تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بجٹ2017-18ء:4800ارب روپے کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا ترقیاتی بجٹ کاحجم 1001ارب ،آئندہ مالی سال کیلئے ترقی کاہدف 6فیصداور محصولات کاتخمینہ 5310ارب روپے لگایاگیاہے،جبکہ ... مزید-سپارکو کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے کی غیرملکی امداد سمیت 3 ارب 50 کروڑ روپے مختص-کسانوں پرتشددہوا،واقعے پرایوان سے واک آؤٹ کرینگے،اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ-وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2017-18ء کی بجٹ اور ٹیکسیشن تجاویز کی منظوری دیدی-وزیر داخلہ سندھ نے گلشن معمار تھانے میں چار بھائیوں کے خلاف درج مقدمے کا نوٹس لے لیا-نیب ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے گذشتہ تین ماہ کے دوران نیب کے پراسیکیوشن کی مجموعی کارکردگی 79 فیصد رہی چیئرمین نیب قمر زمان ... مزید-کراچی ،نقل کرانے کا الزام، سپلا نے انٹر کے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا سپلا کی جانب سے امتحانا ت کا بائیکاٹ کرنے پر انٹر کے پیپرز پر غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی،طلبہ ... مزید-سند ھ ہائیکورٹ،ڈاکٹرعاصم کی جائیداد اور کاروبار سنبھالنے کے لئے پاور آف اٹارنی ان کے بیٹے کو دینے کی درخواست مسترد-یونان سے 33 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ ، امیگریشن حکام نے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ْ33پاکستانی غیر قانونی راستے سے یونان پہنچے تھے ،یورپ جانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا ... مزید-کراچی، مختلف کارروائیوں میں 5ملزمان گرفتار، آوان بم برآمد ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہو گیا ،سرجانی اور بلدیہ سے دو افراد کی لاشیں ملیں

GB News

ملک میں ترقی ہورہی ہے،دہشت گرد بھاگ رہے ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا شیوہ نہیں کہ صرف باتیں کی جائیں ‘ جو باتیں کہیں گے اس پر عمل کریں گے ‘ پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر اور بلوچستان پاکستان کا ٹائیگر بنے گا ‘ آج ترقی کا ہر راستہ بلوچستان سے نکلتا نظر آ رہاہے ‘ اب بلوچستان محروم نہیں رہے گا بلکہ محرومیوں کو دور کرنے کا ذریعے بنے گا ‘ ہم نے وہاں بھی سڑکیں بنائیں جہاں دہشت گردی تھی سڑکیں بننے کے بعد ترقی آتی ہے ‘ 11 سو کلو میٹر سڑکیں بلوچستان میں بن رہی ہیں ‘ آج تک بلوچستان میں کسی نے اس کا دسواں حصہ بھی نہیں بنایا ‘ آج گوادر پورے ملک اور چائنہ سے مل رہا ہے ‘1999ء میں ہماری حکومت ختم کرنے کے بعد گوادر کے غریب عوام کو فراموش کر دیا گیا۔ آج گوادر میں ایک عجیب ہلچل محسوس ہوتی ہے ‘ ہم ماضی کا قرض اتار رہے ہیں کوئی احسان نہیں کر رہے ۔ آج ترقی ہو رہی ہے تو انسانوں کاخون کرنے والے بھاگ رہے ہیں ‘ گوادر پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے ۔ وہ جمعرات کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر اعظم نے گوادر میں 300 بستروں پر مشتمل ہسپتال سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ‘ گوادر کی گلیوں کی پختگی کیلئے 100 کروڑ روپے اور پینے کے صاف پانی کیلئے سی پیک کے تحت پلانٹ لگانے اور یونیورسٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گوادر آکر بہت خوشی ہورہی ہے آج گوادر کے بھائیوں اور بہنوں سے ملاقات ہورہی ہے خوشی کا اظہار کس طرح کروں ۔ گوادر کے عوام حقیقی طور پر آج محسوس کررہے ہیں کہ مثالی ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے۔ تقدیر بدل رہی ہے۔ پہلی دفعہ وزیراعظم بنا تو میرا خواب تھا کہ گوادر بہترین پورٹ سٹی بنے پھر اس کے لئے کام شروع کیا مگر پھر رکاوٹیں آئیں اور حکومت ختم ہوگئی۔ پھر 1997 میں دوبارہ ہم حکومت میں آئے اور ہم نے اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ یہ بتایا جائے کہ اس دوران کسی اور نے یہ کام کیوں نہیں کیا۔ 1999 میں جب ہماری حکومت ختم کی گئی تو لوگ پھر گوادر کو بھول گئے۔ گوادر کے غریب عوام کو ایک بار پھر فراموش کردیا گیا۔ آپ گواہ ہیں کہ کسی نے کچھ نہیں کیا۔ 2013 میں ہم آئے تو سب سے پہلے نواز شریف نے گوادر کے عوام کو یاد کیا۔ آج گوادر میں ایک عجیب ہلچل محسوس ہوتی ہے گوادر ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ میں پہلا وزیراعظم ہوں جو یہاں رات رہا ہے۔ پہلے کوئی آتا بھی نہیں تھا۔ یہ ہے میرا پیار و محبت بلوچستان کی ترقی کے لئے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر سے کوئٹہ تک بہترین سڑک بن چکی ہے جو کوئٹہ سے آگے حسن ابدال جارہی ہے پھر مانسہرہ سے چائنہ بارڈر پر جارہی ہے۔ گوادر پورے ملک اور چائنہ سے مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ سو کلومیٹر سڑکیں بلوچستان کے اندر بن رہی ہیں آج تک بلوچستان میں اس کا دسواں حصہ بھی نہیں بنایا گیا۔ ہم نے وہاں بھی سڑکیں بنائیں جہاں دہشت گردی تھی ان سڑکوں کے ذریعے ہم امن قائم کررہے ہیں۔ افواج پاکستان ‘ پولیس ‘ انتظامیہ اور عوام نے امن کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ سڑکیں بننے کے بعد ترقی آتی ہے سکول’ کالج’ ہسپتال بنتے ہیں کسانوں کی اجناس سڑک سے لائی جاتی ہیں انڈسٹری آتی ہے خوشحالی آتی ہے تو بیروزگاری کا خاتمہ ہوتا ہے۔ پھر غربت کا خاتمہ ہوتا ہے اور جب غربت کا خاتمہ ہو تو قوم ترقی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے پچاس نوجوانوں کو چینی زبان سیکھنے کے لئے چائنہ بھیجیں گے اس میں بچیاں اور بچے دونوں شامل ہیں۔ بچیوں کو بھی کہوں گا کہ آپ بھی پڑھو لکھو ۔ مجھے یقین ہے کہ لڑکیاںلڑکوں سے بازی لے جائیں گی کیونکہ وہ زیادہ قابل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے پچاس ذہین طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لئے ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں داخلہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وارے نیارے ہوجائیں گے اگر بلوچستان کے وارے نیارے ہوتے ہیں تو پاکستان اور نواز شریف کے بھی وارے نیارے ہوجائیں گے۔ آخر میں نواز شریف نے پاکستان زندہ باد’ بلوچستان زندہ باد اور گوادر زندہ باد کے نعرے لگائے۔

Share Button