تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوجرانوالہ میں پاک فوج اور عدلیہ کے حق میں ریلی ، نعرے بھی لگائے گئے-حکمران عوام کی حالت زار بدلنے کے معاملے پر ڈنگ ٹپائو پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ‘ مسرت چیمہ عوام نے موقع دیا تو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہو ... مزید-عروج کے دنوں میں شوبز کو چھوڑنا میرے لیے باعث فخر ہے ‘ اداکارہ زاریہ بٹ-کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا اچھا اور معیاری ہونا لازمی ہے‘ صائمہ نور-گلوکارہ حمیرا چنا سیرو تفریح کے لئے دبئی روانہ-عالمی شہرت یافتہ اداکار وکمپیئر معین اختر کی ساتویں برسی (آج )منائی جائے گی-اداکارہ شیزہ بٹ پر فیصل آباد میں قاتلانہ حملے کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے پولیس کی پراسرار خاموشی /پاکستان میں فن اور فنکاروں کی جان و مال کی کوئی قدر نہیں‘ شیزہ ... مزید-انعامی بانڈ زپر ٹیکس کی شرح کم کی جائے ‘ پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد-حکومتی پالیسیوں سے آئی سی یو میں پڑی معیشت کی سانسیں بحال ہو ئی ہیں‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ تاجروں نے نا مساعد حالات کے باوجود ٹیکسز کی ادائیگی کر کے معیشت میں کلیدی کردار کو ... مزید-ملک کو مثبت سمت میں آگے لیجانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر ہونا نا گزیر ہے ‘آل پاکستان انجمن تاجران معیشت کو درپیش مسائل کے حل ،قومی معاملات میں اتفاق رائے کیلئے ... مزید

GB News

راناثناء اللہ نے جے آئی ٹی کو جن آئی ٹی قرار دے دیا

Share Button

وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے جے آئی ٹی کو جن آئی ٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی ہر جگہ سے اپنی من پسند رپورٹ لے آئی یہ جے آئی ٹی تھی یا جن آئی ٹی،جے آئی ٹی نے 60سالوں کا حساب صرف 60روز میں مکمل کرلیا،عجیب ہے جے آئی ٹی کسی ملک گئی بھی نہیں اور ثبوت لے آئی جے آئی ٹی ایک طاقتور حکومت کے طور پر سامنے آئی ہے،رانا ثناء اللہ نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی طاقتور حکومت کے طور پر سامنے آئی ۔ جے آئی ٹی نے 60سالوں کا حساب صرف60روز میں مکمل کرلیا۔جے آئی ٹی رپورٹ من کھڑت ہے مسترد کرتے ہیں عدالت سے استدعا کریں گے اس کو ردی کی ٹوکری میں ڈالے۔ یہ جے آئی ٹی تھی یاجن آئی ٹی جے آئی ٹی ہرجگہ سے اپنی من پسند رپورٹ لے آئی۔ انہوں نے کہا جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے 13سوالوں پر کام نہیں کیا۔ جے آئی ٹی ایل ڈی اے کے پلاٹوں کا ریکارڈ بھی لے آئے ۔جاوید ہاشمی کو عدالت میں بلاکربیان ریکارڈ کیا جائے۔ جے آئی ٹی نواز شریف کے دامن پر کوئی داغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ نواز شریف نے شفافیت کے ساتھ ملک کی سیاست کی ہے۔جے آئی ٹی کو کسی منصوبے سے کرپشن کا ثبوت نہیںملا۔دھرنا ون کی تقاریر کا خلاصہ کریںتو جے آئی ٹی رپورٹ نکل آتی ہے۔

Facebook Comments
Share Button