تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خیبرکالج آف ڈینسٹری کی کوآرڈینیشن کونسل کااجلاس-جامعہ پشاور میں الیکٹرانک میڈیا تربیتی کورس اختتام پذیر-عوام 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے ،سیدعمران-صوابی،سپورٹس گالا میں جاری بیڈ منٹن اوروالی بال مقابلے اختتام پذیر-جے ٹی آئی شیخ الہند پابینی یونٹ صوابی کی کابینہ تشکیل-اداکارہ کاجول پہلی بار ایک گلوکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی اداکارہ بہت جلد اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ایلا‘‘ کی شوٹنگ کاآغاز کریں گی-سنجے لیلا کی درخواست پر اکشے نے فلم کی نمائش موخر کر دی اب فلم پیڈمین 25 جنوری کے بجائے 9 فروری کو پیش کی جائیگی-جدید سنیما گھروں کے قیام سے فلم انڈسٹری میں نئی جان پڑی ہے، قرة العین عینی انڈسٹری کی طرف ویلکم کہنے اور پہلی فلم پر لوگوں کی طرف سے ملنے والے رسپانس کا سوچا بھی نہیں تھا‘انٹرویو-عامر خان چین میں اپنی ایک اور فلم کیساتھ بڑی کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیار عامر خان کی فلمز ’دھوم 3‘، ’پی کے‘ اور ’دنگل‘ بھی چین میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں-کرن جوہر نے مس ورلڈ مانوشی کو اپنی فلم میں کام دینے کی تردید کردی کرن نے مانوشی کو اپنی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2‘‘میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

GB News

عوام کو حقوق دلانے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، امجد حسین ایڈووکیٹ

Share Button

سکردو کی عوام کے سامنے ہم نے حق حاکمیت اور حق ملکیت کا بل پیش کیا تھا عوام نے قبول کر لیا انشا اللہ اب ہم اس کیس کو جیت کر عوام کے سامنے جاینگے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے صحافیوں کے لئے دئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ حق حاکمیت اور ملکیت پیپلزپارٹی کا کوئی ذاتی مسلہ نہیں ہے بلکہ گلگت بلتستان کی غریب عوام کا اہم مسلہ جو (ن) لیگی غنڈئے اس وقت عوامی زمینوں پر قبضہ کر کے مختلف سرکاری محکموںمیں تقسیم کر رہے ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ایسا ہونے نہیں ہونے دے گی ۔اس میں میڈیا ہمارئے ساتھ تعاون کریں انشا اللہ ہم گلگت بلتستان کی غریب عوام کے ساتھ ایسا ظلم ہونے نہیں دینگے انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ سکردو کی عوام کے سامنے ہم نے حق حاکمیت اور حق ملکیت کا بل پیش کیا تھا عوام نے قبول کر لیا انشا اللہ اب ہم اس کیس کو جیت کر عوام کے سامنے جاینگے ۔پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کی عوام کا ایک بہت پرانا رشتہ ہے جس کو کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا ہے لیگی حکومت نے دو سال میں عوامی حقوق کی نمایندگی کرنے کے بجائے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔سکردو کے مقام پر عوامی جلسے سے لیگی حواس باختہ ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت نے جس طرح سرکاری اداروں میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہے اس پر ہم چپ نہیں رینگے اور ان کرپٹ لوگوں کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے بھیج دینگے ۔اس موقعے پر صوبائی سنیر نائب صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں دیامر بھاشہ ڈیم کے لئے ایک لاکھ چوبیس ہزار کنال زمین عوام سے لی اور 44ارب روپے کا معاضہ عوام کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ہم عوامی حقوق حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جاینگے ۔

Facebook Comments
Share Button