تازہ ترین

Marquee xml rss feed

مشیرِوزیراعظم کا اختیارات سے تجاوز؛ اہل خانہ کا رعایتی ٹکٹوں پرمختلف ممالک کا مفت سفر-ہیواوے نے نیا چار کیمروں والا انتہائی سستا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا-دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو6ماہ قید و ایک لاکھ جرمانے کی سزا-گوجرخان، وارڈ نمبر 14صندل روڈ پر قتل کی واردات ، 36سالہ شخص کی لاش گھر سے بر آمد-گوجرخان، ہونہار طالب علم حسیب بٹ کا اعزاز-گوجرخان، گورنمنٹ امجد عنایت جنجوعہ شہید ہائی سکول بھاٹہ کا اعزاز-گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول زرعی فارم راولپنڈی کے ہونہار طالب علم حیان علی خان کی مقابلہ حسن قرائت میں راولپنڈی ڈویژن میں پہلی پوزیشن-مرکزی قبرستان کی سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈزفراہم کرنے پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر حافظ احمد رضا قادری ایڈووکیٹ کا شکریہ-ْلاہور کے احتجاجی جلسے میں عمران خان او رشیخ رشید نے جو پارلیمنٹ کیخلاف بازاری اور گھٹیا زبان استعمال کی،شدید مذمت کرتے ہیں،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے وا لے اسی پارلیمنٹ ... مزید-سپریم کورٹ کے حکم پر میونسپل کارپوریشن مری نے آپریشن کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

GB News

مقدس ہستیوں کی توہین قبول نہیں،چوہدری نثار

Share Button

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالتۖ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، توہین رسالت کرنے والے دشمنان انسانیت ہیں ، توہین رسالت کے مرتکب افراد کو سزا دلوانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ،آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس ترین شخصیات کی توہین کی سا زش قبول نہیں ، توہین رسالت ۖ اظہار آزادی رائے نہیں ، گھٹیا ترین اسلام مخالف سازش ہے،فیس بک اور سوشل میڈیا پر بیشتر توہین آمیز مواد بلاک کردیاگیا ہے ، ذمہ داران کی تلاش کے لئے کوشش جاری ہیں ، توہین آمیز مواد عالمی مسئلہ بن گیا ہے ، قانونی مشاورت کی جائے گی ،الطاف حسین گزشتہ 20سال کے ودران سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے ، الطاف حسین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش جاری ہے ، جو گروپ پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے اسے ملک میں سیاست کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے ،3,4روز میں تعاون نہ ہوا تو سخت ترین اقدامات کریں گے ، کوئی مجھ پر یا حکومت پر تنقید کرے تو اس کی پرواہ نہیں ،چیونٹی بھی سر اٹھاتی ہے تو وزارت داخلہ کی ذمہ داری بنا دی جاتی ہے ، نیوز لیک کی انکوائری رپورٹ کی وزارت داخلہ کے پاس نہیں پہنچی، ایف آئی اے کو پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہیں ، پی سی بی تحقیقات کر رہا ہے ، ایف آئی اے بھی معاملے کی انکوائری جاری رکھے گی ، اسپاٹ فکسنگ کا بار بار ہونا ہماری کمزوری ہے ، چند لوگ پی آئی اے کو نچوڑ کر کھا گئے ہیں ، پی آئی اے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔جمعرات کو اسلام آباد میں سہولتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سہولت سینیٹرز میں آنے والے عوام مطمئن جاتے ہیں تو تسکین ملے گی ، امید کرتا ہوں کچھ عرصے میں سہولت سینیٹرز میں مزید اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتۖ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، توہین سالت کرنے والے دشمنان انسانیت ہیں ، توہین رسالت کے مرتکب افراد کو سزا دلوانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ، میری ذمہ دارہے کہ بے گناہ کے ذمے یہ گناہ نہ لگے ، یقینی بنائیں گے کہ کوئی بے گناہ اس کی زد میں نہ آئے ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ فیس بک اور سوشل میڈیا پر بیشتر توہین آمیز مواد بلاک کردیا گیا ہے ، ذمہ داران کی تلاشی کے لئے کوشش جاری ہیں ، توہین آمیز مواد عالمی مسئلہ بن گیا ہے ، قانونی مشاورت کی جائے گی ، ایف آئی اے کو یہ ہدایت کر دی ہے کہ لیگل قونصل کا انتظام کیا جائے ، امریکی سفارتخانے کے ذریعے امریکی حکومت سے بھی تعاون طلب کیا ہے ، توہین آمیز مواد انسداد کیلئے پوری قوم متحد اور یکجا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان سفارتخانے کا افسر روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لے گا۔فیس بک پر غیر ممالک سے انتہائی غلط تصاویر کی تشہیر کی گئی ۔ توہین رسالتۖ کے مرتکب افراد کو سزا دلوانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ، آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس ترین شخصیات کی توہین کی سا زش قبول نہیں ، توہین آمیز مواد کی روک تھام کیلئے امت مسلمہ کے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت ۖ اظہار آزادی رائے نہیں ، گھٹیا ترین اسلام مخالف سازش ہے ، امریکہ سے کسی نے اقبال ظفر جھگڑا صاحب کو چیف جسٹس بن کر پیش کیا ، امریکہ سے رابطہ کیا مگر انہوں نے معذرت کی ۔چوہدری نثار نے کہا کہ کوئی مسلمان تو دور کوئی بھی انسان وہ مواد نہیں دیکھ سکتا ، جو میری آنکھوں نے دیکھا وہ تضحیک سے بڑھ کر ہے ، امید ہے کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے لیکن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ویب سائٹس تعاون نہ کریں ، 3,4روز میں تعاون نہ ہوا تو سخت ترین اقدامات کریں گے ، کوئی مجھ پر یا حکومت پر تنقید کرے تو اس کی پرواہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہولوکاسٹ کا انکام جرم ہے ، ویزا تک نہیں دیا جائے ، چیونٹی بھی سر اٹھاتی ہے تو وزارت داخلہ کی ذمہ داری بنا دی جاتی ہے ، نیوز لیک کی انکوائری رپورٹ کی وزارت داخلہ کے پاس نہیں پہنچی ، متعلقہ کمیٹی سے پوچھیں کہ رپورٹ کیوں نہیں دی ، مجھے بتایا گیا ہے کہ تھوڑا بہت اختلاف رائے ہے ، اختلافات کے باعث متفقہ رپورٹس نہیں بن سکی ، قوم سے اپیل ہے کہ جوش کے ساتھ ہوش کا دامن مت چھوڑیں ۔چوہدری نثار نے کہا کہ کسی کو غلط ویزہ جاری نہیں کیا گیا ، سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے پر ایئرپورٹ سے واپس بھیجا گیا۔ ویزہ سسٹم میں بہتری لائے ہیں ، جانچ پڑتال کا عمل باریک بینی سے سے کیا جاتا ہے ، غیر ملکیوں کے لئے آن لائن ویزہ کا نظام لا رہے ہیں ۔ اگلے ہفتے برطانوی وزیر داخلہ پاکستان کا دورہ کریں گی ، الطاف ایشو پر بات کریں گے ، الطاف حسین گزشتہ 20سال کے ودران سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے ، الطاف حسین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو گروپ پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے اسے ملک میں سیاست کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے ، ملک کی وحدت ، قانون اور اداروں کو نشانہ بنانے والوں کو سایست کی اجازت نہیں دی جا سکتی،انٹرپول سے رابطہ کیا ہے ، الطاف معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کو پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہیں ، پی سی بی تحقیقات کر رہا ہے ، ایف آئی اے بھی معاملے کی انکوائری جاری رکھے گی ۔ اسپاٹ فکسنگ کا بار بار ہونا ہماری کمزوری ہے ۔انہوں نے کہا کہ چند لوگ پی آئی اے کو نچوڑ کر کھا گئے ہیں ، پی آئی اے میں انکوائری تیزی سے آگے بڑھی ہے ، پی آئی اے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

Facebook Comments
Share Button