تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بلاول، بختاور اور آصفہ کی یادگارِ شہدائے کارساز پر حاضری جائے حادثہ پر دن بھر رہنماں اور کارکنوں کی آمد جاری رہی، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے-سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد-پاکستان میں بلیو وہیل جیسی ایک اور خطرناک گیم تیار کر لی گئی، کئی نوجوانوں کو نشانہ بنا دیے جانے کا انکشاف, امریکی ایجنسی کی اطلاع پر ایف آئی اے نے جوہر ٹاون سے نوجونواں ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی ملاقات آئندہ فروری میں کراچی میں پی ایس ایل کے 4 میچ کرانے پر اتفاق-ناگہانی صورتحال پر قابو پانے کیلئے بروقت ردعمل فیصلہ کن ہوتا ہے، شیخ انصر عزیز-اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے تحت آؤبدلیں پاکستان مہم کے دوسرے مرحلے تعلیم سے تعمیر پاکستان کے سلسلے میں (کل) تعلیمی ریفرنڈم ہوگا-امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ہفتہ 26اکتوبر کو صوابی گرائونڈ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کریں-مشال خان قتل کیس کا مرکزی گواہ اپنے بیان سے منحرف ہو گیا اگلی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی گواہوں پر دبائو ڈالا جا رہا ہے وکیل کا الزام،معاملہ جلد ہائی کورٹ میں لے کر جائیں ... مزید-محنت کشوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقدامات کررہے ہیں، صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ-پاکستان پیپلز پارٹی نے میڈیا کو ہمیشہ اہمیت دی اور صحافیوں کے مسائل حل کئے ہیں،وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ

GB News

عوامی مینڈیٹ کے خلاف بات کرنے والوں کو شکست ہوئی، وزیراعلیٰ

Share Button

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانامہ متعلق تاریخی فیصلے کو حق وسچ کی فتح قرار دیتے ہوئے دلی مسرت کااظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوامی مینڈیٹ کے خلاف بات کرنے والوں اور ترقی وخوشحالی کا راستہ روکنے والوں کواس فیصلے کے بعد شکست کا سامنا ہوا ہے، الزامات لگاکر پگڑیاں اچھالنے والے اعلیٰ عدلیہ میں کچھ بھی ثابت نہ کرسکے جس کی بنیاد پر عدالت عالیہ نے مسلم لیگ ن اور قائد میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے کر پاکستان کے عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا، وزیراعلیٰ نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف پر جب پانامہ کے الزامات لگے تو ناصرف خود بلکہ اپنی تین نسلوں کے حساب کو بھی عوام اور عدالت کے سامنے پیش کیا، عدالت عالیہ نے تمام تر ثبوت گواہان اوردیگر لگائے گئے الزامات کا طویل وقت لیکر جائزہ لیا اورایک تفصیلی فیصلہ جاری کیا، اس فیصلے سے ناصرف قانون کا بول بالا ہوگا بلکہ سچ کی فتح بھی ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام پانامہ اور لگائے جانے والے الزامات سے باخبر بھی تھے اور سچائی بھی جانتے تھے یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان بھر کے عوام نے اس معاملے پر وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا ساتھ دیا ان کے حق میں دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، ہم بھی پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے اپنے قائد کے شانہ بشانہ ہیں اور آنے والی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم ظاہرکرتے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button