تازہ ترین

Marquee xml rss feed

قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریٹ برائے پائیدار ترقیاتی اہداف کے قیام کو ایک سال مکمل ہوگیا،رکن قومی اسمبلی و وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ ایم این اے ... مزید-وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک اسپتال میں کامیاب آپریشن کے ذریعے 13سالہ لڑکی کی جنس تبدیل ، عطیہ نامی لڑکی کا نام جنس بندلنے کے بعد عدنان رکھ دیا گیا میڈیکل کے لحاظ سے ... مزید-سیالکوٹ ،بھارتی سیکیورٹی فورسز کی سرحدی گائوں پر فائرنگ سے 54 سالہ خاتون شہید رینجرز حکام کے بی ایس ایف سے مذاکرات ،خاتون کی نعش واپس کر دی ، رینجر زحکام نے لو احقین ... مزید-ایف آئی اے نے اسلام آباد سے انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا ،ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورے-وزیر اعلیٰ پنجاب کاراولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کا سخت نوٹس، اے ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ صدر راولپنڈی کو فوری معطل کرنے کا حکم-پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا ہرفیصلہ قبول کریں گے ‘ عدالت کے خلاف نہیں جائیں گے ‘ وزیر اعظم ترکی میں بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ‘ افغانستان سے فوجی انخلاء ... مزید-پشاو: بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر تعمیراتی کا م کا آغاز کرکیکم سے کم مدت میں مکمل کیا جائے،پرویز خٹک ْمنصوبے کے تینوں پیکیجز کاٹینڈر30 اپریل تک جاری کیا جائے، منصوبے کو ایک ... مزید-پشاور:صوبائی حکومت نے ہر فیصلے میں عام آدمی کو مد نظر رکھنیکی وجہ سیتحریک انصاف پر عوام کا اعتماد روز بروز بڑھتا جارہا ہے، پرویز خٹک تحریک انصاف گزشتہ تین سالوں سے نظام ... مزید-پشاور: مردان میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے،پرویز خٹک تحصیل کاٹلنگ کی عمارت 31مارچ تک مکمل کرکے متعلقہ حکام کے حوالے جبکہ کاٹلنگ میں ریسکیو 1122کے لئے اراضی ... مزید-آپریشن ردالفساد پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا،مقررین کا سیمینار سے خطاب

GB News

عوام کی طاقت سے پیپلزپارٹی حکومت کا اصل چہرہ سامنے لاتی رہے گی،امجدایڈووکیٹ

amjad-hussain-advocate

گلگت(پ ر)پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب حکمران نااہل اور متعصب ہوں تو معاشرے میں جرم قانون کی شکل اختیار کرتا ہے اور حق جرم بن جاتا ہے۔ ن لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد گلگت بلتستان میں یہی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اسلامی اصول حریمہ البلد اور قانون شاملات دہ عوام کو گائوں سے متصل بنجر رقبہ اور چرا گاہ پر عوام کو حق ملکیت دیتا ہے لیکن (ن)لیگ کی حکومت نے اسے جرم قرار دیا ہے ، (ن)لیگ نے عوامی اراضی پر جبری قبضہ کرنے کا اصول اپنایا ہوا ہے، انہوں نے کہا (ن) لیگ والوں کو مائیک ملے تو گلے پھاڑ پھاڑ جھوٹ بولنا شروع کرتے ہیں، اس قدر جھوٹ بولتے کہ محفل میں شریک لوگ حیران و پریشان ہوتے ہیں، نلتر پاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب بھی وزیراعلیٰ نے جھوٹ سے شروع کیا اور جھوٹ پر ہی ختم کیا ، نلتر پاور پراجیکٹ 2010میں شروع ہوا تھا اور اسے مکمل ہونے میں 6سال کا عرصہ لگا ہے، پیپلزپارٹی کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر کریڈٹ لینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ دھمکیاں تو ایسے دیتے ہیں جیسے عوام ان کے بارے میں کچھ جانتے ہی نہیں ہیں، عام انتخابات میں جس کارڈ کا استعمال کر کے (ن)لیگ نے اقتدار حاصل کیا ہے اس سے پوری قوم واقف ہے، انہوں نے کہا حکومت چاہے خود کو جتنا طاقتور محسوس کرے بلامعاوضہ زبردستی ایک انچ زمین بھی حاصل نہیں کر سکتی، حکمران خود ببانگ دہل دھمکیاں دینا شروع کریں تو معاشرے میں خود بخود فساد کا ماحول پیدا ہو جاتا ہے ، وزیراعلیٰ جو کام ساری عمر نہیں کر سکے ہیں وہ اب حکومتی مشینری استعمال کر کے کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا حکمران عوام کو دھمکیاں دے کر خوفزدہ کرنے کے بجائے قانون کے مطابق اپنا کام کرے، عوام اپنے حقوق کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عوام کی طاقت سے پیپلزپارٹی حکومت کا اصل چہرہ سامنے لاتی رہے گی۔

Share Button