تازہ ترین

Marquee xml rss feed

سیاسی محاذ پر پاکستان تحریک انصاف کو بہت بڑی کامیابی مل گئی پاکستان تحریک انصاف کے نواب صلاح الدین عباسی کے ساتھ معاملات طے پا گئے،بہاولپور نیشل پارٹی کا تحریک انصاف ... مزید-میری نااہلی کو ختم کرنا ہے تو دھڑا دھڑ ووٹ دینے ہیں،نوازشریف مسلم لیگ ( ن ) کو ووٹ دینا ہے،عہد کرو کہ ووٹ کو بے عزت نہیں ہونے دو گے میں عوام کی خدمت کر رہاتھا،میری ذات کا ... مزید-آج میاں صاحب نے بتادیا کہ انہیں کس نے اور کیوں نکالا، مریم نواز-پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلی سے سرمایہ کاری پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، تمام سیاسی جماعتوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ نجی شعبہ اقتصادی ترقی میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، بیرونی ... مزید-متحدہ مجلس عمل جب سے بحال ہوئی ہے تو سیکولراور لادین طبقات پر لرزہ طاری ہے،سینیٹر سراج الحق مجلس عمل کے کامیاب مستقبل کو دیکھ کراب کرپٹ ٹولے کو اپنا انجام دکھائی دینے ... مزید-پانچ سالہ دور حکومت میں پاکستان کو تعلیمی لحاظ سے ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے ، بلیغ الرحمن-لاہور، وزیراعظم ا غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کیلئے حمایت جاری رکھے گا،شاہد خاقان عباسی کا او آئی سی اجلاس سے خطاب-ہر ادارے کو آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،شاہد خاقان عباسی عدالت اور نیب کے کام سے حکومت مفلوج اورملک کے بے پناہ نقصان ہوا ،ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا ... مزید-دبائو ڈالتے ڈالتے نواز شریف خود دبائو میں آگئے،مولا بخش چانڈیو نواز شریف نے مجیب الرحمن بننے کی دھمکی دی اپنے بیٹوں سے بھی لاتعلقی اختیار کرلی نواز شریف خود چلے جاتے ... مزید-نواز شریف کے نزدیک ریاست اور اداروں کے بجائے صرف اپنی ذات کی اہمیت ہے،فو ادچوہدری نواز شریف منی ٹریل پر بات کرنے کے بجائے صرف جرنیلوں پر بات کرتے ہیں، کچھ عرصہ پہلے کتاب ... مزید

GB News

نواز شریف نے خود کو بچانے کیلئے ملک کو تنہا کردیا، تحریک انصاف

Share Button

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے استعفیٰ نہ دیا تو سیاسی انجام اچھا نہ ہوگا،اسلام آباد میں دفعہ 144کی توسیع کی مخالفت کرتے ہیں ایان علی کو گرفتار کرنے والی ایف آئی اے ظفرحجازی کو کیوں گرفتار نہیں کرسکی،پوری دنیا میں قبل ازوقت انتخابات ہوتے ہیں’حکمرانوں نے خود کو بچانے کیلئے ملک کو تنہا کردیا ہے۔ جے آئی ٹی ارکان کو اب سیکیورٹی مانگی پڑرہی ہے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے آئین اور حلف ورزی کی خلاف ورزی کی ہے۔وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو سیاسی انجام اچھا نہ ہوگا۔نواز شریف قوم سے نا انصافی کررہے ہیں۔ نواز شریف کے خلاف روز نئے الزامات سامنے آرہے ہیں۔اسلام آباد میں2ماہ کیلئے دفعہ 144 کی توسیع کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا تمام جماعتیں نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ شہباز شریف کے استعفے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں شہباز شریف کا بھی وزیراعظم جیسا ہی زکر ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے استعفے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کردیا گیا ہے۔ایان علی کو گرفتار کرنیوالی ایف آئی اے حجازی کو گرفتار کیوں نہ کرسکی؟ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں قبل ازوقت انتخابات ہوتے ہیں۔ حکمرانوں نے خود کو بچانے کیلئے ملک کو تنہا کردیا ہے۔ جے آئی ٹی ارکان کو اب سیکیورٹی مانگی پڑرہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کیسز کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے عمران خان کا ایک گھر ہے اس کی منی ٹریل دے کر تھک گئے ہیں،(ن) لیگ کے خلاف اس لییکھڑی ہیں کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے جب پیسے کرپشن کے نہ ہوں تو منی ٹریل دی جاسکتی ہے۔فواد چودھری نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف چلنے والے کیسز کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے۔ عمران خان کا کیس بنی گالہ کی زمین سے متعلق ہے۔(ن) لیگ کے خلاف اس لیے کھڑے ہوئے کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے۔بنی گالہ کا معاملہ ختم ہوا تو لندن اپارٹمنٹ کا پوچھا گیا۔

Facebook Comments
Share Button