تازہ ترین

Marquee xml rss feed

مشیرِوزیراعظم کا اختیارات سے تجاوز؛ اہل خانہ کا رعایتی ٹکٹوں پرمختلف ممالک کا مفت سفر-ہیواوے نے نیا چار کیمروں والا انتہائی سستا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا-دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو6ماہ قید و ایک لاکھ جرمانے کی سزا-گوجرخان، وارڈ نمبر 14صندل روڈ پر قتل کی واردات ، 36سالہ شخص کی لاش گھر سے بر آمد-گوجرخان، ہونہار طالب علم حسیب بٹ کا اعزاز-گوجرخان، گورنمنٹ امجد عنایت جنجوعہ شہید ہائی سکول بھاٹہ کا اعزاز-گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول زرعی فارم راولپنڈی کے ہونہار طالب علم حیان علی خان کی مقابلہ حسن قرائت میں راولپنڈی ڈویژن میں پہلی پوزیشن-مرکزی قبرستان کی سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈزفراہم کرنے پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر حافظ احمد رضا قادری ایڈووکیٹ کا شکریہ-ْلاہور کے احتجاجی جلسے میں عمران خان او رشیخ رشید نے جو پارلیمنٹ کیخلاف بازاری اور گھٹیا زبان استعمال کی،شدید مذمت کرتے ہیں،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے وا لے اسی پارلیمنٹ ... مزید-سپریم کورٹ کے حکم پر میونسپل کارپوریشن مری نے آپریشن کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

GB News

بلتستان یونیورسٹی کے حوالے سے بڑی خوشخبری

Share Button

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلتستان یونیورسٹی کے پی سی ون میں میڈیکل ، انجینئرنگ ، زراعت اور فارسٹری کے فیکیلیٹز بھی شامل کیئے جائینگے۔ یہ یونیورسٹی ملک کا ایک ہمہ جہت یونیورسٹی بنے گی۔ اس یونیورسٹی میں تمام شعبوں کی تعلیم فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جائیگی۔ یہ بات چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل اشرف صدا اور پارلیمانی سیکرٹری واٹر اینڈ پاور قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان میجر (ر) محمد امین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں اشرف صدا اور میجر (ر) امین نے چیئرمین ایچ ای سی سے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے اور قائد میاں محمد نواز شریف نے اس مطالبے کو منظور کیا ہے۔ اس یونیورسٹی میں دیگرتعلیمی شعبوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل ، انجینئرنگ، ایگریکلچر اور فارسٹ کے شعبوں کا قیام بھی یونیورسٹی کے پی سی ون میں شامل ہونا بہت ضروری ہے تاکہ مستقبل میں یہ یونیورسٹی اپنے قیام کے تمام مطلوبہ مقاصد حاصل کرسکے۔ انہوں نے کے آئی یو ہنزہ کیمپس اور دیامر کیمپس کے معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ ہنزہ کیمپس کے قیام کیلئے فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں جبکہ دیامر کیمپس کی فائل ایکنک سے بہت جلد منظور ہوجائیگی۔ جس کے بعد دیامر کیمپس کیلئے فنڈز جاری کئے جائینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کے پی سی ون میں میڈیکل ، انجینئرنگ ، زراعت اور فارسٹری کے فیکیلیٹز بھی شامل کیئے جائینگے۔ یہ یونیورسٹی ملک کا ایک ہمہ جہت یونیورسٹی بنے گی۔ اس یونیورسٹی میں تمام شعبوں کی تعلیم فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جائیگی ۔ چیئرمین ایچ ای سی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایچ ای سی بلتستان یونیورسٹی کی بروقت اور مثالی تعمیر سمیت ایچ ای سی سے وابستہ تمام شعبوں میں گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کریگی۔ اشرف صدا اور میجر (ر) امین نے بلتستان یونیورسٹی کے قیام، گلگت بلتستان میں فروغ تعلیم کیلئے طلباء و طالبات کیلئے کیلئے سکالر شپ اور لیپ ٹاپ کی میرٹ پر فراہمی کیلئے ذاتی طور پر دلچسپی لینے پر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا شکریہ ادا کیا۔

 

Facebook Comments
Share Button