GB News

پی پی کا جلسہ ناکام، حکومت حق ملکیت کے لئے کام کررہی ہے، فدا ناشاد

Share Button

سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اگر اپنے پانچ سال کے حکومت میں کچھ کام کر تے تو آج ان کو یہ دن دیکھنا نہیں پڑتا۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں نہ ہی حق ملکیت پر کو ئی کام کیا ہے یہ ہماری حکومت نے کیا ہے اور لینڈ ریفارم کی کمیٹی بنا ئی اور اب با قاعدہ طور پر کام ہو رہا ہے ان کو اتنی ہی عوام کی فکر تھی تو وہ اپنے دور حکومت میں عوامی حقوق کے لئے کچھ کام کر تے لیکن پیپلز پارٹی کو ئی بھی ایسا کام نہیں کیا ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کچھ کیا گیا ہو۔انہوں نے کے پی این سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حق ملکیت کے لئے عملی طور پر کام پاکستان مسلم لیگ کی حکو مت کر رہی ہے۔ پی پی پی نے نہ ہی اضلاع کو اپ گریڈ کر نے کے لئے کام کیا اور نہ ہی سکردو روڈ کی تعمیر کے لئے کو ئی کام کیااور نہ ہی آئینی حقوق کے لیے کام کیا۔ سکردو میں جو لوگ جس توقع سے جمع ہو ئے تھے ان کے توقعات پہ بھی پانی پھر گیا ہے اور ان کے اپنے ہی لوگوں کے توقعات پریہ لوگ پورا نہیں اتر سکیں ہیں۔ سکردو میں پی پی پی نے جو جلسہ کیا وہ بری طر ح ناکام ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے اشتہاری مہم کا آغاز کیا لیکن پھر بھی ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے صدر امجد ایڈووکیٹ نے صرف روندو کے عوام کا شکر یہ ادا کر کے خود یہ ثا بت کر دیا ہے کہ یہ لوگ تمام اضلاع سے مایوس ہو ئے ہیں اور تمام اضلاع سے ان کو مایوسی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں کرپشن کا بازار گر م کیا اور اب عوام کو محض دھوکہ دینے کے لئے ناکام کوشش کی جا رہی ہے لیکن عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام آپس میں امن ومان کے ساتھ بھا ئی چارگی کے فروغ کے لئے ککام کریں اور اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر نے والوں کی ایک نہ سنیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے قانونی حقوق صرف موجودہ حکومت ہی دلا ئی گی۔

Facebook Comments
Share Button