تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شہبازشریف بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ پہنچے آپ کے دوروں سے ڈاکٹروں اورعملے کے روئیے میں مثبت تبدیلی آئی ہے مریضوں اوران کے لواحقین کی وزیراعلیٰ ... مزید-صوبائی حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کی جس سے اداروں کی کارکردگی میں نکھار آیا ،پرویزخٹک ادارے اب ڈیلیور کرنے لگے ہیںاور خواص کی تابع فرمانی کی بجائے عوام کی ... مزید-پاکستان گھومنے گئی تھی ،جب برا وقت آتا ہے تو دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے‘ عظمیٰ احمد ایسا کچھ تھا نہیں کہ ہم اتنی جلدی شاد ی کر لیں گے ، بس یہی خیال تھا پاکستان دیکھنا ہے ... مزید-وزیراعظم نواز شریف تلاوت قرآن پاک شروع ہوتے ہی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایوان میں پہنچ گئے-وفاقی بجٹ صرف الفاظ کا ہیر پھیر ہے جس سے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے‘اعجاز چوہدری نواز حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ انہیں غریب اور عام آدمی کی کوئی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کابغیر پیشگی اطلاع اور بغیر پروٹوکول اچانک دورہ، انتظامیہ لاعلم رہی ایمرجنسی اوردیگر وارڈکا معائنہ،مریضوں کی عیادت ... مزید-دیپیکا پڈوکون فلم ’’بدلاپور2 ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی-ایشوریہ رائے بچن فلمساز مانی رتنم کی نئی فلم میں کام کریں گی-کراچی:کراچی ملک کا معاشی حب اور ترقی کا پیمانہ ہے ، شہر کی ترقی پورے ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے،محمد زبیر مجموعی قومی آمدنی میں سب سے زیادہ حصہ دینے والے کراچی کو عالمی ... مزید-کراچی:وفاقی حکومت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں مزید اضافہ کررہی ہے،محمد زبیر جس سے تعلیم کے فروغ اور تحقیق کے کاموں میں مزید اضافہ ہوگا ، وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے ... مزید

GB News

اقوام متحدہ اوربھارتی مداخلت کے ثبوت

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوبھارت کی پاکستان میں مداخلت کا ڈوزئیرجمع کرادیا ہے ،جس میں کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان، بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے شواہد اور متعلقہ دستاویزات شامل ہیں۔علاوہ ازیں اس میں سی پیک کی جاسوسی کرنے والی بھارتی آبدوز کے تذکرے کے علاوہ بھارتی آبدوز کے پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کے ویڈیو ثبوت بھی ہیں، بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی انٹیلی جنس افسران کے دہشت گردوں سے روابط بھی ڈوزیئر کا حصہ ہیں۔ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ بھارت کو پاکستان میں مداخلت اور اسے غیر مستحکم کرنے سے روکے۔ ڈوزیئر کے ساتھ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا خط بھی ہے جس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بیان کے متعلق بتایا گیا ہے۔سرتاج عزیز کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ بھارتی مداخلت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو خطے کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے، بھارتی اشتعال انگیزیاں اور بھارتی فوجی قیادت کے بیانات ناقابل برادشت ہیں، تاہم پاکستان علاقائی سالمیت کو پہنچنے والے ہر خطرے کا دفاع کرے گا۔اس امر میں شبہ نہیں کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی رائ، اسرائیلی موساد اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی میں مصروف ہیں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی بڑھتی ہوئی پاکستان مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سے حساس ادارے آگاہ ہیں۔ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کے ساتھ ساتھ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں راء کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی پاکستانی اداروں کے پاس ہیں ۔یہ طے شدہ حقیقت ہے کہ راء اورافغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس بلوچستان میں علیحدگی پسند جماعتوں بی ایل اے، بلوچ ریپبلکن آرمی اور بی ایل ایف کی نہ صرف مالی مدد کر رہی ہیں بلکہ کابل، نمروز اور قندھار میں قائم ٹریننگ کیمپوں سے دہشت گردوں کو خصوصی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔ افغانستان میں موجود راء کے حکام ان دہشت گردوں کو افغانستان سے بھارت، متحدہ عرب امارات اور یورپی ممالک بھجوانے کے لئے جعلی دستاویزات بنوانے میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔ راء کے ایک ونگ نے تمام عالمی فورمز پر بلوچستان میں علیحدگی پسندی کی تحریک کو ہوا دینے کا بیڑہ بھی اٹھا رکھا ہے۔ بین الاقوامی این جی اوز کے ذریعے سے انسانی حقوق کا سنگین مسئلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ کینیڈا میں مقیم سیاسی شخصیت طارق فاتح کو بھی راء اس مقصد کے لئے استعمال کر رہی ہے حساس اداروں کے پاس کراچی میں دہشت گردی میں ملوث افراد کی افغان افغانستان میں پناہ لینے والے مولانا فضل اللہ کی بھی راء اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی سے ملاقاتوں کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ۔کراچی، بلوچستان اورپاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کو کئی ملین ڈالرز کی ادائیگیاں کی گئیں کون نہیں جانتا کہ بھارت پاکستان کی بدنامی کے لئے ہر قدم اٹھارہا ہے ۔پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھی انہیں افغانستان میں ہونے والی تمام سرگرمیوں سے آگاہ کیا تھا ۔پاکستانی اداروں کے پاس موجود دستاویزات سے امریکی اور افغان حکام کو بھی آگاہ کیاجا چکا ہے۔ پاکستان نے امریکہ اور افغانستان سے بارہا بھارتی مداخلت پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔اب جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کو بھارتی مداخلت کے ٹھوس شواہد مہیا کیے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ ادارہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو بھارت کی سازشوں و ریشہ دوانیوں سے محفوظ رکھنے کا اہتمام کرے اور اس بات کا نوٹس بھی لے کہ بھارت یہ کارروائیاں ریاستی سطح پہ انجام دے رہا ہے وہ بنگلہ دیش مں مداخلت اور پاکستان کے دو لخت ہونے کے جرم میں بھی شریک تھا لیکن عالمی ادارے نے اس جانب توجہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔اگر اب بھی بھارت کو لگام نہ ڈالی گئی تو اس کی حرکتیں خطے کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیں گی۔

Share Button