تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاک افغان سرحدی علاقے میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ، 2 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات-مستونگ کے مرکزی بازارمیں دھماکے کی اطلاع-آرمی چیف کا آرمی میڈیکل سنٹرایبٹ آباد کا دورہ،ڈاکٹرزاورمیڈیکل سٹاف کی تعریف یاد گارشہداء پرحاضری اور پھول بھی چڑھائے،دہشتگردکی جنگ میں آرمی میڈیکل کورنے قیمتی جانیں ... مزید-طارق فضل چوہدری کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ایمبیسی روڈ پر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لینے پر سی ڈی اے نے رپورٹ پیش کر دی-عمران خان سیاست میں اناڑی ہیں، انہیں آرام کی ضرورت ہے ،ْ دانیال عزیز فرد جرم عائد ہونے کے بعد نیب ٹیم کون سے ثبوت تلاش کرنے کے لئے لندن گئی ہوئی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو ... مزید-وزیر اعظم کی قندھار میں افغان سکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملہ کی سخت مذمت-ایف آئی اے کی جدید بنیادوں پر تنظیم کی جائے،نئی ٹیکنالوجی سے جرائم پر قابو پانے کی صلاحیت حاصل کی جائے، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نیب کو کرپٹ ترین ادارہ قراردے دیا نیب کرپشن ختم کرنے کی بجائے کرپشن کا گڑھ بن چکا،مشرف اور بعد کے ادوارمیں نیب کو سیاسی مقاصدکیلئے استعمال ... مزید-سیکرٹری وزارتِ انسداد منشیات اقبال محمود کا اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ-ن لیگ خیبرپختونخواہ دوست محمد خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

GB News

جے آئی ٹی کی تشکیل وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہوگی

Share Button

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا قیام وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہو گی’ وزارت داخلہ عدالتی فیصلے کی کاپی موصول ہوتے ہی ‘ سول اور فوجی انٹیلی جنس اداروں ‘ نیب ‘ ایف بی آر ‘ ایس ای سی پی اور سٹیٹ بنک آف پاکستان سے نمائندوں کے نام مانگے گی’ تمام اداروں کی طرف سے نام موصول ہوتے ہی جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا’ ذمہ دار ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں بیٹھ کر اپنا کام کرے گی۔ عدالتی فیصلے میں تمام اداروں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کریں۔ جے آئی ٹی کے ٹی او آرز عدالتی فیصلے کی روشنی میں مرتب کئے جائیں گے اور یہ جے آئی ٹی وزارت داخلہ کی بجائے عدالت عظمیٰ کو جواب دہ ہو گی۔ جے آئی ٹی کا سربراہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہو گا۔

Facebook Comments
Share Button