تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خیبرکالج آف ڈینسٹری کی کوآرڈینیشن کونسل کااجلاس-جامعہ پشاور میں الیکٹرانک میڈیا تربیتی کورس اختتام پذیر-عوام 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے ،سیدعمران-صوابی،سپورٹس گالا میں جاری بیڈ منٹن اوروالی بال مقابلے اختتام پذیر-جے ٹی آئی شیخ الہند پابینی یونٹ صوابی کی کابینہ تشکیل-اداکارہ کاجول پہلی بار ایک گلوکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی اداکارہ بہت جلد اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ایلا‘‘ کی شوٹنگ کاآغاز کریں گی-سنجے لیلا کی درخواست پر اکشے نے فلم کی نمائش موخر کر دی اب فلم پیڈمین 25 جنوری کے بجائے 9 فروری کو پیش کی جائیگی-جدید سنیما گھروں کے قیام سے فلم انڈسٹری میں نئی جان پڑی ہے، قرة العین عینی انڈسٹری کی طرف ویلکم کہنے اور پہلی فلم پر لوگوں کی طرف سے ملنے والے رسپانس کا سوچا بھی نہیں تھا‘انٹرویو-عامر خان چین میں اپنی ایک اور فلم کیساتھ بڑی کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیار عامر خان کی فلمز ’دھوم 3‘، ’پی کے‘ اور ’دنگل‘ بھی چین میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں-کرن جوہر نے مس ورلڈ مانوشی کو اپنی فلم میں کام دینے کی تردید کردی کرن نے مانوشی کو اپنی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘‘میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

GB News

برلن میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹورزم بورسک میںگلگت بلتستان کاسٹال بھی لگادیاگیا

Share Button

گلگت( سٹاف رپورٹر ) جر منی کے بر لن میں منعقدہ انٹر نیشنل ٹو ر ایزم بورسک( آئی ٹی بی ) میں گلگت بلتستان کا سٹال بھی لگا یا گیا ہے ۔ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کی جانب سے لگائے جانے والے سٹال میں 10 ٹور آپریٹرز نے گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات اور فلک بوس پہاڑوں کی تصاویر آویزاں کی تھی اس نمائش میں وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری بر جیس طاہر ‘ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان طاہر حسین ‘ سیکریٹری سیاحت سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔ جرمنی کے شہر برلن سے ٹور آپریٹر مبارک علی نے ٹیلیفون پر کے پی این سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آئی ٹی بی ہر سال مارچ کے مہینے میں منعقد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے 180 سے زائد ممالک کے لوگ شریک ہوتے ہیں جس میں سیاحوں کو اپنے اپنے ممالک کی طرف مدعو کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ آئی ٹی بی میں گزشتہ8 سالوں سے گلگت بلتستان کا سٹال بھی لگایا جاتا ہے ،اور مقامی ٹور آپریٹرز موقع فراہم کیا جاتا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی تشہیر کرتے ہوئے سیاحوں کو اس علاقے کی طرف متوجہ کریں جس کے نتیجے میں ہزاروں سیاح گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں اور مقامی افراد کو لاکھوں روپے آمدنی حاصل ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت مستقبل میں آئی ٹی بی کے سٹالز کے سائز کوبڑھاتے ہوئے زیادہ ٹور آپریٹرز کو مواقع فراہم کرے اس کے علاوہ بیجنگ’ سپین اور لندن میں ہونے والے انٹر نیشنل ٹور ازم نمائشوں میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جبکہ ثقافتی وفود کو بھی ان نمائشوں میں شریک کیا جائے تاکہ علاقے کی تشہر و تر ویج میں کسی قسم کی کمی بیشی نہ رہے اور سیاح جو ق در جوق گلگت بلتستان میں قدرتی نظاروں سے محظوظ ہونے کے لئے آ سکیں

Facebook Comments
Share Button