تازہ ترین
GB News
اسلام آباد(پ ر)گلگت بلتستان میں تھری اور فور جی کی فراہمی اور تھاکوٹ تا خنجراب ایکسپریس وے کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کو فوری یقینی بنانے کیلئے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن سے ملاقات کی وزیراعظم کے سیکرٹری نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا ہے کہ ان دونوں اہم ایشوز کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے وہ متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو احکامات جاری کریں گے فواد حسن نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں تھری جی اور فوری جی کی فراہمی ناگزیر ہو چکی ہے اور اس ضمن میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کافی کام نمٹا بھی دیا ہے اس ضمن میں وزیراعظم سیکرٹری کی جانب سے تازہ رپورٹ طلب کی جائے گی اور سروس فراہمی کو حتمی دینے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں گے فواد حسن نے کہا کہ متاثرین تھاکوٹ تا خنجراب ایکسپریس وے کو معاوضوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں ابھی تک جو مسئلہ حل کیوں نہیں ہوا این ایچ اے سے پوچھا جائے گا اور معاوضوں کی جلد ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔