تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نیب نے اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی درخواست کر دی-میکسیکو میں 7عشارئیہ1 شدت کا زلزلہ۔-محرم الحرام میں امن قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے،چوہدری سرفراز افضل-کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹز کی انتظامیہ ڈینگی کے سدباب کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے،رجسٹرارکوآپریٹوز پنجاب مرزا محمود الحسن کا سیمینار سے خطاب-نیب نے کرپشن کے مختلف مقدمات میں ملوث 10اشتہاریوں کی فہرست جاری کر دی-راولپنڈی،ریس کو رس کے علاقے پپلز کالونی میںفائرنگ سے خاتون قتل، شوہر شدید زخمی-حکومت بر ما میں مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ ،اوآئی سی میں اُٹھائیں،جماعت اسلامی بلوچستان-میثاق جمہوریت کے نام پرمک مکاکرنے والے آصف زرداری اورنوازشریف ملک کے دشمن ہیں،عمران خان بلاول نے کیاکمال کیاکہ پارٹی کاچیئرمین بن گیا،بھٹوکی طرح ہاتھ ہلانے سے کوئی ... مزید-بیگم کلثوم نواز(کل)تیسری سرجری کیلئے ہسپتال میں داخل ہونگی-عمران خان کی حیدر آباد میں جلسے کے دوران پیپلزپارٹی پر تنقید کے بعد پیپلزپارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

GB News

بالی وود’ مادھوری ڈکشت نے اپنی 50 ویں سالگرہ منائی

Share Button

بالی ووڈ کی ماضی قریب کی سپر سٹار مادھوری ڈکشت نے پیر کے روز اپنی 50 ویں سالگرہ منا ئی اس موقع پر انہوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ کیک کاٹا اور تحائف وصول کئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ پر 3 دہائیوں تک راج کرنے والی اداکارہ مادھوری ڈکشت جن کو “رقص کی ملکہ” بھی کہا جاتا ہے 15 مئی 1967کو پیدا ہوئیں،مادھوری نے 1984میں راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ابودھ سے فلمی سفر کا آغاز کیا،فلم نے باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کی،اس کے بعد مادھوری کی پے درپے کئی فلمیں فلاپ ہوئیں،ان کی فلم “دل” جس میں ان کے مقابل ہیرو کا کردار عامر خان نے ادا کیا نے کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ اداکارہ مادھوری کو شہرت فلم تیزاب سے ملی ‘ انہیں 13مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا جو بالی ووڈ میں ایک ریکارڈ ہے،2008 میں انہیں بھارت سرکارکی طرف سے پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا جو بھارت کا چوتھا بڑا سول اعزاز ہے۔

Facebook Comments
Share Button