تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شہبازشریف بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ پہنچے آپ کے دوروں سے ڈاکٹروں اورعملے کے روئیے میں مثبت تبدیلی آئی ہے مریضوں اوران کے لواحقین کی وزیراعلیٰ ... مزید-صوبائی حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کی جس سے اداروں کی کارکردگی میں نکھار آیا ،پرویزخٹک ادارے اب ڈیلیور کرنے لگے ہیںاور خواص کی تابع فرمانی کی بجائے عوام کی ... مزید-پاکستان گھومنے گئی تھی ،جب برا وقت آتا ہے تو دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے‘ عظمیٰ احمد ایسا کچھ تھا نہیں کہ ہم اتنی جلدی شاد ی کر لیں گے ، بس یہی خیال تھا پاکستان دیکھنا ہے ... مزید-وزیراعظم نواز شریف تلاوت قرآن پاک شروع ہوتے ہی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایوان میں پہنچ گئے-وفاقی بجٹ صرف الفاظ کا ہیر پھیر ہے جس سے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے‘اعجاز چوہدری نواز حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ انہیں غریب اور عام آدمی کی کوئی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کابغیر پیشگی اطلاع اور بغیر پروٹوکول اچانک دورہ، انتظامیہ لاعلم رہی ایمرجنسی اوردیگر وارڈکا معائنہ،مریضوں کی عیادت ... مزید-دیپیکا پڈوکون فلم ’’بدلاپور2 ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی-ایشوریہ رائے بچن فلمساز مانی رتنم کی نئی فلم میں کام کریں گی-کراچی:کراچی ملک کا معاشی حب اور ترقی کا پیمانہ ہے ، شہر کی ترقی پورے ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے،محمد زبیر مجموعی قومی آمدنی میں سب سے زیادہ حصہ دینے والے کراچی کو عالمی ... مزید-کراچی:وفاقی حکومت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں مزید اضافہ کررہی ہے،محمد زبیر جس سے تعلیم کے فروغ اور تحقیق کے کاموں میں مزید اضافہ ہوگا ، وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے ... مزید

GB News

گلگت بلتستان میں بہت زیادہ پوٹنشل ہے ، فورس کمانڈرگلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود

چلاس(عمرفاروق فاروقی،آفتاب دیامری) کینوداس گوہر آباد میں عمائدین گوہر آباد سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈرگلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بہت زیادہ پوٹنشل ہے ،اس پوٹنشل کو مثبت سمت کی طرف گامزن کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور وسائل کی بہتات ہے ،جس کی وجہ سے دشمن کی نظریں گلگت بلتستان پر ہیں ۔دشمن یہاں پر قوم پرستی کی سوچ رکھنے والوں کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم اور ناکام کوششیں کررہا ہے ،لیکن پاک فوج کی ان عناصر پر کڑی نظر ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سول اورملٹری ایجنسیوں کے اشتراک سے گلگت بلتستان حکومت کی چھتری تلے ملک کے امن کو خراب کرنے والوں پر نظررکھے ہوئے ہیں اور ایسے عناصر کو اس سرزمین پر چلنے نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ایسے عناصر کی سوچوں کو مسترد کریں اور ان عناصرکے خلاف سر پیکار رہیں ،اور ان سازشی عناسر کو انجام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کے اہم منصوبوں کو شامل کر لیا گیا اور مزید منصوبوں کو بھی شامل کرلیں گے ،دیامر گلگت بلتستان کا گیٹ وے ہے ،گلگت بلتستان اور دیامر کے عوام سی پیک کی کامیابی اور اس کی آبیاری کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،اگر سی پیک میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا ہوا تو یہ ہمارے لیئے اور ہمارے ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا ۔اس لیئے ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں کے عوام ایسے عوامل میں شامل نہ ہوں جو سی پیک کے خلاف سازشیں کرتے ہوں او منفی سوچ رکھتے ہوں،عوام ایسے عناصر کو انجام تک پہچانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔پاک فوج سی پیک کی کامیابی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ گوہر آباد کے عوام علم دوست ہیں ،کیڈٹ کالج کیلئے مفت اراضی دے کر یہاں کے عوام نے تعلیم دوستی کا عملی ثبوت دے دیا ہے ۔فورس کمانڈرنے کیڈٹ کالج چلاس میں فرسٹ پوزیشن لینے والے طلبہ کو ہر سال سکالر شپ دینے کا اعلان بھی کیا ۔

Share Button