کیس کا مرکزی گواہ اپنے بیان سے منحرف ہو گیا اگلی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی گواہوں پر دبائو ڈالا جا رہا ہے وکیل کا الزام،معاملہ جلد ہائی کورٹ میں لے کر جائیں ... مزید-محنت کشوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقدامات کررہے ہیں، صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ-پاکستان پیپلز پارٹی نے میڈیا کو ہمیشہ اہمیت دی اور صحافیوں کے مسائل حل کئے ہیں،وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ

GB News

کشمیرپاکستان کی شہ رگ اور شناخت ہے، نواز شریف

Share Button

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور شناخت ہے، جنت نظری وادی کو اس طرح جلتا نہیں دیکھ سکتے،م کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے،بین الاقوامی اداروں کی توجہ اس جانب مبذول کراتے رہیں گے، کشمیری جس بہادری اور عزم کے ساتھ قابض افواج کا جواں مردی سے مقابلہ کر رہے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کشمیری نوجوان کشمیر کی تاریخ میں نیا باب رقم کر رہے ہیں ، اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر خوشی اور غم میں ان کے ساتھ شریک ہیں، ہم نے کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لے مختلف ممالک میں وفود بھیجے،کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھایا، کشمیر کو اس طرح جلتا نہیں دیکھ سکتے اور حق اور سچ کی آواز گولیوں سے نہیں دبائی جا سکتی، دنیا جاتی ہے کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے اور کون نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرنا ہوگا ۔ وہ جمعرات کو کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی پارلیمانی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سیمینار کا بروقت انعقاد کیا گیا’ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ اور شناخت ہے’ کشمیر کے نوجوان آزادی کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔ سیمینار سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے راہیں تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد نوجوانوں میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی’ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرنا ہوگا۔

Facebook Comments
Share Button