تازہ ترین

Marquee xml rss feed

مشیرِوزیراعظم کا اختیارات سے تجاوز؛ اہل خانہ کا رعایتی ٹکٹوں پرمختلف ممالک کا مفت سفر-ہیواوے نے نیا چار کیمروں والا انتہائی سستا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا-دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو6ماہ قید و ایک لاکھ جرمانے کی سزا-گوجرخان، وارڈ نمبر 14صندل روڈ پر قتل کی واردات ، 36سالہ شخص کی لاش گھر سے بر آمد-گوجرخان، ہونہار طالب علم حسیب بٹ کا اعزاز-گوجرخان، گورنمنٹ امجد عنایت جنجوعہ شہید ہائی سکول بھاٹہ کا اعزاز-گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول زرعی فارم راولپنڈی کے ہونہار طالب علم حیان علی خان کی مقابلہ حسن قرائت میں راولپنڈی ڈویژن میں پہلی پوزیشن-مرکزی قبرستان کی سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈزفراہم کرنے پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر حافظ احمد رضا قادری ایڈووکیٹ کا شکریہ-ْلاہور کے احتجاجی جلسے میں عمران خان او رشیخ رشید نے جو پارلیمنٹ کیخلاف بازاری اور گھٹیا زبان استعمال کی،شدید مذمت کرتے ہیں،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے وا لے اسی پارلیمنٹ ... مزید-سپریم کورٹ کے حکم پر میونسپل کارپوریشن مری نے آپریشن کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

GB News

سی پیک دنیا بھر میں کامیاب ماڈل بن کر سامنے آیا ہے، شہباز شریف

Share Button

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اورسی پیک کے ذریعے اس دوستی کے فوائد عوام تک پہنچ رہے ہیں ،سی پیک کے تحت منصوبوں پر جس رفتار سے کام کیا جا رہاہے پاکستان کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، سی پیک دنیا بھر میں ایک کامیاب ماڈل بن کر سامنے آیا ہے ، ساہیوال کی طرز پر رحیم یار خان میں بھی 1320میگا واٹ کا کول پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ ہے،اس پر دن رات کام کر کے مکمل کریں گے۔ وہ جمعرات کو یہاں چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل لی چیو ڈونگ کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت ،انڈسٹریل پارکس اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیاـ این ڈی آر سی کے ڈائریکٹرجنرل نے سی پیک کے منصوبوں پر غیر معمولی رفتار سے کام پر وزیراعلی شہبازشریف اور ان کی ٹیم کی تعریف کیـڈی جی این ڈی آر سی نے کہا کہ 1320میگا واٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو جس مثالی رفتار سے مکمل کیا گیاہے اس پر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہےـوزیراعلی شہبازشریف اور ان کی ٹیم انتہائی محنت او رعزم کے ساتھ سی پیک کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہی ہےـمجھے پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہےـ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کے نتائج بہت اہمیت رکھتے ہیں اوران منصوبوں میں ملنے والی نمایاں کامیابیوں کا کریڈٹ وزیراعلی شہبازشریف کی لیڈر شپ کو جاتا ہےـشہبازشریف صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بے پناہ محنت سے کام کررہے ہیں اورپنجاب میں کام کرنے والے چینی انجینئر ز اور ورکرز کا بہترین انداز میں خیال رکھا جا رہاہے

Facebook Comments
Share Button