تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شہبازشریف بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ پہنچے آپ کے دوروں سے ڈاکٹروں اورعملے کے روئیے میں مثبت تبدیلی آئی ہے مریضوں اوران کے لواحقین کی وزیراعلیٰ ... مزید-صوبائی حکومت نے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کی جس سے اداروں کی کارکردگی میں نکھار آیا ،پرویزخٹک ادارے اب ڈیلیور کرنے لگے ہیںاور خواص کی تابع فرمانی کی بجائے عوام کی ... مزید-پاکستان گھومنے گئی تھی ،جب برا وقت آتا ہے تو دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے‘ عظمیٰ احمد ایسا کچھ تھا نہیں کہ ہم اتنی جلدی شاد ی کر لیں گے ، بس یہی خیال تھا پاکستان دیکھنا ہے ... مزید-وزیراعظم نواز شریف تلاوت قرآن پاک شروع ہوتے ہی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایوان میں پہنچ گئے-وفاقی بجٹ صرف الفاظ کا ہیر پھیر ہے جس سے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے‘اعجاز چوہدری نواز حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ انہیں غریب اور عام آدمی کی کوئی ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کابغیر پیشگی اطلاع اور بغیر پروٹوکول اچانک دورہ، انتظامیہ لاعلم رہی ایمرجنسی اوردیگر وارڈکا معائنہ،مریضوں کی عیادت ... مزید-دیپیکا پڈوکون فلم ’’بدلاپور2 ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی-ایشوریہ رائے بچن فلمساز مانی رتنم کی نئی فلم میں کام کریں گی-کراچی:کراچی ملک کا معاشی حب اور ترقی کا پیمانہ ہے ، شہر کی ترقی پورے ملک کی خوشحالی کی ضمانت ہے،محمد زبیر مجموعی قومی آمدنی میں سب سے زیادہ حصہ دینے والے کراچی کو عالمی ... مزید-کراچی:وفاقی حکومت ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں مزید اضافہ کررہی ہے،محمد زبیر جس سے تعلیم کے فروغ اور تحقیق کے کاموں میں مزید اضافہ ہوگا ، وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے ... مزید

GB News

سیاحوں کے لئے این او سی کی شرط نہیں ہوگی، چوہدری نثار

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ ختم ہو چکا ہے ، بیان بازی حیران کن ہے ، ڈان لیکس میں اگر حکومت کو کسی کو بچانا ہوتا تو دو کمیٹیاں نہ بنتی ، ڈان لیکس کی رپورٹ متفقہ تھی اعلان کے وقت جو مسئلے آئے وہ طریقہ کار کے تھے ، یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں جتنا بنا دیا گیا، سول ملٹری تعلقات کا تماشہ نہیں لگانا چاہیے ، سول ملٹری تعلقات پر کہیں سیاست نہیں ہوتی صرف پاکستان میں ہوتی ہے ، کمیٹی کی تمام سفارشات پبلک ہو گئیں ، چند مخصوص ریٹائرڈ حضرات ایسا تاثر دیتے ہیں جیسے فوج کے ترجمان ہوں ، کمیشن میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود تھے ، دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سول ملٹری تعلقات کا تماشہ لگا رہے ، دشمن کا ایجنڈا سول ملٹری تعلقات کوسبوتاژ کرنا ہے ۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ کل اور آج طویل میٹنگز تھیں ، طویل مسئلے ہیں جن پر گفتگو کی ہے ، جب سے فیصلہ ہوا گزشتہ ایک ڈیڑھ سال میں گلگت بلتستان جانے کیلئے این او سی ضروری بنا دیا گیا ، آئندہ چند دنوں میں نیا نوٹیفکیشن آجائے گا جس کے تحت سیاحوں کے لئے این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی ، گلگت بلتستان میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کلیئرنس ضروری ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ 3لاکھ53ہزار شناختی کارڈ بلاک کئے گئے تھے ، کینسل کئے جانے والے ایک لاکھ 74ہزار کارڈز کیلئے اپیل کی جا سکے گی ، جعلی شناختی کارڈز مہم میں ساڑھے تین ہزار افراد نے رضاکارانہ کارڈ واپس کئے ہیں ، بلاک ہونے والے شناختی کارڈ میں 10ہزار افغان رجسٹرڈ افراد شامل ہیں ۔ چوہدری نثار نے کہاکہ ایک لاکھ 56ہزار 440کارڈز عارضی طور پر بحال کئے جا رہے ہیں ، عارضی بحال ہونے والے کارڈز ہولڈرز کو دستاویزات کی فراہمی کا پابند بنا دیا گیا ہے ، دستاویزات فراہم نہ کرنے پر شناختی کارڈ مکمل بلاک کر دیے جائیں گے ، جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے خلاف مہم جاری ہے ، مہم کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا بھی ازالہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فوڈ کوالٹی کنٹرول کے حوالے سے قانون پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں ، خوراک میں کوئی اشیاء زائد المیعاد یا ناقص ہوتی ہیں جنہیں چیک نہیں کیا جاتا، ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کاروائی کا اختیار دے رہے ہیں ، درآمد کی جانے والی ناقص اشیاء کی ذمہ داری تقسیم کار پر ہوگی ، انسانی اعضاء کی پیوندکاری کے حوالے سے بھی اقدامات کر رہے ہیں ، انسانی اعضاء کے پیوند کاری میں ڈاکٹرز اور سہولت کاروں کا کردار شرمناک ہے ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ موبائل ٹاورز سے نکلنے والی شعائیں مضر صحت اور کینسر کا باعث ہیں ، کئی موبائل ٹاورز سکولوں اور گنجان آباد علاقو میں نصب ہیں ، عوام کی صحت کے خلاف کسی بھی سرگرمی کو روکنا حکومت کا فرض ہے ، 9کروڑ غیر مصدقہ سموں کو بلاک کیا گیا ہے ، ڈیڑھ سال سے غیر مصدقہ سم کے حوالے سے کوئی دہشگردی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ خانانی اینڈ کالیاکے خلاف 2007میں کاروائی شروع ہوئی لیکن کیس دبا دیا گیا ، امریکہ میں خانانی اینڈکالیا کیس پر نوٹس لیا گیا اور کاروائی شروع کی ۔ خانانی اینڈ کالیا کے ذریعے 100ارب روپے باہر بجھوائے گئے، معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی بی آئی کو بھی خط لکھا ہے ۔ تین سال میں 14لاکھ ٹرانزکشن کے ثبوت ملے ہیں ،سابقہ ادوار میں زائد پیٹرولیم لیویز کی مد میں اکٹھی کی گئی رقم بھی واپس بھی نکلوا رہے ہیں ۔ انسانی اسمگلنگ زیادہ تر ایران بارڈر سے ہوتی ہے ، انسانی اسمگلنگ کے خلاف بہت اقدامات کئے ، جعلی شناختی کارڈز اور دستاویزات کے حامل افراد کو ملک سے نکالیں گے ، الطاف حسین کے ازسرنو ریڈوارنٹ بھیجنے پر کام کر رہے ہیں ، 15جون سے پہلے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں انسانی اسمگلنگ کے ہر کاروبار سب سے زیادہ متحرک ہیں ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا جتنا بنا دیا گیا ، کمیشن میں تمام اسٹیک ہولڈر ز موجود تھے ، سول ملٹری تعلقات کا تماشہ کہیں نہیں لگتا،سول ملٹری تعلقات پر کہیں سیاست نہیں ہوتی صرف پاکستان میں ہوتی ہے ، مسائل پر بیان بازی کریں نہ ہیجان انگیزی کی ضرورت ہے اور نہ ہی ڈرامہ بازی کی ضرورت ہے ، ڈان لیکس میں اگر حکومت کو کسی کو بچانا ہوتا تو دو کمیٹیاں نہ بنتیں ، ڈان لیکس کی رپورٹ متفقہ تھی ، ڈان لیکس کی تشہیر ہونے سے مزید غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، کمیٹی کی تمام سفارشات پبلک ہو گئیں ، حکومت کی اس سے زیادہ شفافیت کیا ہو سکتی ہے ، ہم نے مکمل اختیاروالی کمیٹی بنائی، سات ماہ کے عرصے میں حکومت نے کسی بھی لمحے میں مداخلت نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس سے تمام وزارتوں کیلئے حکم آیا تھا ، اعلان کے وقت جو مسئلے آئے وہ طریقہ کار کے تھے ، سول ملٹری تعلقات کا تناظر سیاسی نہیں قومی ہے ، ڈان لیکس کا معاملہ ختم ہوچکا ہے ، بیان بازی حیران کن ہے ، چند مخصوص ریٹائرڈ حضرات ایسا تاثر دیتے ہیں جیسے فون کے ترجمان ہوں ، جتنی سول ملٹری رابطوں کی ضرورت آج ہے کبھی نہ تھی ۔

Share Button