تازہ ترین

Marquee xml rss feed

قومی احتساب بیورو میں افسران کی خلاف ضابطہ تقرریوں کا معاملہ، نیب لاہور کے چار سینئر افسران نے استعفیٰ دیدیا-سابق ادوار میں کیشنگی کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کی گئی،میر غلام دستگیر بادینی عوام کو مصنوعی طورپر پسماندہ رکھنے والوں کے مکروہ چہرے آشکارہوچکے ہیں،رکن بلوچستان اسمبلی-آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی،ڈاکٹرسیدہ نفیسہ شاہ-پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامرہ کا شیخوپورہ کے قریب ریلوے حادثے پر اظہار افسوس-ماہ رجب کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، مفتی منیب الرحمن-مسلم لیگ(ن)آئندہ الیکشن میں مخالف جماعتوں کاصفایاکردے گی،شہبازشریف پیپلزپارٹی پہلے کراچی کاکچراصاف کرے پھرپنجاب کی بات کرے،میٹروکوجنگلابس کہنے والوں نے فوائددیکھے ... مزید-کراچی ،ناظم آباد میں بس پر فائرنگ پولیس اہلکار نے کی ، معمہ حل پولیس اہلکار واقعے کے بعد جائے حادثہ سے غائب ، شک پڑنے پر حراست میں لے لیا گیا ، مقدمہ درج کر کے تفتیش کا ... مزید-اوور لوڈنگ یا چھتوں پر مسافروں کو سوار کرنے والی بسوں، وینز یا کوچز کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے،آئی جی سندھ-امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،جام مہتاب حسین ڈھر-طلبا ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں،بلاول بھٹو

GB News

ایف سی کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

pak-army

راولپنڈی /خیبرایجنسی /شبقدر (آئی این پی ) سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے دہشت گردوں کے لنڈی کوتل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ اور شبقدر میں ایف سی کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ،پاک فوج کی منہ توڑ جواب کارروائی میں 8دہشتگرد مارے گئے ،فائرنگ کے تبادلے میں تین سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 6زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے لوئی شلمان میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور منہ توڑ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شبقدر کے علاقے کورونہ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا جب کہ مقابلے میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ یادرہے کہ گزشتہ رات پشاور کے علاقے تہکال میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک اہلکار شہید ہو اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے فجر کے وقت حملہ کیا’ ایف سی اہلکاروں نے دلیری کی داستان رقم کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو سنٹر میں داخل نہ ہونے دیا’ خودکش حملہ آور کو روکنا بہت مشکل کام ہوتا ہے’ سکیورٹی فورسز پوری طرح الرٹ ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں۔ جمعہ کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی نے کہا کہ دہشت گردوں نے دو مرحلوں میں حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ٹریننگ سنٹر میں ایک سو بیس افراد موجود تھے۔ ایف سی اہلکاروں نے دلیری کی داستان رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کو روکنا بہت مشکل کام ہوتا ہے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروںکو سنٹر میں داخل نہ ہونے دیا۔ دہشت گردوں نے فجر کے وقت حملہ کیا دہشت گردوںکے مقابلے میں تین جوان زخمی بھی ہوئے۔ کمانڈنٹ ایف سی نے کہا کہ دہشت گردوں نے پانچ سے چھ حملے کئے سب ناکام ہوئے سکیورٹی فورسز پوری طرح الرٹ ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں۔ ڈ یرہ غازی خان میں رینجرزاورسیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ سات کو گرفتار کرلیاگیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور باردوی مواد برآمد کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے زندہ پیر میں مشترکہ کارروائی کی۔ اس دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ سات کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا جو انہوں نے مختلف مقامات پر چھپا رکھا تھا ۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق زندہ پیر میں ہونے والے سرچ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور قبائلی علاقوں میں ہونے والے آپریشنز اور رینجرز کی جانب سے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا مکمل طور پر قلع قمع کریں گے۔

Share Button