تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نیب نے اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی درخواست کر دی-میکسیکو میں 7عشارئیہ1 شدت کا زلزلہ۔-محرم الحرام میں امن قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے،چوہدری سرفراز افضل-کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹز کی انتظامیہ ڈینگی کے سدباب کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے،رجسٹرارکوآپریٹوز پنجاب مرزا محمود الحسن کا سیمینار سے خطاب-نیب نے کرپشن کے مختلف مقدمات میں ملوث 10اشتہاریوں کی فہرست جاری کر دی-راولپنڈی،ریس کو رس کے علاقے پپلز کالونی میںفائرنگ سے خاتون قتل، شوہر شدید زخمی-حکومت بر ما میں مسلمانوں کی نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم کا معاملہ اقوام متحدہ ،اوآئی سی میں اُٹھائیں،جماعت اسلامی بلوچستان-میثاق جمہوریت کے نام پرمک مکاکرنے والے آصف زرداری اورنوازشریف ملک کے دشمن ہیں،عمران خان بلاول نے کیاکمال کیاکہ پارٹی کاچیئرمین بن گیا،بھٹوکی طرح ہاتھ ہلانے سے کوئی ... مزید-بیگم کلثوم نواز(کل)تیسری سرجری کیلئے ہسپتال میں داخل ہونگی-عمران خان کی حیدر آباد میں جلسے کے دوران پیپلزپارٹی پر تنقید کے بعد پیپلزپارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

GB News

پیپلزپارٹی کے جلسے میں سارے جیب کترے جمع ہوگئے، فیض اللہ فراق

Share Button

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے سکردو میں پی پی پی کے زیر انتظام منعقدہ جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کے جلسے میں سارے جیب کترے جمع ہو گئے تھے ۔جلسے میں مقررین کی تقریریں سننے کی بجائے شرکا جیب کاٹنے میں مصروف رہے سابق وزیراعلٰی مہدی شاہ اقبال دلبر وزیر اعجاز اور درجنوں جیالے دوسرے جیب کترا جیالوں کے ہاتھوں اپنے موبائل نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ سے محروم ہوئے ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ حق ملکیت اور حق حاکمیت کا پی پی پی کو اس وقت یاد نہیں آیا جب سابق وزیراعلٰی اور اس کی کابینہ نے 18 ہزار ایکڑ دیامر کی اراضی وفاقی حکومت کو معاہدے کے ذریعے مفت فراہم کیا۔ آج موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان کی بنجر اراضی کیلئے پہلی دفعہ لینڈ ریفارمزکمیشن بنا کر زمینوں کی پوزیشن کے تعین کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ ایک کارنامہ ہے ۔ ماضی کی حکومتوں نے اس نوعیت کے اہم مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں دیکھا اور نہ ہی اس پر کسی قسم کی قانون سازی ہوئی مگر موجودہ حکومت اس اہم ایشو کو بہتر انداز میں حل کرنا چاہتی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی ملکیتی ارضی کا دفاع کرے گی اور عوام ملکیتی زمینوںکا معاوضہ ادا کرے گی۔

Facebook Comments
Share Button