تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خادم حسین رضوی کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا-پی ٹی ٓئی کی مشکلات میں اضافہ، باغی رہنماوں نے خاموشی سے بڑی چال چل دی-اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آرہے ،معاملات جوں کے توں پڑے ہیں اسلئے ملک کو فل ٹائم وزیرخزانہ کی ضرورت ہے، ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد ٹوٹتے ہی دونوں جماعتوں ... مزید-شہباز شریف اور چوہدری نثار کی چھٹی جبکہ شاہد خاقان اور نواز شریف میں دوریاں بڑھنے کا وقت قریب آ گیا ہے ختم نبوت کا مسئلہ اٹھا کیوں، حکومت کو راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فی ... مزید-دنیا کے مشہور ترین یو سی براوزر کی گوگل پلے اسٹور سے چھٹی-سی پیک سے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ ترقی اور فائدہ ہو گا، توانائی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے بلوچستان میں معاشی اور سماجی انقلاب آئے گا،نوجوانوں کو روزگار کے بھرپورمواقع ... مزید-پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں ، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ ... مزید-مریم اورنگزیب کی سینئر صحافی مظہر اقبال کی ہمشیرہ اورسینئر صحافی ذوالفقار بیگ کے چچا کے انتقال پر تعزیت-شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ-دھرنا قائدین اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ، تحریک لبیک کے رہنمائوں نے شوریٰ سے مشاورت کیلئے حکومت سے وقت مانگ لیا ، حکومت کا دھرنے کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات ... مزید

GB News

ٹرمپ کی خانہ کعبہ کو دیکھنے والی ویڈیو جعلی نکل آئی

Share Button

جدہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خانہ کعبہ کی تصویر دیکھتے ہوئے وائرل ہونے والی ویڈیو کے جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے،اصل ویڈیو میں کیپٹل ہل کی جگہ کعبہ کا منظر ایڈیٹ کرکے چسپاں کردیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اصل ویڈیو جاری ہوئی، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ ایک تصویر کے سامنے کھڑے ہیں اور فریم میں خانہ کعبہ کی تصویر موجود ہے۔

جعلی ویڈیو میں ٹرمپ کو دکھایا گیا ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں جمع ہونے والے لوگوں کی ان الفاظ میں تعریف کررہے ہیں کہ ’’یہاں جمع ہونے والے لوگ محبت کے پیکر ہیں، جب میں نے ان لوگوں کو دیکھا تو ان کی وجہ سے مجھے جینے کا احساس ہوا‘‘۔

ٹرمپ کے الفاظ ہیں کہ ’’یہ انسانی سمندر دراصل محبت کی نشانی ہے اور یہ میرے لیے بہت کچھ ہے کیونکہ یہ لوگ مختلف علاقوں سے آکر یہاں جمع ہوتے ہیں بلکہ بہت سارے لوگ تو دوسرے ممالک سے بھی آئے ہیں‘‘۔یہ ویڈیو ایڈیٹنگ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کی گئی یا کسی اور نے شرارت میں کرکے اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا جس سے ویڈیو وائرل ہوگئی تاہم یہ امر قابل غور ہے کہ جعلی ویڈیو ٹرمپ کے حق میں گئی تھی اور تاثر ملا تھا کہ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ خانہ کعبہ میں موجود مسلمانوں کو ہجوم دیکھ کر کہہ رہے ہیں کہ یہ محبت کا سمندر ہے۔

Facebook Comments
Share Button