GB News

سنیل گروور، علی اصغر اور چندن پر بھارکر نے کپل شرما سے راہیں جدا کرلی

Share Button

ممبئی: سنیل گروور، علی اصغر اور چندن پر بھارکر نے کپل شرما سے راہیں جدا کرلی ہیں جس کے باعث ’’دی کپل شرما شو‘‘بھی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے جب کہ بالی ووڈ اداکاروں نے بھی احتجاجاً کپل کے شو میں شرکت سے انکار کردیا ہے تاہم اب سنیل گروور نے شہرت کا فائدہ اٹھانے اور کپل شرما سے بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کامیڈین سنیل گروور ’’دی کپل شرما شو‘‘ کو خیرباد کہنے کے بعد بھارت بھر میں اسٹیج پر پر فارم کرنا شروع کردیا ہے اور اب انہوں نے شو سے شہرت حاصل کرنے والے اپنے کردار ڈاکٹر مشہور گلاٹی کے نام’’ڈاکٹر مشہور گلاٹی کا کامیڈی کلینک‘‘ سے دہلی میں یکم اپریل کو شو کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ انہوں نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں دہلی شو میں دیگر ساتھی اداکاروں کی شرکت کا بھی عندیہ دیا ہے۔

دوسری جانب سنیل گروور نے کپل شرما سے بدلہ لینے کی بھی ٹھان لی ہے اور کلرز ٹی وی سے نیا کامیڈی شو لانچ کرنے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ چینل نے علی اصغر سے بھی نئے شو کے لیے بات کی ہے ۔

Facebook Comments
Share Button