تازہ ترین

Marquee xml rss feed

قومی احتساب بیورو میں افسران کی خلاف ضابطہ تقرریوں کا معاملہ، نیب لاہور کے چار سینئر افسران نے استعفیٰ دیدیا-سابق ادوار میں کیشنگی کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کی گئی،میر غلام دستگیر بادینی عوام کو مصنوعی طورپر پسماندہ رکھنے والوں کے مکروہ چہرے آشکارہوچکے ہیں،رکن بلوچستان اسمبلی-آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی،ڈاکٹرسیدہ نفیسہ شاہ-پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامرہ کا شیخوپورہ کے قریب ریلوے حادثے پر اظہار افسوس-ماہ رجب کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، مفتی منیب الرحمن-مسلم لیگ(ن)آئندہ الیکشن میں مخالف جماعتوں کاصفایاکردے گی،شہبازشریف پیپلزپارٹی پہلے کراچی کاکچراصاف کرے پھرپنجاب کی بات کرے،میٹروکوجنگلابس کہنے والوں نے فوائددیکھے ... مزید-کراچی ،ناظم آباد میں بس پر فائرنگ پولیس اہلکار نے کی ، معمہ حل پولیس اہلکار واقعے کے بعد جائے حادثہ سے غائب ، شک پڑنے پر حراست میں لے لیا گیا ، مقدمہ درج کر کے تفتیش کا ... مزید-اوور لوڈنگ یا چھتوں پر مسافروں کو سوار کرنے والی بسوں، وینز یا کوچز کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ-امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،جام مہتاب حسین ڈھر-طلبا ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں،بلاول بھٹو

GB News

ودیابالن ”بیگم جان “ میں کھوٹھے کا دفاع کرتی نظر آئیںگی

vida

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی آئندہ فلم ”بیگم جان“ میں تقسیم ہند کے واقعات پیش کرتی نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اس فلم میں ”میڈم“ نامی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں، جس کا کوٹھا اس تقسیم کی لپیٹ میں آگیا۔
اس فلم میں تقسیم کے دوران کوٹھوں کے حالات کو پیش کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ اس دوران ان کوٹھوں کی خواتین نے اپنے حق کے دفاع کے لیے کیا کیا۔ودیا بالن کے مطابق اس فلم میں اس دوران ہونے والے تشدد کو بھی دکھایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ کردار ادا کرنا کافی مشکل رہا۔
ودیا بالن کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں ایک کوٹھے کی میڈم بنی ہوں، یہ فلم تقسیم ہند کے دور پر مبنی ہے، ہم نے فلم میں اپنے گھروں کے تباہ ہونے کے خوف کو پیش کیا، میرے لیے یہ فلم کرنا کافی مشکل تھا کیوں کہ میں پہلی مرتبہ اس قسم کی فلم میں کام کررہی ہوں۔ واضح رہے کہ فلم ‘بیگم جان’ رواں سال 14 اپریل کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

Share Button