تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سیاسی محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کو بہت بڑی کامیابی مل گئی پاکستان تحریک انصاف کے نواب صلاح الدین عباسی کے ساتھ معاملات طے پا گئے،بہاولپور نیشل پارٹی کا تحریک انصاف ... مزید-میری نااہلی کو ختم کرنا ہے تو دھڑا دھڑ ووٹ دینے ہیں،نوازشریف مسلم لیگ ( ن ) کو ووٹ دینا ہے،عہد کرو کہ ووٹ کو بے عزت نہیں ہونے دو گے میں عوام کی خدمت کر رہاتھا،میری ذات کا ... مزید-آج میاں صاحب نے بتادیا کہ انہیں کس نے اور کیوں نکالا، مریم نواز-پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلی سے سرمایہ کاری پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، تمام سیاسی جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ نجی شعبہ اقتصادی ترقی میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، بیرونی ... مزید-متحدہ مجلس عمل جب سے بحال ہوئی ہے تو سیکولراور لادین طبقات پر لرزہ طاری ہے،سینیٹر سراج الحق مجلس عمل کے کامیاب مستقبل کو دیکھ کراب کرپٹ ٹولے کو اپنا انجام دکھائی دینے ... مزید-پانچ سالہ دور حکومت میں پاکستان کو تعلیمی لحاظ سے ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے ، بلیغ الرحمن-لاہور، وزیراعظم ا غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کیلئے حمایت جاری رکھے گا،شاہد خاقان عباسی کا او آئی سی اجلاس سے خطاب-ہر ادارے کو آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،شاہد خاقان عباسی عدالت اور نیب کے کام سے حکومت مفلوج اورملک کے بے پناہ نقصان ہوا ،ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا ... مزید-دبائو ڈالتے ڈالتے نواز شریف خود دبائو میں آگئے،مولا بخش چانڈیو نواز شریف نے مجیب الرحمن بننے کی دھمکی دی اپنے بیٹوں سے بھی لاتعلقی اختیار کرلی نواز شریف خود چلے جاتے ... مزید-نواز شریف کے نزدیک ریاست اور اداروں کے بجائے صرف اپنی ذات کی اہمیت ہے،فو ادچوہدری نواز شریف منی ٹریل پر بات کرنے کے بجائے صرف جرنیلوں پر بات کرتے ہیں، کچھ عرصہ پہلے کتاب ... مزید

GB News

گلگت بلتستان کے عوام کو ٹیکسز کے خلاف اپنے ذہنوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی حیدر خان

Share Button

گلگت(سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی حیدر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ٹیکسز کے خلاف اپنے ذہنوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ وفاق سے کب تک خیرات مانگتے رہیں گے ایک چپڑاسی کی پوسٹ کے لئے بھی کانا ڈویژن کی اجازت ضروری ہوتی ہے ۔ صوبے کا اپنا ریو نیو بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت کے سامنے محتاج ہونا پڑتا ہے ۔ اپنے پائوں پر کھڑا ہو نے کے لئے گلگت بلتستان کو اپنا ریونیو پیدا کرنا ہو گا ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ضلعی دفتر میں تمام رجسٹرڈ گاڑیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزکرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حیدر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام مکمل صوبائی سیٹ اپ چاہتے ہیں آئینی تحفظ کے ساتھ ساتھ تما م داخلی اختیارات ملیں تاکہ تمام اختیارات کے بعد اپنے معاملات خود چلا سکیں اور وفاقی حکومت کے سامنے محتاج ہونے کا سلسلہ بھی ختم ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ٹیکسز کے خلاف اپنی رائے تبدیل کرنا ہوگا کیونکہ مفت میں اختیارات کب تک مانگتے رہیں گے لہذا اپنے وسائل سے ریو نیو پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اپنے پائوں پر خود کھڑے ہو جائیں اور کا نا ڈویژن سے بھیک مانگنے کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہو جائے ۔ انہوں نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کار کر دگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے ٹارگٹ سے زیادہ ریو نیو جمع کر وا کراس ادارے نے ثابت کر دیا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام محکموں میں سب سے زیادہ ریو نیو جمع کر نے والا ادارہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ہی ہے انہوں نے کہا کہ این سی پی گاڑیوں کی وجہ سے پورا صوبہ متاثر ہو رہا ہے ۔ صوبائی حکومت اس سلسلے میں حکمت عملی مرتب کر رہی ہے کہ ا ین سی پی گاڑیوں کو ایمنسٹی سکیم کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے اور صوبے میں ہمیشہ کے لئے این سی پی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے ۔تقریب کے دوران محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضلع گلگت کے ای ٹی او معظم علی احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت میں تمام گاڑیو ں کا ڈیٹا کمپیو ٹرائز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں قراقر م انٹر نیشنل یونیورسٹی کے شعبہ انفار میشن ٹیکنالوجی کے طلباء و طالبات نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تمام ڈیٹا کو کمپیوٹرائز کرنے میں مدد کی ہے ۔ تقریب کے دوران محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے ڈپٹی سیکریٹری ارشاد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن صوبے میں تمام گاڑیوں کو رجسٹرڈ کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے ۔ اور مختلف علاقوںمیں ناکے لگا کر گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے جاتے ہیں تاکہ شہریوں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے شعور و آگاہی بھی اجاگر کی جا سکے ۔ تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر ‘ ڈپٹی سیکریٹری اور ای ٹی او نے گاڑیوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائز کرنے والے کے آئی یو کے طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور سڑٹفکیٹس بھی تقسیم کئے ۔

Facebook Comments
Share Button