تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عین ممکن ہے کہ خود عمران خان نے ہی شیخ رشید کو کہا ہو کہ وہ انہیں میڈیا پر جمائما سے شادی کا مشورہ دیں،رحمان ملک شیخ رشید احمد کے عمران خان سے جمائما کی شادی سے متعلق بیان ... مزید-حکومت کے موثر اقدامات اور آپریشن ضرب عضب سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی، یہ جنگ دہشت گردوں نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ اور زرغون روڈ چرچ کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی-ریحام خان نے عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بھی علیم خان کو قرار دے دیا-گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کاسول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ ، چرچ حملے میں زخمی مریضوں کی عیادت کی-وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس اجلاس میں دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے خلاف مزید مئوثر اور نتیجہ ... مزید-سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کیساتھ ہاتھ ہولا رکھا ہے ‘ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف خاندان کو چھوٹ ملی‘اعتز از احسن جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ساری منی ٹریل دی لیکن ... مزید-شہباز شریف نااہل ہو جاتے تو پھرپنجاب میں میرا میچ کس سے پڑتا ،عمران خان اسحاق ڈار نے بستر پر تصویر کھنچوا کو آسکر ایوارڈ کی کارکردگی دکھائی ،سیاسی استحکام کیلئے قبل ... مزید-مناسب نہیں جج شفافیت کے دلائل دیں جبکہ عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں‘ عاصمہ جہانگیر یہ کہنا چاہئے تھا قانون کی بالادستی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے یہ ... مزید-مر یم نواز شر یف کا عوام رابط مہم کیلئے ملک گیر جلسے کر نے کا فیصلہ ‘آغاز رواں ماہ رحیم یا ر خان سے کیا جائیگا پاکستان تحریک انصاف اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کسی اور کے احکامات ... مزید

GB News

گلگت بلتستان کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے حکومت پرعزم ہے،وزیراعلیٰ

Share Button

گلگت(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت میں حالیہ منشیات کے خلاف محکمہ پولیس کی جانب سے کریک ڈاون اور کامیاب کارروائیوں پر آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان ، ایس پی گلگت اجمل سمیت دیگر ٹیم کے آفیسران اور اہلکاروں کے کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ معاشرے سے منشیات کی اس لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت میں مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر آئی جی پی گلگت بلتستان ، ایس پی گلگت اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے حکومت پرعزم ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل منشیات کی لعنت سے بچ سکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات کے گھنائونے کاروباری میں ملوث لوگوں کیخلاف مزید کارروائیاں تیز کی جائیں تاکہ صوبے کو منشیات کے لعنت سے پاک کیا جاسکے۔

 

Facebook Comments
Share Button