تازہ ترین

Marquee xml rss feed

عین ممکن ہے کہ خود عمران خان نے ہی شیخ رشید کو کہا ہو کہ وہ انہیں میڈیا پر جمائما سے شادی کا مشورہ دیں،رحمان ملک شیخ رشید احمد کے عمران خان سے جمائما کی شادی سے متعلق بیان ... مزید-حکومت کے موثر اقدامات اور آپریشن ضرب عضب سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی، یہ جنگ دہشت گردوں نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان کا سول ہسپتال کوئٹہ اور زرغون روڈ چرچ کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی-ریحام خان نے عمران خان اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بھی علیم خان کو قرار دے دیا-گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کاسول ہسپتال ٹراما سینٹر کا دورہ ، چرچ حملے میں زخمی مریضوں کی عیادت کی-وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح اجلاس اجلاس میں دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے خلاف مزید مئوثر اور نتیجہ ... مزید-سپر یم کورٹ نے نوازشر یف کیساتھ ہاتھ ہولا رکھا ہے ‘ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شریف خاندان کو چھوٹ ملی‘اعتز از احسن جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ساری منی ٹریل دی لیکن ... مزید-شہباز شریف نااہل ہو جاتے تو پھرپنجاب میں میرا میچ کس سے پڑتا ،عمران خان اسحاق ڈار نے بستر پر تصویر کھنچوا کو آسکر ایوارڈ کی کارکردگی دکھائی ،سیاسی استحکام کیلئے قبل ... مزید-مناسب نہیں جج شفافیت کے دلائل دیں جبکہ عدلیہ کو وضاحتیں دینے کی کوئی ضرورت نہیں‘ عاصمہ جہانگیر یہ کہنا چاہئے تھا قانون کی بالادستی اور جمہوریت ساتھ ساتھ چلتی ہے یہ ... مزید-مر یم نواز شر یف کا عوام رابط مہم کیلئے ملک گیر جلسے کر نے کا فیصلہ ‘آغاز رواں ماہ رحیم یا ر خان سے کیا جائیگا پاکستان تحریک انصاف اپنی مرضی سے نہیں بلکہ کسی اور کے احکامات ... مزید

GB News

استور، لائن مین دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Share Button

ضلع استور محکمہ برقیات کی عدم توجہی سے لائین غلام حسین ولد محمد حسین دوران ڈیوٹی بجلی کے پول میں کام کرتے وقت بجلی کی کرنٹ سے جان بحق ہوا ۔گزشتہ رات 11بجے ہیڈ کواٹر ایریا میں بجلی بند ہوئی تھی جس کے بعد صبح 7بجے محکمہ برقیات کا ملازم غلام حسین عروف احتشام اپنی ڈیوٹی سر انجام دینے کے لئے عید گاہ میں واقع بجلی کے پول میں کام رہا تھا اسی دوران بجلی کا شارٹ سر کٹ لگنے کے بعد پول سے گر گئے جس کے بعد شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم کے پسماندگان میں ماں باپ ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی اور بیوہ شامل ہیں ۔اس سے قبل بھی محکمہ برقیات استور کی نا اہلی کے باعث درجنوں گھروں کے چراغ بجھ گئے ہیں ۔محکمہ برقیات استور میں ملازمین کی حفاظت کے لئے احتیاطی سامان کی مد میں آنے والا بجٹ کرپشن کی نذرہوتا ہے محکمہ کو دکھانے کے لئے ایک جوڑہ دستانہ ایک پلاس سٹیشن میں ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے پورئے گلگت بلتستان میں جن محکموں کے ملازمین کو رسیک الاونس نہیں ملنا چاہیے ان کو تو سب سے پہلے دیا جاتا لیکن ستم ضرفی کی بات یہ ہے کہ محکمہ برقیات کے درجنوں غریب ملازمین دوران ڈیوٹی حادثات کا شکا ر ہوتے ہیں ان کے لئے ریسک الاونس نہیں دینا حکومت گلگت بلتستان سیکرٹری محکمہ برقیات کی سب سے بڑی نا اہلی ہے حکومت کو چاہیے کہ ان ملازمین کی حفاظتی سامان کے ساتھ ساتھ ان کا ریسک الاونس اور دیگر مراعات کو بھی فوری دینے کے حوالے سے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں تاکہ جو لوگ دوسری کو روشنی فراہم کرنے کے لئے اپنے آ پکو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اندھیرہ کر دیتے ہیں ان کے بال بچوں کے لئے بھی مالی تعاون ہو سکے ۔

Facebook Comments
Share Button