تازہ ترین

Marquee xml rss feed

انسداد دہشت گردی پولیس سے مقابلے میں بدنام زمانہ کالعدم لشکر جھنگوی کا سربراہ آصف چھوٹو مارا گیا-فیصل آباد، مسلح موٹر سائیکل سوار وںنے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا-فیصل آباد،بھٹہ انڈسٹری ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے،رانا ثنا ء اللہ بھٹہ انڈسٹری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ،صوبائی وزیر قانون-بہاولپور، صوبائی وزیر اور ایم ڈی چولستان درمیان اختلافات ، ایم ڈی کی خدمات واپس ،چولستان کی ترقی سیاست کی بھینٹ چڑھ گی-ملائیشیاء سے ڈی پورٹ ساٹھ افراد کا لاہور ائیرپورٹ پر احتجاج-کراچی،ایف آئی اے نے خاتون کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو حراست میں لے لیا-رضا ربانی، ایاز صادق، خورشید شاہ ، مولانا فضل الرحمان ودیگر کے بینک اکاؤنٹس میں جعلی ٹرانزیکشن کا انکشاف ایف آئی اے اور سٹیٹ بنک کو تحقیقات کی ہدایت-سینٹ ، قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس2017ء کو کثرت رائے سے منظور اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد پر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، حق میں 33، مخالفت میں 21ووٹ پڑے رضاکارانہ ... مزید-پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایف بی آر کی ریٹائرمنٹ کے باعث ملتوی-خبیب فائو نڈیشن کا ترک رفاہی تنظیم آئی ایچ ایچ کے ساتھ شامی پناہ گزینوں کی امداد کا معاہدہ

GB News

داعش کی کم سن بچوں کو انتہائی خطرناک تربیت کہ جان کر سب پریشانی میں مبتلا ہو جائیں۔۔!!!

news-1484156481-5551

دمشق: داعش جنگجوئوں کی جانب سے بچوں کو قیدیوں پر گولیاں اور خنجر چلانے کی تربیت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے اسی ہفتے ایک بہت اندوہ ناک ویڈیو جاری کی ہے۔

اس میں کم سن بچے تین قیدیوں کے سرقلم کررہے ہیں اور ان پر گولیاں چلا رہے ہیں۔ ان قیدیوں میں سے ایک بظاہر ترکی کے کالعدم علاحدگی پسند کرد گروپ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ کیمرے کے سامنے کچھ بول رہا ہے اور پھر اس کو ایک داعش بچہ قتل کر دیتا ہے۔ قیدیوں پر گولیاں چلانے والے ان بچوں کی عمریں دس سال کے لگ بھگ ہیں۔ وہ فوجی وردیوں میں ملبوس ہیں۔

ان کے ہاتھوں قیدیوں کے اندوہناک قتل کی یہ ویڈیو مبینہ طور پر شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں فلمائی گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک لڑکا ایک قیدی کا سر قلم کررہا ہے جبکہ دوسرے لڑکے نے ایک قیدی پر گولی چلاتے ہوئے اپنی آنکھیں میچ رکھی ہیں۔

Share Button