تازہ ترین

Marquee xml rss feed

قومی احتساب بیورو میں افسران کی خلاف ضابطہ تقرریوں کا معاملہ، نیب لاہور کے چار سینئر افسران نے استعفیٰ دیدیا-سابق ادوار میں کیشنگی کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کی گئی،میر غلام دستگیر بادینی عوام کو مصنوعی طورپر پسماندہ رکھنے والوں کے مکروہ چہرے آشکارہوچکے ہیں،رکن بلوچستان اسمبلی-آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی،ڈاکٹرسیدہ نفیسہ شاہ-پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامرہ کا شیخوپورہ کے قریب ریلوے حادثے پر اظہار افسوس-ماہ رجب کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، مفتی منیب الرحمن-مسلم لیگ(ن)آئندہ الیکشن میں مخالف جماعتوں کاصفایاکردے گی،شہبازشریف پیپلزپارٹی پہلے کراچی کاکچراصاف کرے پھرپنجاب کی بات کرے،میٹروکوجنگلابس کہنے والوں نے فوائددیکھے ... مزید-کراچی ،ناظم آباد میں بس پر فائرنگ پولیس اہلکار نے کی ، معمہ حل پولیس اہلکار واقعے کے بعد جائے حادثہ سے غائب ، شک پڑنے پر حراست میں لے لیا گیا ، مقدمہ درج کر کے تفتیش کا ... مزید-اوور لوڈنگ یا چھتوں پر مسافروں کو سوار کرنے والی بسوں، وینز یا کوچز کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ-امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،جام مہتاب حسین ڈھر-طلبا ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں،بلاول بھٹو

GB News

گلگت بلتستان کی بنجر داسس کو آباد کرنے کیلئے گلگت بلتستان حکومت نے 13ارب روپے سے ایفاد پراجیکٹ کا منصوبہ شروع کیا ہے،وزیراعلیٰ

goya-with-arsalan-khalid-hafiz-hafeez-ur-rehman-exclusive-interview-9th-august-2015

چلاس(عمرفاروق فاروقی)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گوہر آباد کنو داس میں ایفاد پراجیکٹ کے تعان سے تعمیرہونے والی واٹر چینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی بنجر داسس کو آباد کرنے کیلئے گلگت بلتستان حکومت نے 13ارب روپے سے ایفاد پراجیکٹ کا منصوبہ شروع کیا ہے ۔اس منصوبے سے گلگت بلتستان کی 8لاکھ اکنال بنجر راضی کو قابل کاشت بنایا جائیگا ۔اور فصلوں کو ملک کی منڈیوں تک پہنچانے کیلئے خریدار بھی پیدا کریں گے ،گوہر آباد کینو داس میں 19ہزار کنال اراضی کو قابل کاشت بنائیں گے اور داریل تانگیر کے اندر بھی بنجر داسس کو آباد کرکے عوام کو فائدہ پہنچا ئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گوہر آباد کے عوام ایفاد پراجیکٹ سے ضرور فائدہ لیں اور مل کر کینو داس واٹر چینل کو مکمل کرنے میں ہر فرد اپنا حصہ ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ ایفاد پراجیکٹ کے مستقبل میں اچھے ثمرات ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں پوٹنشل کی کوئی کمی نہیں ہے ،یہاں کے عوام میں پاکستانیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے اور یہاں کے عوام اسلام پسند ہیں ،لیکن بدقسمتی سے قومیتوں کی تقسیم نے اس علاقے کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے ،دیامر کے لوگ قومیت پرستی کی لعنت سے نکل کر اجتماعی مفادات کا سوچیں ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام علاقیت اور قومیتوں میں تقسیم ہونے کی بجائے ایک قوم بنیں اورامن و امان سے زندگی گزاریں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت گلگت بلتستان اور دیامر کے لوگوں کی تقدیر بدل دے گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت گوہر آباد کے سو فیصد لوگ سرکاری ملازم ہیںاور یہاں کے لوگ تعلیم یافتہ ہیں ۔یہاں کے لوگ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکرعوام کی خدمت کریں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کیڈٹ کالج چلاس کا نام شبیر احمد عثمانی کیڈٹ کالج رکھ دیا اور عوام سے کیڈٹ کالج چلاس کی تعمیر کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔چلاس سرکٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کہا کہ دیامر میں گزشتہ سال سے سک پراجیکٹ پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اور گلگت بلتستان میں امن و امان کی صور تحال بہت بہتر ہوچکی ہے،امن کی بحالی میں علماء کرام ،اور صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے مردہ منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا ۔،گلگت بلتستان حکومت دیامر کی تعمیر و ترقی میں سنجیدہ ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ 200بیڈ کا چلاس ہسپتال اور24انچ کی گریٹرواٹر سپلائی سکیم کو اگلے ایک دو سال میں مکمل کیا جائیگا ۔چلاس شہر کی صفائی و ستھرائی کیلئے سالڈویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ منظور ہوچکا ہے ،جو اگلے سال جون سے پہلے پہلے چلاس میں باقاعدہ کام شروع کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت میں گلگت گیس ائیرمیکس پلانٹ لگایا جارہا ہے،وہاں کامیاب ہونے کے بعد دیامر اور سکردومیں بھی لانچ کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ داریل اور تانگیر میں زیر التوا منصوبوں کو پاک آرمی کی تعاون سے مکمل کر لیا گیا ہے داریل اور تانگیرمیں دو آرمی پبلک سکولز اور ایک 30بیڈ کا ہسپتال کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جس کا جون تک افتتاح بھی کر دیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ داریل اور تانگیر میں تیزی سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور علاقے میں سڑکیں اور کھیلوں کے سٹیڈیم بن رہے ،چلاس میں واپڈا کے تعاون سے پولو گرونڈ بنایا جائیگا اور صوبائی حکومت چلاس ہائی سکول میں فٹ بال اور ہاکی کے گرونڈ بناکر دے گی ،تاکہ نوجوان نسل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ حدود تنازعہ پاک آرمی کے تعاون سے حل کرنے کی کوشیش کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا دیامر پریس کلب کیلئے آراضی اور بہترین بلڈنگ بنا کر دیں گے۔

Share Button