تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاک افغان سرحدی علاقے میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ، 2 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات-مستونگ کے مرکزی بازارمیں دھماکے کی اطلاع-آرمی چیف کا آرمی میڈیکل سنٹرایبٹ آباد کا دورہ،ڈاکٹرزاورمیڈیکل سٹاف کی تعریف یاد گارشہداء پرحاضری اور پھول بھی چڑھائے،دہشتگردکی جنگ میں آرمی میڈیکل کورنے قیمتی جانیں ... مزید-طارق فضل چوہدری کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ایمبیسی روڈ پر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لینے پر سی ڈی اے نے رپورٹ پیش کر دی-عمران خان سیاست میں اناڑی ہیں، انہیں آرام کی ضرورت ہے ،ْ دانیال عزیز فرد جرم عائد ہونے کے بعد نیب ٹیم کون سے ثبوت تلاش کرنے کے لئے لندن گئی ہوئی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو ... مزید-وزیر اعظم کی قندھار میں افغان سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملہ کی سخت مذمت-ایف آئی اے کی جدید بنیادوں پر تنظیم کی جائے،نئی ٹیکنالوجی سے جرائم پر قابو پانے کی صلاحیت حاصل کی جائے، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نیب کو کرپٹ ترین ادارہ قراردے دیا نیب کرپشن ختم کرنے کی بجائے کرپشن کا گڑھ بن چکا،مشرف اور بعد کے ادوارمیں نیب کو سیاسی مقاصدکیلئے استعمال ... مزید-سیکرٹری وزارتِ انسداد منشیات اقبال محمود کا اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ-ن لیگ خیبرپختونخواہ دوست محمد خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

GB News

پی سی بی کی عزت درکار نہیں مداحوں کا پیار کافی ہے،شاہد آفریدی

Share Button

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی کی عزت درکار نہیں مداحوں کا پیار کافی ہے، پی سی بی کو یاد رکھنا چاہئے کہ کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی کرکٹ بورڈ بھی ہے، پی سی بی نے یونس اور مصباح کو آخری سیریز دیکر اچھی روایت قائم کی، پاور ہٹرز کی تلاش کیلئے سندھ میں کیمپ لگائوں گا، کرکٹ تیز ہو گئی ہے ہمیں وقت کے ساتھ چلنا ہو گا،میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں سیاستدانوں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے اور میں یہ کام اپنی فائونڈیشن کے ذریعے کر رہا ہوں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم نے اچھا پرفارم کیا، بہترین کپتانی پر سرفراز احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ ہے نہ ہی کسی سیاسی پارٹی سے تعلق ہے، سیاستدانوں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے اور میں یہ کام اپنی فائونڈیشن کے ذریعے کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ تیز ہو گئی ہے ہمیں وقت کے ساتھ چلنا ہو گا، نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا چاہیئے، پاور ہٹرز کی تلاش کیلئے سندھ میں کیمپ لگائوں گا۔الوداعی میچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے پی سی بی کی عزت کی ضرورت نہیں، مداحوں کی جانب سے ملنے والا پیار میرے لئے کافی ہے۔ پی سی بی کو یاد رکھنا چاہئے کہ کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی کرکٹ بورڈ بھی ہے ، میں نے کھلاڑیوں کو اچھے انداز میں رخصت کرنے کا ٹرینڈ سیٹ کرنے کی کوشش کی، مصباح اور یونس نے بہترین فیصلہ کیا اور ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ سینئر کرکٹرز کو اچھے انداز میں رخصت کیا جانا خوش آئند ہے۔ پی سی بی نے یونس اور مصباح کو آخری سیریز دیکر اچھی روایت قائم کی۔ میرے موقع پر پی سی بی نے ایسا نہیں کیا جس کا مجھے افسوس بھی نہیں۔ مجھے نہ کوئی الوداعی میچ چاہیے نہ ہی کوئی سیریز۔انہوں نے کہا جو پیار ملا عوام سے ملا پی سی بی سے کوئی امید نہیں۔ موجودہ ٹیم کو ماڈرن کرکٹ کھیلنے کے انداز اپنانے ہوں گے۔ کیونکہ بڑی ٹیموں کیخلاف اچھی کپتانی کرنیکی ضرورت ہو گی۔

Facebook Comments
Share Button