تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پاک فوج نےالیکشن میں دھاندلی نہ ہونےکی یقین دہانی کروائی 2013ء میں بھی انتخابات دھاندلی کا شکارہوگئےتھے،کراچی میں ایم کیوایم اور پنجاب میں ن لیگ نےدھاندلی کی۔پی ٹی آئی ... مزید-کلثوم نوازکی بیماری ڈھونگ ہے،ہمارےبھی وہاں ذرائع ہیں،نعیم الحق کلثوم نوازتیزی سےصحتیاب ہورہی ہیں، ہماری دعائیں ان کیساتھ ہیں،دعا ہے کہ کلثوم نوازجلدازجلد صحتیاب ہوکر ... مزید-عوامی ورکرز پارٹی کا تحریک انصاف ،ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کرنے کا چیلنج نتخابات کے موقع پر ہی نظر ... مزید-نوازشریف کے ساتھ کیا اختلافات تھے مناسب وقت پر سچ سچ بتائوں گا ، کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر ٹکٹ کے یہاں کے عوام انہیں رد کریں گے، مجھے کشمیریوں کے قاتل راج ناتھ کو جواب ... مزید-صاف پانی سیکنڈل کیس ،نیب کا شہباز شریف کیلئے 25 سے زائد سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار-پشاور،مزدور کسان پارٹی کا انتخابات 2018میں قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان-پی ٹی آئی ایک پاکستان کا نعرہ لگا رہی ہے اور پارٹی ٹکٹ امیروں اور سرمایہ داروں میں تقسیم کئے، آفتاب شیر پائو ہم نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر کی ہے اور اہل امیدواروں ... مزید-متحدہ مجلس عمل پی کے 79 کے زیر اہتمام علماء کنونشن کل ہو گا،ملک نوشاد خان-تحریک انصاف سمیت دیگرسیاسی جماعتیں ایم ایم اے کے پانچ سالہ دوراقتدارکامقابلہ نہیں کرسکتی ہیں،حاجی غلام علی-آنے والے الیکشن انتہائی اہم اور اس ملک کی تقدیر کے لئے فیصلہ کن ہیں، اسد قیصر

GB News

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 101 رنز سے شکست دے کرسیریز 2-1سے اپنے نام کرلی

Share Button

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 101 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-1سے اپنے نام کرلی اور ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر 65 سال بعد شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 304رنز ہدف کے تعاقب میں 202 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 101رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے5،حسن علی نے 3،محمد عباس اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز کو میچ میں170رنز بنانے پر مین آف دی میچ اور پاکستان کے یاسر شاہ کو سیریز میں25شکار کرنے پر مین اف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈومینیکا ٹیسٹ کے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو ویسٹ انڈیز نے 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، بریتھ ویٹ 3 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے لیکن وہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھر سکے اور 6 رنز بنانے کے بعد 22 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔ تیسری وکٹ پر شیمرون ہتمیر اور شائی ہوپ نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 25 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 47 تک پہنچا تو شمرون 25 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ شائی ہوپ 17 وشال سنگھ اور شین ڈورچ 2،2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ساتویں وکٹ پر روسٹن چیز اور کپتان جیسن ہولڈر نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعہ 151 تک پہنچا تو ہولڈر 22 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بن گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز دوندرا بشو3، الزاری جوزیف 5 اور شینن گیبرئیل 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حسن علی نے 3، محمد عامر اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی جانب سے روسٹن چیز نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے سنچری مکمل کی اور 101 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئی خاطرخواہ کارکردگی پیش نہ کرسکا۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز کو مین آف دی میچ جب کہ 25 وکٹوں کے ساتھ یاسر شاہ کو سیریز کا سب سے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اظہرعلی کی سنچری، کپتان مصباح الحق، بابراعظم اور سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت 367 رنز بنائے جب کہ دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے 8 وکٹوں پر 174 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کردی تھی۔ میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 247 رنز بنا سکی تھی۔

Facebook Comments
Share Button