تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سابق وزیراعظم نوازشریف کل نیب میں تفتیش کے لیے پیش ہونگے، سینئر تجزیہ کار کادعویٰ-حکومت کے گزشتہ چار سال کے دوران موثر اقدامات کے تحت ریلوے کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہی,ریلوے اراضی کی 95 فیصد ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی ہے‘ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی ... مزید-ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کی فرانزک تحقیقات کو ناممکن قرار دے دیا-بدعنوانی کی روک تھام اور لوٹی گئی رقم کی وصولی نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری-معیشت مضبوط نہ ہو تو ایٹم بم بھی آزادی کی حفاظت نہیں کر سکتے، سیاسی استحکام معیشت کی مضبوطی کا واحد راستہ ہے دوسروں کی جنگیں لڑتے لڑتے ہم نے اپنے معاشرہ کو کھوکھلا ... مزید-مولانا فضل الرحمان کا آرٹیکل 62,63کو آئین سے نکالنے کی حمایت سے انکار صادق اور امین کی بنیادی شقوں کو نکالنا آئین سے مذاق ہے-احتساب عدالت ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کرپشن کیس میں دلائل مکمل ، فیصلہ محفوظ-عمران خان کا خیبرپختونخواہ کے خوبصورت علاقے کوہستان کا دورہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، تحریک انصاف کے سربراہ نے دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی-میاں صاحب اپنی عقلمندی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھ رہے ہیں، خورشید شاہ ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں صرف ایک جماعت میں بحران ہے، چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے بطور اپوزیشن لیڈر ... مزید-تاثردرست نہیں کہ فوج کے تمام سربراہوں کے ساتھ مخالفت رہی، محمد نوازشریف قانون کی حکمرانی پریقین رکھتاہوں،کبھی بھی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی نہیں اپنائی،سپریم ... مزید

GB News

گلگت بلتستان میں لیگیوں کا جشن، بھنگڑے اور مٹھائیاں تقسیم

Share Button

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پانامہ پیپرز کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) ضلع گلگت کے رہنما اور کارکنوںنے مسلم لیگ (ن) کی صوبائی سیکرٹریٹ کشروٹ سے گلگت پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اورمٹھائی تقسیم کی گئی۔جمعرات کے روزپانامہ پیپرز کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی دن گیارہ بجے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان،صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال،پارلیمانی سیکرٹری اورنگزیب ایڈووکیٹ،رکن قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ سمیت پارٹی رہنمائوںاور کارکنوںکی کثیر تعداد صوبائی سیکرٹریٹ پہنچ گئے اور پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار کیا ۔دو بجے جب پانامہ کیس کا فیصلہ آگیا تو پارٹی رہنمائوں اور کارکنوںنے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر کارکنوںنے نواز شریف تیرے جان نثار بے شمار بے شمار اور رو عمران رو کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے۔بعد ازاں پارٹی رہنمائوںاور کارکنوںنے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے پارٹی سیکرٹریٹ سے گلگت پریس کلب تک ریلی نکالی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان،صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال،اورانگزیب ایڈووکیٹ اوررانی عتیقہ نے کی۔پریس کلب کے سامنے کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان،صوبائی وزیرڈاکٹر محمد اقبال ،رانی عتیقہ و دیگر نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے سپریم کورٹ نے عمران خان،سراج الحق اور شیخ رشید احمد کی سازش کو ناکام بنایا ۔انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے شیدائی ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج فتح کی خوشی میں گلگت بلتستان بھر کے عوام گھروںسے باہر نکلیں ہیں۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کسی صورت بھی انتخابات جیت کر وزیر اعظم نہیں بن سکتے اس لیے وہ چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ان کی تمام کوششیں ناکام ہوئی ہے۔ ادھر سکردو میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں، اکبر تابان، میجر (ر) امین، اشرف صدا اور وزیر اخلاق نے دھمال ڈالی او رخوب رقص کیا۔ کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سکردو میں مسلم لیگ ن کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور جگہ جگہ پر مٹھائیاں تقسیم کی ایک دوسرے کو مبارک باد دیں جشن منایا اور خوب ہلہ گلہ کیا مسلم لیگ ن کے درجنوں کارکن اور عہدیدار پریس کلب سکردو کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے وزیر اعظم کے حق میں نعرے لگاے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن کونسل وزیر اخلاق حسین ، اشرف صدا ، سید محمد علی شاہ ، سید محسن شاہ ، اور دیگر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملکی تاریخ کا بہت بڑا فیصلہ ہے جس میں ہمارے قائد میاں نواز شریف سرخرو ہو کر نکلے ہیں بعض جماعتوں کے لوگوں نے جشن کی تیاریاں کی تھیں مگر ان کی خوشیاں غم میں بدل گئیں اور فیصلہ وزیر اعظم کے حق میں آگیا انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت اقتدار میں آنے سے پہلے ملک بھر میں دہشت گردی تھی مساجد ، امام بارگاہیں اور عبادت گاہیں قتل گاہ بنی ہوئی تھیں کوئی جگہ ایسی نہیں تھی جو دہشت گردی سے محفوظ تھی لیکن ہماری حکومت نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی اور ملک کو ترقی یافتہ خطہ بنایا عمران خان یہودی لابی کے ایجنٹ اور طالبان کے سپورٹر ہیں ان کی اورزر داری کی سازشیں دفن ہو گئیں انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے خلاف ہمیشہ سازشیں ہوئی ہیں ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جو جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی بنے گی وہ بھی وزیر اعظم نواز شریف کو بے گناہ قرار دے گی دریں اثناء سکردو میں مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن غلام رسول علیم پہ نے بھٹو بازار چوک پر بڑی مقدار میں مٹھائیاں تقسیم کیںیاد رہے کہ وہ مسلم لیگ ن کا وہ متوالہ ہے جس نے اپنے بیٹے کا نام ہی نواز شریف رکھا ہے ۔ رکن کونسل وزیر اخلاق حسین نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت ، انصا ف حق کی فتح ہے کوئی طاقت وزیر اعظم نواز شریف اور سینئر وزیر حاجی اکبر تابان کو نہیں گرا سکتی جو قوتیں انہیں گرانے کی کوششیں کر یں گی وہ خود گڑھے میں گر جائیں گے جس طرح عمران خان اور ان کے حواری گر گئے ہیں پریس کلب کے باہر وزیر اعظم کے حق میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف کے چیئر میں ملک میں بدحالی لیکر آرہے ہیں عوام ایسے لیڈروں کو ہرگز پسند نہیں کریں گے۔ پارلیمانی سکریٹری برائے پانی وبجلی میجر (ر) محمد امین نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان اور زرداری رسواء ہو گئے بعض لوگ ملک میں افرا تفری پیدا کر کے لوگوں ہیجانی کیفیت میں مبتلا کرنا چاہتے تھے عدالتی فیصلے کے بعد ان لوگوں کے غبارے سے ہوا نکل گئی انہوں نے سکردو میں وزیر اعظم کے حق میں ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پر لگنے والے تمام الزامات غلط تھے عدالتی فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز شریف کل بھی بے گناہ تھے آج بھی بے گناہ ہیں انہوں نے کہاکہ ہم عوامی سیاست کرتے ہیں ہم مداریوں ، چوروں اور ڈاکوں کے الزامات سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گے اس وقت عمران خان سر چھپا کر پھر رہے ہیں لیکن ہم سر اٹھا کر گھوم رہے ہیں یہی ہماری فتح کی علامت ہے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناماکیس کے فیصلے کے بعد ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سمیت ضلع دیامر میں بھی مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کر نے کیلئے چلاس ڈی سی چوک میں بڑے جلسے کا اہتمام کیا اور خوب جشن منایا ،اس موقع پر کارکنوں نے ایک دوسروں کو مٹھائیاں بھی کھیلائی اور آتش بازی بھی کیا گئی،جلسے میں ایم ایس ایف اور یوتھ ونگ کے کارکنوں اور متوالوں نے بینرز اور پلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حق میں نعرے درج تھے۔ چلاس میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر ن لیگ دیامر حاجی عبدلواحید،جزل سیکرٹری مختار حسین،مسلم ن ضلع کوہستان کے صدر حاجی گل باشاہ،مسلم لیگ ن دیامر کے سینئر نائب صدر مولانا سجاء الحق،ڈویژنل نائب صدر حاجی کالا خان،سیکرٹری اطلاعات شریف شاہ،چوہدری جعفر،عاطف محمودو دیگر نے کہا کہ پانامہ کیس کا رونا رونے والے سیاستدانوں کی سیاست آج دفن ہوچکی ہے ،عمران خان اور سراج الحق کو منہ کی کھانی پڑی ہے ۔ ادھر گانچھے میں بھی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔ ادھر غذر میں پانامہ لیکس فیصلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار نہ دینے پر مسلم لیگ ن نے گاہکوچ اور یاسین میں ریلی کا انعقاد کیا پارٹی رہنمائوں نے مٹھایاں تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ سامنے آتے ہی شہر کی بازاروں کا رخ کیا اور جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کرنے کے ساتھ ریلیوں کا بھی انعقاد کیا پارٹی رہنمائوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو حق و سچ کی فتح قرار دیا اور کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور انہیں منہ کی کھانی پڑی پارٹی رہنمائوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نوازشریف پاکستان کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں مگر کچھ طاقتوں کو یہ ہضم نہیں ہورہا اور آئے رو ز کوئی نہ کوئی سازش کرکے ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں پانامہ کو آڑ بناکر عدالت جا نا بھی سازش کی ایک کڑی تھی۔

Share Button