تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خادم حسین رضوی کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا-پی ٹی ٓئی کی مشکلات میں اضافہ، باغی رہنماوں نے خاموشی سے بڑی چال چل دی-اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آرہے ،معاملات جوں کے توں پڑے ہیں اسلئے ملک کو فل ٹائم وزیرخزانہ کی ضرورت ہے، ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد ٹوٹتے ہی دونوں جماعتوں ... مزید-شہباز شریف اور چوہدری نثار کی چھٹی جبکہ شاہد خاقان اور نواز شریف میں دوریاں بڑھنے کا وقت قریب آ گیا ہے ختم نبوت کا مسئلہ اٹھا کیوں، حکومت کو راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فی ... مزید-دنیا کے مشہور ترین یو سی براوزر کی گوگل پلے اسٹور سے چھٹی-سی پیک سے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ ترقی اور فائدہ ہو گا، توانائی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے بلوچستان میں معاشی اور سماجی انقلاب آئے گا،نوجوانوں کو روزگار کے بھرپورمواقع ... مزید-پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں ، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ ... مزید-مریم اورنگزیب کی سینئر صحافی مظہر اقبال کی ہمشیرہ اورسینئر صحافی ذوالفقار بیگ کے چچا کے انتقال پر تعزیت-شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ-دھرنا قائدین اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ، تحریک لبیک کے رہنمائوں نے شوریٰ سے مشاورت کیلئے حکومت سے وقت مانگ لیا ، حکومت کا دھرنے کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات ... مزید

GB News

‘رئیس’ کے نئے پوسٹرز میں ماہرہ خان مکمل توجہ کا مرکز

Share Button

ممبئی : پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھلے ہی اپنی ڈیبیو بولی وڈ فلم ‘رئیس’ کی تشہیر کے لیے ہندوستان میں نہ ہوں، تاہم وہ فلم کے بہترین پوسٹرز کے باعث تمام تر توجہ اپنی جانب مرکوز کرارہی ہیں۔فلم ‘رئیس’ ویسے تو شاہ رخ خان کی فلم ہے، تاہم سوشل میڈیا پر شائقین ماہرہ کی خوبصورتی کے دیوانے ہورہے ہیں۔شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ‘رئیس’ کے دو نئے پوسٹرز ریلیز کیے۔

ان پوسٹرز میں ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی کیمسٹری ہمیشہ کی طرح نہایت شاندار نظر آئی، تاہم ماہرہ خان نے سرخ رنگ کے جوڑے میں ملبو تمام تر توجہ سمیٹ لی۔ان تصاویر پر بتایا گیا کہ فلم ‘رئیس’ کا نیا گانا اوڈی اوڈی جائے’ بہت جلد ریلیز کیا جائے گا، تاہم اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تاہم ہندوستانی میڈیا کے مطابق یہ گانا رواں ماہ 14 تاریخ کو ریلیز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حال ہی میں ‘رئیس’ کا گانا ‘ظالما’ بھی منظر عام پر آیا، اس گانے میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی بہترین کیمسٹری اور خوبصورت نظاروں نے شاہ رخ کی کامیاب فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ کے گانے ‘سورج ہوا مدہم’ کی یادیں تازہ کردی۔فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کے ہمراہ اداکار نوازالدین صدیقی بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔’رئیس’ 25 جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

Facebook Comments
Share Button