تازہ ترین

Marquee xml rss feed

احسان الل� احسان،معاوی� کاقریبی دوست جبک� رازا�شاں کرنےکی شرط پرواپس آیا احسان الل� احسان نے 6�روری کوچمن کے قریب پاک ا�غان سرحدپراپنی ا�لی� اور بیٹے سمیت خود کوسکیورٹی ... مزید-عالمی ولادت حضرت امام حسین کان�رنس (آج ) راولپنڈی میں �وگی-انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ تقریب 10اگست کو ترکی میں �و گی پاکستانی تجارتی اداروں کو اعلی کارکردگی پر خصوصی ایوارڈ دیئے جائیں گے-راول ایکسپو میڈیا کان�رنس کل �و گی-ضلع راولپنڈی میںگندم کی خریداری کا عمل (آج )سے شروع کیا جائیگا گندم خریداری پالیسی کے تحت ضلع راولپنڈی میں خریداری کا �د� 300ٹن مقرر-گندم کو ذخیر� کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ،محکم� زراعت-برصغیر پاک و �ند میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں بزرگان دین اولیاء کاملین و مشائخ عظام کا کلیدی کردار �ے ،ْچو�دری طارق �اروق رومی کشمیر حضرت میاں محمد بخش ؒ ایک بڑے صو�ی ... مزید-عمران خان سے بیرسٹر سلطان محمود چو�دری کی ملاقات مسئل� کشمیر بین الاقوامی �ورم پر اٹھانے کی �دایت-آزاد کشمیر کے صدر سے کمانڈر نیول سٹرٹیجک �ورس کمانڈ وائس ایڈمرل شا� س�یل مسعود کی ملاقات ،ْ پیش� واران� امور پر تبادل� خیال گوادر سی پورٹ کے آپریشنل �ونے کے بعد سمندری ... مزید-چی� جسٹس بلوچستان �ائیکورٹ محمد نور مسکانزئی کا جسٹس نعیم اختر ا�غان کے �مرا� زیر تعمیر خاران جوڈیشل کمپلیکس کا دور�

GB News

نیٹو اتحاد اب ناکارہ نہیں رہا ڈونلڈٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اتحادیوں میں خدشات پیدا کرنے والا بیان واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو اتحاد اب ناکارہ نہیں رہا۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہا ئوس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹوٹینبرگ سے ملاقات میں امریکی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات نے اس اتحاد کی اہمیت کو کم کر دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا میں نے کہا تھا کہ یہ ناکارہ تھا تاہم اب یہ ناکارہ نہیں ہے۔امریکی صدر نے بارہا نیٹو اتحاد کے مقاصد پر سوال اٹھایا تھا اور وہ ہمیشہ اس اتحاد کے لیے امریکہ کی ادائیگیوں کو غیر منصفانہ قرار دیتے رہے ہیں۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹوٹینبرگ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں امریکہ صدر نے کہا ہمارے درمیان کافی تعمیری گفتگو ہوئی ہے کہ کس طرح نیٹو دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے مزید اقدامات کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا میں نے ان سے شکایت کی ہے کہ طویل عرصہ قبل انھوں نے ایک تبدیلی لائی تھی اب انہیں شدت پسندی کے خلاف لڑنا ہوگا۔میں نے کہا یہ نیٹو ناکارہ تھا لیکن اب یہ ناکارہ نہیں رہا۔یاد رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے میونخ میں ہونے والی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ امریکہ کا نیٹو کے ساتھ تعاون ‘اٹل’ رہے گا تاہم دیگر رکن ملک مشترکہ دفاع کا پورا خرچ برداشت نہیں کر رہے۔صدر ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے خبردار کیا تھا کہ امریکہ نیٹو میں شامل اتحادی ملکوں کا دفاع کرنے کا وعدہ نہیں نبھائے گا کیوں کہ وہ زیادہ مالی تعاون نہیں کر رہے۔

Share Button