تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نیب نے اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی درخواست کر دی-میکسیکو میں 7عشارئیہ1 شدت کا زلزلہ۔-محرم الحرام میں امن قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے،چوہدری سرفراز افضل-کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹز کی انتظامیہ ڈینگی کے سدباب کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے،رجسٹرارکوآپریٹوز پنجاب مرزا محمود الحسن کا سیمینار سے خطاب-نیب نے کرپشن کے مختلف مقدمات میں ملوث 10اشتہاریوں کی فہرست جاری کر دی-راولپنڈی،ریس کو رس کے علاقے پپلز کالونی میںفائرنگ سے خاتون قتل، شوہر شدید زخمی-حکومت بر ما میں مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ ،اوآئی سی میں اُٹھائیں،جماعت اسلامی بلوچستان-میثاق جمہوریت کے نام پرمک مکاکرنے والے آصف زرداری اورنوازشریف ملک کے دشمن ہیں،عمران خان بلاول نے کیاکمال کیاکہ پارٹی کاچیئرمین بن گیا،بھٹوکی طرح ہاتھ ہلانے سے کوئی ... مزید-بیگم کلثوم نواز(کل)تیسری سرجری کیلئے ہسپتال میں داخل ہونگی-عمران خان کی حیدر آباد میں جلسے کے دوران پیپلزپارٹی پر تنقید کے بعد پیپلزپارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

GB News

گلگت بلتستان سمیت کئی شہروں میں پولیو مہم شروع

Share Button

پنجاب اور فاٹا سمیت کئی شہروں میں انسدادپولیو مہم شروع ہوگئی ، پنجاب میں پانچ روزہ قومی انسدادپولیومہم شروع ہوگئی، لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے،ائیرپورٹ،ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈوں میں خصوصی کاوئنٹر قائم کردیئے گئے۔ فاٹا میں بھی 3 روزہ مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق مہم ملتان، خانیوال، فیصل آباد، حافظ آباد اور راولپنڈی کے اضلاع میں شروع ہو گئی ۔ اس دوران مجموعی طور پر لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ اس سلسلے میں ائیرپورٹ،ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈوں میں خصوصی کاوئنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ جس کا مقصد کوئی بچہ بھی اس مہم سے محروم نہ رہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوااورفاٹا میں بھی تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ جہاں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔مظفرآباد میں ایک لاکھ بیس ہزارجبکہ گلگت بلتستان میں دولاکھ 36ہزار سے زائد بچوں کوبیماری سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ اسی طرح بلوچستان کے 30اضلاع میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button