تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سابق وزیراعظم نوازشریف کل نیب میں تفتیش کے لیے پیش ہونگے، سینئر تجزیہ کار کادعویٰ-حکومت کے گزشتہ چار سال کے دوران موثر اقدامات کے تحت ریلوے کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہی,ریلوے اراضی کی 95 فیصد ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی ہے‘ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی ... مزید-ایف آئی اے اور پی ٹی اے نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات کی فرانزک تحقیقات کو ناممکن قرار دے دیا-بدعنوانی کی روک تھام اور لوٹی گئی رقم کی وصولی نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری-معیشت مضبوط نہ ہو تو ایٹم بم بھی آزادی کی حفاظت نہیں کر سکتے، سیاسی استحکام معیشت کی مضبوطی کا واحد راستہ ہے دوسروں کی جنگیں لڑتے لڑتے ہم نے اپنے معاشرہ کو کھوکھلا ... مزید-مولانا فضل الرحمان کا آرٹیکل 62,63کو آئین سے نکالنے کی حمایت سے انکار صادق اور امین کی بنیادی شقوں کو نکالنا آئین سے مذاق ہے-احتساب عدالت ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کرپشن کیس میں دلائل مکمل ، فیصلہ محفوظ-عمران خان کا خیبرپختونخواہ کے خوبصورت علاقے کوہستان کا دورہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، تحریک انصاف کے سربراہ نے دنیا بھر کے سیاحوں کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی-میاں صاحب اپنی عقلمندی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھ رہے ہیں، خورشید شاہ ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں صرف ایک جماعت میں بحران ہے، چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے بطور اپوزیشن لیڈر ... مزید-تاثردرست نہیں کہ فوج کے تمام سربراہوں کے ساتھ مخالفت رہی، محمد نوازشریف قانون کی حکمرانی پریقین رکھتاہوں،کبھی بھی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کی پالیسی نہیں اپنائی،سپریم ... مزید

GB News

وزیراعظم آج پھرسرخرو ہوئے، سازشوں کا جنازہ نکلا، مسلم لیگ ن

Share Button

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم آج پھر سرخرو ہوئے ہیں،الزامات لگانے والوں نے ہر طرح کے حربے اور انتشاری سیاست کی،وزیراعظم نے الزامات کا مقابلہ تحمل اور خاموشی سے کیا اب تماشہ بند کرکے تمام سیاسی جماعتوں کو جے آئی ٹی پر اعتماد کرنا چاہیے،آج سازشی ٹولے کی مذموم سازشوں کا جنازہ نکلا ہے،آج سچ کا بول بالا ہوا ہے اور جھوٹ کا منہ کالا ہوا ہے،محمد نوازشریف آئندہ 6 سال تک وزیراعظم رہیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں،پارٹی کارکنوں نے ملک میں انتشار نہیں ہونے دیا،اب تماشہ بند کرکے تمام سیاسی جماعتوں کو جے آئی ٹی پر اعتماد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سرخرو ہوئے ہیں،عدالتی فیصلے پر اللہ کے شکرگزار ہیں،تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم آج پھر سرخرو ہوئے ہیں،وزیراعظم نے الزامات کا مقابلہ تحمل اور خاموشی سے کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والوں نے ہر طرح کے حربے اور انتشاری سیاست کی۔وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آج سازشی ٹولے کی مذموم سازشوں کا جنازہ نکلا ہے،آج عدالت نے ثابت کیا کہ نوازشریف صادق اور امین ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہاکہ آج سچ کا بول بالا ہوا ہے اور جھوٹ کا منہ کالا ہوا ہے،محمد نوازشریف آئندہ 6 سال تک وزیراعظم رہیں گے،ہمارے خلاف کیس حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ جھوٹی سیاست پر مبنی ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ہے،مخالفین نے جو ثبوت ہمارے خلاف پیش کئے وہ ناکافی تھے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف الیکشن کے بعد بھی وزیراعظم ہوں گے،لوگوں کی خواہش تھی کہ میاں صاحب کو ہٹائیں،ہم ہرطرح کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ناکام سیاستدانوں کو ایک بار پھر شکست ہوئی،ناقابل تردید ثبوت کا دعویٰ کرنے والوں کا منہ کی کھانا پڑی۔وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل وزیراعظم کے موقف کی فتح ہے،جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا،نوازشریف صادق بھی ہیں اور امین بھی ہیں۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو آگے لے جانے کا سفر جاری رہے گا،(ن) لیگ کا کارواں نوازشریف کی قیادت میں بڑھتا رہے گا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا کے عوام کے ووٹوں کا حق ادا کریں،عدالتی احکامات پر مکمل عمل کیا جائے گا،2018میں عوامی عدالت لگے گی،(ن) لیگ 2018میں مرکز کے ساتھ صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی،(ن) لیگ 2018میں چاروں صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی۔

Share Button