تازہ ترین

Marquee xml rss feed

انسداد دہشت گردی پولیس سے مقابلے میں بدنام زمانہ کالعدم لشکر جھنگوی کا سربراہ آصف چھوٹو مارا گیا-فیصل آباد، مسلح موٹر سائیکل سوار وںنے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا-فیصل آباد،بھٹہ انڈسٹری ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے،رانا ثنا ء اللہ بھٹہ انڈسٹری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ،صوبائی وزیر قانون-بہاولپور، صوبائی وزیر اور ایم ڈی چولستان درمیان اختلافات ، ایم ڈی کی خدمات واپس ،چولستان کی ترقی سیاست کی بھینٹ چڑھ گی-ملائیشیاء سے ڈی پورٹ ساٹھ افراد کا لاہور ائیرپورٹ پر احتجاج-کراچی،ایف آئی اے نے خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو حراست میں لے لیا-رضا ربانی، ایاز صادق، خورشید شاہ ، مولانا فضل الرحمان ودیگر کے بینک اکاؤنٹس میں جعلی ٹرانزیکشن کا انکشاف ایف آئی اے اور سٹیٹ بنک کو تحقیقات کی ہدایت-سینٹ ، قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس2017ء کو کثرت رائے سے منظور اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد پر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، حق میں 33، مخالفت میں 21ووٹ پڑے رضاکارانہ ... مزید-پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایف بی آر کی ریٹائرمنٹ کے باعث ملتوی-خبیب فائو نڈیشن کا ترک رفاہی تنظیم آئی ایچ ایچ کے ساتھ شامی پناہ گزینوں کی امداد کا معاہدہ

GB News

پاناما کیس،جائیدادیں قطری کی ہیں تو پیسے کی منتقلی کاسوال ہی ختم ہو جاتا ہے، ،جسٹس آصف سعید کھوسہ

89063523_panama_index_draft2-660x360

اسلام آباد(آئی این پی)پاناما کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ جائیدادیں قطری کی ہیں تو پیسے کی منتقلی کاسوال ہی ختم ہو جاتا ہے، نواز شریف اور ان کے بچوں کے درمیان تحائف کے تبادلے کا ثبوت بھی مانگ سکتے ہیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل پانچ رکنی بینچ نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کے افراد کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نعیم بخاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معاونت بہت اچھی رہی ، نعیم بخاری نے دلائل کے آغاز پر کہا کہ 15 نومبر کو قطری خط عدالت میں پیش کیا گیا لیکن وزیراعظم نے اپنے خطاب اور عدالتی جواب میں قطری خط اورسرمایہ کاری کا ذکر نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ جدہ اور دوبئی میں سرمایہ کاری کا پورا ریکارڈ موجود ہے لیکن جدہ فیکٹری کا ریکارڈ اب تک عدالت میں پیش نہیں کیا۔جس پر جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ کیا لازمی تھا کہ وزیر اعظم اپنے دفاع کا ہر نکتہ پارلیمنٹ میں بیان کرتے۔ جب کاروبار میاں شریف کرتے تھے تو کیا بچوں کی ذمہ داری ہے کہ منی ٹریل دیں۔ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ جائیدادیں اگر قطری کی تھیں تو منی ٹریل شریف خاندان کیسے دے سکتا ہے۔ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ نواز شریف نے پیسا باہر بھجوایا۔ جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ میاں شریف کے پاس قطر کے لیے سرمایہ ہی نہیں تھا۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ شریف خاندان نے آف شور کمپنیز 1993 سے لنک کرنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، انہوں نے آف شور کمپنیاں 2006 سے تسلیم کی ہیں۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر جائیدادیں قطری کی ہیں تو پیسے کی منتقلی کا سوال ہی ختم ہو جاتا ہے۔ دبئی، قطر اور لندن کا تمام سرمایہ 2004 تک میاں شریف کا تھا۔نعیم بخاری نے کہا کہ مریم نواز وزیراعظم کے زیر کفالت ہیں اور اسے ثابت کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔ مریم نے مانا ہے کہ ان کا کوئی ذاتی گھر نہیں، انہوں نے اپنے گوشواروں میں قابل ٹیکس آمدنی صفر ظاہر کی اور 35لاکھ کی بی ایم ڈبلیو گاڑی ایک سال میں 2کروڑ 80 لاکھ کی ہوگئی۔ جسٹس اعجازافضل خان نے ریمارکس دیئے کہ حدیبیہ ملز کے التوفیق کیس میں مریم اور حسین فریق نہیں تھے، جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ 1997 میں مریم نواز اور حسین نواز حدیبیہ پیپرز ملز میں ڈائریکٹر تھے۔ مریم نواز نے اپنے والد سے 86 کروڑ روپے بطور تحفہ لئے، اس کے علاوہ مریم نواز نے اپنے بھائی سے بھی قرضہ لیا ہوا ہے، مریم نواز کے شوہر کا 2013 سے پہلے ٹیکس نمبر ہی نہیں تھا، جس کی آمدن صفر ہو وہ بیوی کی کفالت کیسے کر سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ میرا بیٹا حسین نواز بیرون ملک رہائش پزیر ہے اور اس نے 81 کروڑ روپے بطور تحفہ دیے، نواز شریف نے 81 کروڑ کے تحفے والی رقم پر ٹیکس ادا نہیں کیا، ایف بی آر نے سست روی دکھا کر وزیراعظم سے تفتیش نہیں کی، حسین نواز کا ذریعہ آمدن کیا ہے جو اس نے 81 کروڑ کی رقم بطور تحفے میں دیے۔ نامعلوم ذرائع آمدن جانے بغیر کیس کو آگے لے جانا مشکل ہوگا۔جسٹس شیخ عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے کہ بخاری صاحب آپ کے مطابق مریم نواز نے یوٹیلٹی بلز بھی جمع نہیں کرائے، قرض کا بڑا حصہ نامعلوم ذرائع سے بھی لیا گیا، نامعلوم ذرائع کون سے ہیں وہ مخالف فریق کو بتانا ہوں گے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا کہ تحفہ دینے والے کا نیشنل ٹیکس نمبر ہونا ضروری ہے اور نیشنل ٹیکس نمبرحسین نواز پیش کر چکے ہیں، جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ حسین نواز جب بیرون منتقل ہوگئے تو ان کا این ٹی این نمبر غیر فعال ہوگیا۔ جسٹس گلزار احمدنے ریمارکس دیئے کہ والد اور بیٹے کے درمیان تحائف کے تبادلے میں کوئی قباحت نہیں، اگر ٹرانزیکشن بینکنگ چینل کے ذریعے ہو تو اعتراض نہیں بنتا، جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ کیا پتہ یہاں سے رقم ہنڈی کے ذریعے جاتی ہو اور لیگل چینل سے واپس آتی ہو۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے نے سارے معاملے کو کیوں نہیں دیکھا، تحائف کے تبادلے کا ثبوت بھی مانگ سکتے ہیں۔نعیم بخاری نے عدالت کے روبرو اسحاق ڈار کا منی لانڈرنگ سے متعلق اعترافی بیان پڑھ کر سنایا۔ عدالتی استفسار پر نعیم بخاری نے کہا کہ یہ اعترافی بیان لاہور کے درجہ اول مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ ہوا لیکن بعد میں اسحاق ڈار نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ یہ بیان گن پوائنٹ پر لیا گیا تھا، اعترافی بیان کے بعد ایک ریفرنس دائر ہوا جس کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا، ہائی کورٹ کے ریفری جج نے وہ ریفرنس خارج کیا، ریفری جج نے 11 مارچ 2014 کو فیصلہ سنایا کہ مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں، جس پر جسٹس اعجازافضل خان نے استفسار کیا کہ نیب نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کیوں نہیں کی، آپ کو اعترافی بیان کی قانونی حیثیت بتانا ہوگی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ نعیم بخاری ہمارے قانونی سوالات کا جواب نہیں دیتے ، نعیم بخاری صاحب قانونی سوالات کے ساتھ فلرٹ نہ کریں ، قانونی سوالات پوچھیں تو پی ٹی آئی وکیل پتلی گلی سے نکل لیتے ہیں ، نعیم بخاری صاحب لگتا ہے آپ مچھلیاں پکڑ رہے ہیں ۔ نعیم بخاری نے دلائل مکمل کرنے کی بات کی تو جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آپ کو دلائل مکمل کرنے کی کیا ضرورت ہے،جب تک عدالت کو مطمئن نہیں کرتے آپ روسٹرم پر رہیں گے، جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ عدالت کے اطمینان تک آپ کو روسٹرم پر روکیں گے، میڈیا کے اطمینان کیلئے نہیں روکیں گے۔ ہم نے آپ سے 16 سوالات کئے لیکن ایک کا جواب نہیں دیا، آپ میڈیا کو نہیں ججوں کو مطمئن کریں۔ نعیم بخاری نے کہاکہ نصیر بھٹہ،اٹارنی جنرل محمود خان نے حدیبیہ کیس میں شریف خاندان سے رعایت برتی۔جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ کیس میں کسی کو چارج نہیں کیا گیا تو حدیبیہ پیپرز ملز دوبارہ کیسے کھلنا چاہیے؟،نعیم بخاری نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے وقت نوازشریف وزیراعظم تھے،جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ ہائیکورٹ نے صرف ریفرنس خارج کیا تھا کسی کو بری نہیں کیا،ملزمان کو شامل تفتیش نہ کرنے پر تحقیقات کو مسترد کیا گیا تھا،جسٹس اعجاز الحسن نے کہاکہ ریفری جج نے دوبارہ تحقیقات نہ کرنے کی کوئی وجہ بتائی؟،نعیم بخاری نے جوا ب دیا کہ ریفر ی جج نے لکھا کہ ازسر نو تحقیقات کی ضرورت نہیں،جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ نیب ریفرنس دائر ہونے کے بعد بھی تحقیقات جاری رہتی ہے،بعض اوقات 15سپلیمنٹری ریفرنس بھی دائر ہوتے ہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ نیب کو دوبارہ تحقیقات کیلئے کسی کی ہدایت کی ضرورت نہیں تھی،عدالت نیب کو دوبارہ تحقیقات کا حکم دے سکتی ہے۔جسٹس اعجاز افضل خان نے کہاکہ چیئرمین نیب کو اپیل دائر نہ کرنے کی وضاحت کرنا ہوگی۔

Share Button