تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاک فوج نےالیکشن میں دھاندلی نہ ہونےکی یقین دہانی کروائی 2013ء میں بھی انتخابات دھاندلی کا شکارہوگئےتھے،کراچی میں ایم کیوایم اور پنجاب میں ن لیگ نےدھاندلی کی۔پی ٹی آئی ... مزید-کلثوم نوازکی بیماری ڈھونگ ہے،ہمارےبھی وہاں ذرائع ہیں،نعیم الحق کلثوم نوازتیزی سےصحتیاب ہورہی ہیں، ہماری دعائیں ان کیساتھ ہیں،دعا ہے کہ کلثوم نوازجلدازجلد صحتیاب ہوکر ... مزید-عوامی ورکرز پارٹی کا تحریک انصاف ،ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کرنے کا چیلنج نتخابات کے موقع پر ہی نظر ... مزید-نوازشریف کے ساتھ کیا اختلافات تھے مناسب وقت پر سچ سچ بتائوں گا ، کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر ٹکٹ کے یہاں کے عوام انہیں رد کریں گے، مجھے کشمیریوں کے قاتل راج ناتھ کو جواب ... مزید-صاف پانی سیکنڈل کیس ،نیب کا شہباز شریف کیلئے 25 سے زائد سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار-پشاور،مزدور کسان پارٹی کا انتخابات 2018میں قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان-پی ٹی آئی ایک پاکستان کا نعرہ لگا رہی ہے اور پارٹی ٹکٹ امیروں اور سرمایہ داروں میں تقسیم کئے، آفتاب شیر پائو ہم نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر کی ہے اور اہل امیدواروں ... مزید-متحدہ مجلس عمل پی کے 79 کے زیر اہتمام علماء کنونشن کل ہو گا،ملک نوشاد خان-تحریک انصاف سمیت دیگرسیاسی جماعتیں ایم ایم اے کے پانچ سالہ دوراقتدارکامقابلہ نہیں کرسکتی ہیں،حاجی غلام علی-آنے والے الیکشن انتہائی اہم اور اس ملک کی تقدیر کے لئے فیصلہ کن ہیں، اسد قیصر

GB News

پاک فوج علاقائی سکیورٹی واستحکام کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

Share Button

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ بیجنگ کے دوران چین کی سیاسی اور عسکری قیادت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے سیکیورٹی انتظامات اور منصوبے کی پیش رفت پرمکمل اطمینان کا اظہار اور دونوں ممالک نے فوجی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ چینی قیادت نے افغان سیکیورٹی کی صورتحال اور افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار ۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے جہاں وہ چین کے عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیجنگ میں چین کے نائب وزیراعظم چائو گاولی اور چین کی مرکزی دفاعی کمیٹی کے نائب چیئرمین جنرل فان چھان لونگ اور چیف آف جوائنٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ اور کمانڈر پیپلزلبریشن آرمی جنرل لی ژائو چنگ سے ملاقاتیں کیں جس میں علاقائی سکیورٹی ، معیشت ،دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چینی لیڈر شپ نے خطے میں جیوپولیٹیکل ، اقتصادی اورسیکیورٹی کی صورتحال پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی قیادت نے خطے کے امن واستحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے خاتمے میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے ۔چینی لیڈر شپ نے افغان سیکیورٹی کی صورتحال اور افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ۔چینی قیادت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دفاعی تعاون جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان دوستی کا اہم ہے پر چینی قیادت کا شکریہ اداکیا ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج علاقائی سیکیورٹی واستحکام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی،پاک چین دوستی آزمودہ اور منفرد ہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 23مارچ کی پریڈ میں شرکت کے لئے پی ایل اے آرمی کا دستہ بجھوانے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقاتوںمیں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس سے قبل پی ایل اے آرمی ہیڈکوآرٹرز پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

Facebook Comments
Share Button