تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خادم حسین رضوی کا دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا-پی ٹی ٓئی کی مشکلات میں اضافہ، باغی رہنماوں نے خاموشی سے بڑی چال چل دی-اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آرہے ،معاملات جوں کے توں پڑے ہیں اسلئے ملک کو فل ٹائم وزیرخزانہ کی ضرورت ہے، ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد ٹوٹتے ہی دونوں جماعتوں ... مزید-شہباز شریف اور چوہدری نثار کی چھٹی جبکہ شاہد خاقان اور نواز شریف میں دوریاں بڑھنے کا وقت قریب آ گیا ہے ختم نبوت کا مسئلہ اٹھا کیوں، حکومت کو راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فی ... مزید-دنیا کے مشہور ترین یو سی براوزر کی گوگل پلے اسٹور سے چھٹی-سی پیک سے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ ترقی اور فائدہ ہو گا، توانائی انفراسٹرکچر کی فراہمی سے بلوچستان میں معاشی اور سماجی انقلاب آئے گا،نوجوانوں کو روزگار کے بھرپورمواقع ... مزید-پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین غیر اعلانیہ ہاٹ لائن رابطہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں ، بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ ... مزید-مریم اورنگزیب کی سینئر صحافی مظہر اقبال کی ہمشیرہ اورسینئر صحافی ذوالفقار بیگ کے چچا کے انتقال پر تعزیت-شیخ رشید کی جانب سے عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ-دھرنا قائدین اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ، تحریک لبیک کے رہنمائوں نے شوریٰ سے مشاورت کیلئے حکومت سے وقت مانگ لیا ، حکومت کا دھرنے کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات ... مزید

GB News

پانامہ کیس میں ن لیگ کی قیادت سرخرو ہو گی، ایاز صادق

Share Button

لاہور(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں (ن) لیگ کی قیادت سر خرو ہوں گی ‘شارٹ کٹ سے اقتدار میں آنے کی کوشش کر نیوالی تحر یک انصاف اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتی ‘ انتشار اور فساد کی سیاست کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘(ن) ملک کو دہشت گردی ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے ‘قوم کو2018تک لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے بھی نجات مل جائیگی ۔ اتوار کے روز اپنے انتخابی حلقے میں مختلف مقامات پر کارکنوں اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر چکی ہے مگر بد قسمتی سے کچھ لوگوں کو ملک کی یہ ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ ہر وقت حکومت اور ملک کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں مگر ایسے لوگ اپنے عزائم میں ناکام ہی ہوں گے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہیگا

Facebook Comments
Share Button