تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خادم حسین رضوی کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا-پی ٹی ٓئی کی مشکلات میں اضافہ، باغی رہنماوں نے خاموشی سے بڑی چال چل دی-اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آرہے ،معاملات جوں کے توں پڑے ہیں اسلئے ملک کو فل ٹائم وزیرخزانہ کی ضرورت ہے، ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد ٹوٹتے ہی دونوں جماعتوں ... مزید-شہباز شریف اور چوہدری نثار کی چھٹی جبکہ شاہد خاقان اور نواز شریف میں دوریاں بڑھنے کا وقت قریب آ گیا ہے ختم نبوت کا مسئلہ اٹھا کیوں، حکومت کو راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فی ... مزید-دنیا کے مشہور ترین یو سی براوزر کی گوگل پلے اسٹور سے چھٹی-سی پیک سے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ ترقی اور فائدہ ہو گا، توانائی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے بلوچستان میں معاشی اور سماجی انقلاب آئے گا،نوجوانوں کو روزگار کے بھرپورمواقع ... مزید-پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں ، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ ... مزید-مریم اورنگزیب کی سینئر صحافی مظہر اقبال کی ہمشیرہ اورسینئر صحافی ذوالفقار بیگ کے چچا کے انتقال پر تعزیت-شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ-دھرنا قائدین اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ، تحریک لبیک کے رہنمائوں نے شوریٰ سے مشاورت کیلئے حکومت سے وقت مانگ لیا ، حکومت کا دھرنے کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات ... مزید

GB News

سفید ٹوپی اور شاٹی کو ٹریفک پولیس کی وردی کا حصہ بنا دیا گیا

Share Button

گلگت(نمائندہ خصو صی)انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کیپٹن(ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان نے مقامی سفید ٹوپی اور شاٹی کو ٹریفک پولیس کی وردی کا حصہ بنا یا۔پیر کے روز سٹی ٹریفک پولیس کے دفتر میں آئی جی پولیس گلگت بلتستان نے پی ایس او /ایس ایس پی عبد الرحیم اور ایس پی ٹریفک طاہرہ یعسوب الدین کے ہمراہ ٹریفک پولیس کے جوانوں کو سفید ٹوپی بمعہ شاٹی پہنا کرباقاعدہ وردی کا حصہ بنا یا ۔ محکمہ پولیس گلگت بلتستان خطے میں عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قانون پر عملداری کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کی سیاحت و ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لئے بھی بھر پور کردار ادا کررہاہے ۔صوبائی حکومت نے حال ہی میں مقامی ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لئے ٹوپی شاٹی ڈے منایا تھا اسی پیشِ نظر آئی جی گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کی مقامی ٹوپی شاٹی کو گلگت بلتستان پولیس کے ٹریفک یونٹ کی وردی کا حصہ بنا یا ہے تاکہ گلگت بلتستان پولیس سیکیورٹی خدمات کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت کو اُجاگر کرنے میں کردار ادا کرے جس سے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ مل سکے۔ٹریفک پولیس کے سٹی دفتر میں ٹریفک پولیس کو مقامی ٹوپی شاٹی پہنانے کی تقریب میںآئی جی پی اور ایس پی طاہرہ یعسوب نے اس دن کے اہتمام میں پولیس اہلکاروں کو ٹو پی پہنا یا ۔آئی جی پی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ پو لیس کے جو بھی مسائل ہیں ان کے حل کے لیئے بھر پور اکردار ادا کرینگے اور غذر کے حا لات کے حوالے سے سوال پہ کہا کہ عنقریب اصل حقائق میڈیا کے سامنے لا ئے جا ئینگے ۔

Facebook Comments
Share Button