تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بچے کی ولادت دوہری خوشی لائے گی بچے کی ولادت پر ماں کے لیے 6 اور باپ کے لیے 3 ماہ کی چھٹیوں کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا-وزیر اعظم عمران خان 21 نومبر کو ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے وزیر اعظم ، ملائشین ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ کاروبای شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے-متعدد وزراء کی چھٹی ہونے والی ہے 100 روز مکمل ہونے پر 5,6 وفاقی وزراء اور متعدد صوبائی وزراء اپنی ناقص کارکردگی کے باعث اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے-نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی رہائی کےخلاف نیب اپیل کامعاملہ سپریم کورٹ نے نیب اپیل پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا-ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن عید میلاد النبی ؐکی تیاریاںعروج پرپہنچ گئیں-آئی جی سندھ نے حیدرآباد میں واقع مارکیٹ میں نقب زنی کا نوٹس لے لیا-عمر سیف سے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اضافی چار ج واپس لے لیا گیا-پنجاب کے 10ہزار فنکاروں کے لئے 4لاکھ روپے مالیت کے ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے‘فیاض الحسن چوہان صوبے میں 200فنکاروں اور گلوکاروںمیں ان کی کارکردگی,اہلیت اور میرٹ کی ... مزید-پاکستان میں امیر اور غریب کے درمیان طبقاتی فرق اضافہ ہوگیا ہے ،ْ دن بدن فرق بڑھتا جارہاہے ،ْ ورلڈبینک-وزیراعظم جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق جلد اہم اقدامات کا اعلان کرینگے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی ... مزید

GB News

احتساب کو فعال بنانے کی ضرورت

Share Button

صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ ضلع دیامر میں دو مہینوں کے گندم کوٹے کی پراسرارگمشدگی کے حوالے سے وزیر اعلی کے احکامات پر سیکرٹری خوراک نے انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میںڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ غلام رسول کو انکوائری آفیسر مقررکرکے چلاس بھیج دیاگیا ہے،دیامر میں گندم بحران اور دیگر امورکے حوالے سے انکوائری کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔دو ماہ کے کوٹے کی گمشدگی جہاں حیرت انگیز ہے وہاں اس بات کی علامت بھی ہے کہ اپنی استعدادکے مطابق ادارہ جاتی کرپشن کا سلسلہ جاری ہے اور سزا نہ ملنے کے خوف سے جس کا جہاں بس چلتا ہے وہ اپنی استطاعت کے مطابق لوٹ مار میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں سزا و جزا کا غیر جانبدارانہ نظام تشکیل نہیں دیا جا سکا جس سے لوٹ مار کے عادی افراد ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں اس لیے ہونا تو یہ چاہیے کہ بلا امتیاز کارروائی کے ذریعے کسی بھی کرپٹ کو ہرگز نہ چھوڑا جائے گندم کی گمشدگی میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کااہتمام کیا جائے تاکہ لوگ احتساب و مواخذے کے خوف سے کسی بھی نوع کی خورد برد سے اجتناب کریں۔

Facebook Comments
Share Button