تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شہبازشریف بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ پہنچے آپ کے دوروں سے ڈاکٹروں اورعملے کے روئیے میں مثبت تبدیلی آئی ہے مریضوں اوران کے لواحقین کی وزیراعلیٰ ... مزید-صوبائی حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کی جس سے اداروں کی کارکردگی میں نکھار آیا ،پرویزخٹک ادارے اب ڈیلیور کرنے لگے ہیںاور خواص کی تابع فرمانی کی بجائے عوام کی ... مزید-پاکستان گھومنے گئی تھی ،جب برا وقت آتا ہے تو دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے‘ عظمیٰ احمد ایسا کچھ تھا نہیں کہ ہم اتنی جلدی شاد ی کر لیں گے ، بس یہی خیال تھا پاکستان دیکھنا ہے ... مزید-وزیراعظم نواز شریف تلاوت قرآن پاک شروع ہوتے ہی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایوان میں پہنچ گئے-وفاقی بجٹ صرف الفاظ کا ہیر پھیر ہے جس سے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے‘اعجاز چوہدری نواز حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ انہیں غریب اور عام آدمی کی کوئی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کابغیر پیشگی اطلاع اور بغیر پروٹوکول اچانک دورہ، انتظامیہ لاعلم رہی ایمرجنسی اوردیگر وارڈکا معائنہ،مریضوں کی عیادت ... مزید-دیپیکا پڈوکون فلم ’’بدلاپور2 ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی-ایشوریہ رائے بچن فلمساز مانی رتنم کی نئی فلم میں کام کریں گی-کراچی:کراچی ملک کا معاشی حب اور ترقی کا پیمانہ ہے ، شہر کی ترقی پورے ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے،محمد زبیر مجموعی قومی آمدنی میں سب سے زیادہ حصہ دینے والے کراچی کو عالمی ... مزید-کراچی:وفاقی حکومت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں مزید اضافہ کررہی ہے،محمد زبیر جس سے تعلیم کے فروغ اور تحقیق کے کاموں میں مزید اضافہ ہوگا ، وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے ... مزید

GB News

پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مردم شماری ہو گی،احسان بھٹہ

گلگت(نمائندہ خصوصی،سٹاف رپورٹر)سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے کہا ہے کہ ویمن ٹریفکنگ کے معاملے پر صحافی کے ساتھ حکومت اور انتظامیہ نے ہرقسم کا تعاون کیا اورپہلی میٹنگ میںہی نوٹس بھیجوادیاتھا جس پر صحافی نے گلگت آکرکمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کی وجہ یہ بتائی کہ گلگت میںمیری جان کو خطرہ ہے۔وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے جوکمیٹی بنائی ہے وہ کوئی معمولی کمیٹی نہیں ہے اس میں خفیہ اداروں کے اہم افراد شامل ہیںصحافی کے پاس ثبوت ہیں تو کمیٹی کے سامنے پیش کریں تاکہ سچ سامنے آسکے۔صحافی کوگلگت میں فول پروف سیکورٹی دی جائے گی۔ جو الزام صحافی نے لگایا ہے وہ الزام کسی فردپر نہیں بلکہ یہ پورے گلگت بلتستان کی عزت کا مسئلہ ہے اور اسمبلی واراکین کونسل کی توہین ہے۔ ہم نے 2مرتبہ صحافی سے رابطہ کیا ہے اب آخری بار رابطہ کرکے اپنی حجت پوری کرینگے پھربھی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا توقانون کے مطابق کارروائی کریں گے اور وزارت داخلہ کی مدد سے صحافی کوگلگت لایاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ صحافی کی ڈیمانڈ یہ ہے کہ کمیٹی اسلام آباد آئے جوکہ کمیٹی کی توہین ہے کیونکہ کمیٹی میںاہم لوگ شامل ہیں ۔انہوںنے منگل کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غذر میں اب سیکورٹی خدشات نہیں ہیں۔دھمکیوں کے حوالے سے جن دوافراد کانام آیاتھاان کوخفیہ اداروں کے اہلکاروںنے ملتان کے قریب سے گرفتار کرلیا ہے ان میں سے جو مرکزی نام فیضان تھا اس کے ساتھ مزید 3افراد کو گرفتارکرلیاگیا ہے تحقیقات کے بعد حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا غذر سے دہشت گردی کے تمام خدشات دورہوگئے ہیں لیکن پھربھی سیکورٹی ہرضلع میں الرٹ ہے تاکہ کسی بھی ناخوش گوارواقعے سے نمٹا جاسکے ۔انہوںنے کہا کہ پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مردم شماری ہو گی ۔ اس سلسلے میں مردم شمار ی کرانے کے لئے صوبائی کمشنر کی زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں 15 مارچ سے 15 اپریل اور 15 اپریل سے 15 مئی تک دو فیز ز میں مردم شماری کرائی جائے گی جس کے لئے گلگت بلتستان کے 1245 بلاکس بنائے گئے ہیں جن میں 1245 شمار کنندہ گان کو زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جن کی حفاظت کے لئے پاک فوج کے 1245 جوانوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی جن کی سربراہی 35 کیپٹن کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ شمار کنندگا ن کی فرروی کے آخری ہفتے میں 4 دنوں کا تر بیتی کورس بھی کر وایاجائے گا ۔ سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ پورے ملک میں گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جس نے مردم شماری کے حوالے سے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں مختلف محکموں سے شمار کنندگا ن کی لسٹیں بھی حاصل کرلی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے ساتھ ساتھ صوبے میں غربت اور خواندگی کے بار ے میں بھی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے

Share Button