GB News

کسی فلم اور ڈرامے میں کام نہیں کر رہی ‘ریماخان

فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ میں فی الحال کسی فلم اور ڈرامے میں کام نہیں کر رہی صرف ٹی وی شوز کو ترجیح دے رہی ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ریما خان نے کہا کہ مجھے پچھلے تقریبا دو تین سال سے فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میں نے شادی کے بعد سے خود کو فلموں اور ڈراموں سے الگ رکھا ہوا ہے اور مستقبل میں بھی میرا فی الحال فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں’ لیکن شوبز کے حوالے سے تقریبات میں شریک ہوتی رہوں گی۔

Share Button